وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس ایل، کوچی میں اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی پروجیکٹ کے ساتویں جہاز بی وائی  529، مچلی پٹنم کی تیاری کے  کا م کا باضابطہ آغاز

Posted On: 29 JAN 2025 8:05PM by PIB Delhi

اینٹی سب میرین وارفیئر شالو واٹر کرافٹ (اے ایس ڈبلیو ،ایس ڈبلیو سی) پروجیکٹ کے ساتویں جہازسازی بی وائی529، مچلی پٹنم کے کام کا 29 جنوری 2025 کو چیف آف اسٹاف، سدرن نیول کمانڈ رئیر ایڈمرل اوپل کنڈوکی موجودگی میں شروع کیا گیا۔ تقریب میں بھارتیہ بحریہ اور سی ایس ایل کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ مقامی مینوفیکچررز سے حاصل کردہ تقریباً تمام بڑے اور معاون آلات؍نظاموں کے ساتھ، یہ بحری جہازحکومت ہند کے آتم نربھر بھارت کے اقدام کی مثالہیں۔ یہ سنگ میل،دسمبر2024ء میںچھٹے جہاز کی تیاری اور ستمبر 2024ء میں سی ایس ایل میں چوتھے اور پانچویں جہاز کے آغاز کے بعد، ہندوستانی بحریہ کی بڑھتی ہوئی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہندوستانی شپ یارڈز کی ثابت قدم کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔

آٹھ اے ایس ڈبلیو،ایس ڈبلیو سی بحری جہازوں کی تعمیر کا ٹھیکہ 30 اپریل 2019 کو وزارت دفاع کی طرف سے کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کو دیا گیا تھا۔ماہے کلاس کے نام سے جانے والے بحری جہاز دیسی ساختہ، جدید ترین زیر آب سینسرز سے لیس ہوں گے۔ اور ساحلی پانیوں کے ساتھ ساتھ کم شدت والے سمندری علاقوں میں اینٹی سب میرین آپریشن اور مائن بچھانےکا کام کریں گے۔

منصوبے کا پہلا جہاز 2025 کے اوائل میںفراہم کیا جائے گا ۔بھارتیہ  بحریہ کی اینٹی سب میرین وارفیئر صلاحیتوں کو بڑھانے کے علاوہ، ان اے ایس ڈبلیو ،ایس ڈبلیو سی جہازوں پر موجودمقامی مواد بھی بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کر رہا ہے اوربھارتیہ مینوفیکچرنگ یونٹس کی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)H0UG.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)SPCO.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)NZGP.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(4)HOZT.jpeg

****

(ش ح۔اص)

UR No 5794


(Release ID: 2097512) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Bengali