بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے 28.01.2025 کو ٹی بی مکت بھارت پر ایک عہد لیا
Posted On:
28 JAN 2025 5:00PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) جناب جیتن رام مانجھی نے 28.01.2025 کو ‘ٹی بی مکت بھارت’ پر ایک عہد لیا۔ اس پروگرام میں پوری وزارت بشمول فیلڈ دفاتر جیسے کے وی آئی سی، این ایس آئی سی، کویئر بورڈ، این آئی- ایم ایس ایم ای، ایم جی آئی آر آئی، ڈی ایف او ایز، ٹول رومز اور ٹیکنالوجی سینٹرز ورچوئل موڈ میں شامل ہوئے۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت، وزارت صحت و خاندانی بہبود کی100 دنوں کی ٹی بی مکت بھارت’ کی تیز مہم میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ یہ مہم 7 دسمبر 2024 کو شروع ہوئی اور 24 مارچ 2025 تک جاری رہے گی۔ وزارت صحت و خاندانی بہبود نے 33 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 347 اعلیٰ ترجیحی اضلاع کا انتخاب کیا ہے۔ اس مہم کے ذریعے ترجیحی ریاستوں اور اضلاع میں وسائل کی فراہمی،بیداری پیدا کرنے کے علاوہ شدت کے ساتھ اقدامات کیے جائیں گے۔
اب تاریخ تک 5.88 کروڑ رجسٹرڈ ایم ایس ایم ایز ہیں، جن میں 24.98 کروڑ افراد کو روزگار حاصل ہواہے۔ وزارت اپنے فیلڈ دفاتر اور صنعتی تنظیموں کے ذریعے‘ٹی بی مکّت بھارت’ مہم کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔ریاستی نوڈل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی مشاورت سے 3 سے 15 فروری 2025 کے دوران ایم ایس ایم ای اور صنعتی مراکز میں نکشے کیمپ (اسکریننگ کیمپ) کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ یہ مربوط تعاون ‘مکمل حکومتی نقطہ نظر’ کے زیادہ اثر اور رسائی کی ایک اچھی مثال ہے۔
جناب جیتن رام مانجھی نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کی وزارت اس طرح کے اقدام کے لیے مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رہائشی علاقوں کے ارد گرد صاف ماحول، غذائیت بخش خوراک جیسے عوامل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور خاص طور پر دیہی علاقوں میں ٹی بی کے مریضوں کو آگے آ کر ضروری علاج حاصل کرنے کے لیے حساس بنانے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس کوشش کی زبردست کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔


****
ش ح۔م ع ن ۔م ش
Urdu No. 5769
(Release ID: 2097209)
Visitor Counter : 41