کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جموں و کشمیر میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے ڈی پی آئی آئی ٹی اور جے کے ای ڈی آئی کے درمیان  مفاہمت نامے پر دستخط

Posted On: 28 JAN 2025 4:45PM by PIB Delhi

محکمہ  فروغ صنعت اور اندرونی تجارت ( ڈی پی آئی آئی ٹی )اور جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (جے کے ای ڈی آئی ) کے درمیان  ایک مفاہمت  نامہ (ایم او یو )پر دستخط کیے گئے ہیں جس کا مقصد خطے میں اسٹارٹ اپس کے لیے تعاون، رہنمائی اور تال میل کو فروغ دینا ہے۔

جے کے ای ڈی آئی کے باری برہمنا کیمپس میں منعقد ہونے والی اسٹارٹ اپ پر موکوز خصوصی پروگرام  "جموں کشمیر کنیکٹ" کے دوران  اس مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے ، جہاں اسٹارٹ اپ، انکیوبیٹرز، اور کلیدی متعلقہ فریق جدت  طرازی اور ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے ۔ ڈی پی آئی آئی ٹی اور جے کے ای ڈی آئی کے درمیان  باضابطہ طور پر اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے جو جموں و کشمیر میں اسٹارٹ اپ سپورٹ سسٹم کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ڈی پی آئی آئی ٹی اور جے کے ای ڈی آئی کے درمیان مفاہمت نامے سے اسٹارٹ اپ انڈیا کے ایکو سسٹم کی زیادہ برانڈنگ، آؤٹ ریچ اور رسائی کی راہ ہموار  ہوئی ہے ، جس سے رہنمائی، علم کے تبادلے، اور بنیادی ڈھانچے کی مدد کو فروغ ملتا ہے ۔ اس میں 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کے ہندوستان کے ویژن کے بموافق ، مارکیٹ کے رابطوں، فنڈفراہمی ​​کے نیٹ ورکس، اور بین الاقوامی توسیع کے مواقع پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔

مفاہمت نامے پر دستخط کے پروگرام کے دوران، ڈی پی آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر اور جے کے ای ڈی آئی کے ڈائریکٹر نے تمام انکیوبیٹرز کے ساتھ بالمشافہ بات چیت کی، جس میں ان کے چیلنجوں، ضروریات اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔باہمی گفتگو کے  سیشن میں انکیوبیٹرز کو اپنی بصیرتوں  کا اشتراک کرنے، بہتری کی تجویز دینے اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو بڑھانے کے واسطے  پالیسی کی سطح پر معاونت حاصل کرنے کے لیے منفرد پلیٹ فارم فراہم  ہوا ۔

پروگرام کے دوران، جے کے ای ڈی آئی کے ڈائریکٹر جناب راجندر کمار شرما، جے کے اے ایس، نے مارچ 2024 میں  نافذ کی جانے والی جے کے اسٹارٹ اپ پالیسی کے اثرات پر روشنی ڈالی جس کی وجہ سے ڈی پی آئی آئی ٹی پورٹل پر 250 سے زائد نئے اسٹارٹ  اپ کے انداجات کے ساتھ کل تعداد مختصر مدت میں 988 تک پہنچ گئی۔ انہوں نے جے کے ای ڈی آئی کی طرف سے کی جانے والی اہم تشہیری کوششوں کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران، انسٹی ٹیوٹ نے کسی اضافی اخراجات کے بغیر ،  کامیابی سے جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں یونیورسٹیوں، کالجوں، ہائر سیکنڈری اسکولوں اور آئی آئی ٹی میں 601 انٹرپرینیورشپ آگاہی پروگرام (ای اے پی) کا انعقاد کیا ہے۔

"جموں کشمیر کنیکٹ" پروگرام اور مفاہمت نامے پر دستخط سے ،  جموں و کشمیر کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی ہوتی ہے ، اور  یہ یقینی ہوتی ہے  کہ حوصلہ مند کاروباری افراد کو رہنمائی، فنڈنگ ​​کے مواقع اور ترقی کے لیے درکار ایکو سسٹم سپورٹ حاصل ہو۔

آئی آئی ٹی جموں، آئی آئی ایم جموں، جموں یونیورسٹی، ایس کے یو اے ایس ٹی جموں، کلسٹر یونیورسٹی اور سی آئی آئی آئی ٹی جموں کے انکیوبیٹرز کے سربراہوں کے ساتھ ساتھ  ایف آئی سی سی آئی  ایف ایل او نے تقریب میں ذاتی طور پر شرکت کی۔ این آئی ٹی سری نگر، آئی یو ایس ٹی یونیورسٹی،ایس کے یو اے ایس ٹی - کشمیر اور سی آئی آئی آئی آئی ٹی بارہمولہ کے انکیوبیٹرز نے  ورچوئل طور پر شرکت کی۔

 

****************

 

 

(ش ح ۔م ش ع ۔ت ا(

U.No 5753

 


(Release ID: 2097095) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Tamil