کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے محکمے نے چنئی میں’’کیمیکل اور پیٹروکیمیکل انڈسٹریل سیفٹی‘‘  کے موضوع پر چوتھا تربیتی پروگرام  کا انعقاد کیا


پروگرام کامقصد:’’حفاظت  مقدم ، پائیداری ہمیشہ: لوگوں اور کرۂ ارض  کی حفاظت!‘‘

Posted On: 28 JAN 2025 3:41PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے و کست بھارت@ 2047کے ایکشن پلان کے ایک حصے کے طور پر ، کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے نے 23-24 جنوری 2025 کے دوران کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں بڑے حادثاتی خطرات (ایم اے ایچ) یونٹوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی) کے  ایک مرکز انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز ٹیکنالوجی (آئی پی ٹی)، چنئی میں’’کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل انڈسٹریل سیفٹی‘‘  کے موضوع پر چوتھا تربیتی پروگرام  کا انعقاد کیا۔

یہ پروگرام تربیتی پروگراموں کے ایک سلسلے کا حصہ ہے جس کا اہتمام محکمہ برائے انڈسٹریل کیمیکل سیفٹی کے ذریعے کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر  کے  چنندہ 2393 بڑے حادثاتی خطرات والی اکائیوں کا احاطہ کیا جا رہا ہے ۔ اگلے پانچ سال میں ان تمام ایم اے ایچ اکائیوں کا احاطہ کرنے کے لیے کل 48 تربیتی پروگراموں کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ اس تربیتی پروگرام میں 65 ایم اے ایچ صنعتوں کے 113 نمائندوں نے شرکت کی ۔

سی ایل آر آئی ، انا یونیورسٹی ، ڈاکٹر ایم جی آر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، تھیروملائی کیمیکلز اور مختلف مشاورتی اداروں کے تکنیکی ماہرین نے حفاظت ، ماحولیات اور خطرناک فضلات کے انتظام سے متعلق مختلف پہلوؤں پر لیکچر دیئے ۔

تربیتی پروگرام کے تحت جن موضوعاتی شعبوں کا احاطہ کیا گیا ان میں کام کی جگہ پر سیفٹی اور صحت ،سیفٹی سے متعلق طریقۂ کار کا بندو بست ،  اعلیٰ خطرات کا اندازہ لگانے کی تکنیک ، ٹاکسیکولوجی ،  خطرات کی شناخت کرنے کی تکنیک ، ہنگامی تیاری ، کیمیائی حفاظت میں آئی سی ٹی اور دیگر ٹیکنالوجیز کا کردار ، گلوبل ہارمونائزڈ سسٹم ، نقصانات کے اعدادوشمار اور نقصانات کی روک تھام ، آب و ہوا کی تبدیلی کی روک تھام اور خطرات پھیلنے کی روک تھام ، خطرناک فضلات کا  بندو بست، کیمیکلز کی لیبلنگ اور سیفٹی ڈیٹا شیٹ (ایس ڈی ایس) اور  آگ اور  دھماکہ خیز مواد کی حفاظت  جیسے امورشامل ہیں ۔

صنعتی ملازمین کو تجربہ فراہم کرنے کے لیے سی آئی پی ای ٹی: آئی پی ٹی چنئی میں کوٹھاری پیٹروکیمیکلز کے اشتراک سےایک ماک ڈرل بھی کی گئی ۔

***********

 

) ش ح – م ع   -ش ب ن   )

U.No. 5748

 


(Release ID: 2096997) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Tamil