لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم اور لوک سبھا اسپیکر نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کی یوم پیدائش - پراکرم دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا


مرکزی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے بھی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا

کئی اسکولوں کے طلباء نے سمویدھان سدن کے سنٹرل ہال میں نیتا جی سبھاش چندر کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 23 JAN 2025 8:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے آج نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر سنٹرل ہال ، سمویدھان سدن میں ان کی تصویر کو گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ٰ

مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ ، کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل ؛،راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف جناب ملک ارجن کھرگے ،سائنس ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن ، پی ایم او اور خلا کی وزارتوں کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش ، اراکین پارلیمنٹ ، سابق اراکین اور دیگر معززین نےآنجہانی  نیتاجی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ، جسے پراکرم دیوس کے طور پر بھی منایا گیا ۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اتپال کمار سنگھ اور جناب پی سی مودی نے بھی نیتاجی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

اس موقع پر کئی اسکولوں کے طلباء نے پارلیمانی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسیز (پی آر آئی ڈی ای) کے زیر اہتمام ‘اپنے قائدین کو جانیں’ پروگرام کے تحت نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ بہت سے نوجوان شرکاء نے جدوجہد آزادی میں نیتا جی کے تعاون پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کی زندگی کی اقدار اور نظریات کو یاد کیا ۔

اس سے قبل لوک سبھا اسپیکر نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ایکس پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ،

‘‘مدر انڈیا کے عظیم سپوت نیتاجی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر سلام ۔ نیتا جی ہندوستان کے اجتماعی شعور کی علامت ہیں ۔ اس دور میں جب ہندوستان کے عام لوگ غیر ملکی حکمرانی کے خلاف جدوجہد کر رہے تھے ، نیتا جی نے ملک کے لوگوں کو ہمت اور حب الوطنی سے بھر دیا ۔ آزادی حاصل کرنے کے مضبوط جذبے کے ساتھ  نیتا جی سبھاش چندر بوس کی زندگی ہندوستان کی بہادری اور محنت کی نمائندگی کرتی تھی ۔ اپنی ہمت اور عزم سے انہوں نے ہندوستانی جدوجہد آزادی کو نئی طاقت دی ۔ اپنی کرشماتی قیادت سے انہوں نے ملک کی نوجوان طاقت کو منظم کیا اور غیر ملکی حکمرانی کی بنیاد کو ہلا کر رکھ دیا ۔ آج پورا ملک نیتاجی سبھاش چندر بوس کی یاد میں "پراکرم دیوس 'منا رہا ہے ۔ اس دن ہم ان کی ہمت ، لگن اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ۔’’

******

UR-5740

(ش ح۔   ش آ۔م ش)


(Release ID: 2096919) Visitor Counter : 8


Read this release in: English