وزارت سیاحت
میڈرڈ کے فیتورمیں22 سے 26 جنوری2025 کے درمیان منعقد ہونے والے بین الاقوامی سفری تجارتی نمائش میں ہندوستان کی شرکت
بھارتی پویلین نے بھارت کے مالامال ثقافتی اور قدرتی ورثے کی نمائش کی
فیتورسیاحت کے پیشہ ور افراد کے لیے ایک عالمی میٹنگ پوائنٹ اورایبرو امریکہ میں ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ مارکیٹس کے لیے ایک سرکردہ میلہ ہے
Posted On:
27 JAN 2025 5:56PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارت سیاحت نے اسپین اور لاطینی امریکہ کے اصل بازار میں ہندوستان کو ایک ممکنہ سرکردہ مقام کے طور پر قائم کرنے کے لیے اسپین کے میڈرڈمیں منعقد ہونے والے سرکردہ سفری میلوں میں سے ایک-آئی ایف ای ایم اے میں شرکت کی ۔ فیتور میں منعقدہ نمائش کو سیاحت کے شعبے میں ایک اہم تقریب سمجھا جاتا ہے ،یہ نمائش22 سے لے کر 26 جنوری 2025 تک منعقد ہوئی ۔ فیتور سیاحت کے پیشہ ور افراد کے لیے ایک عالمی میٹنگ پوائنٹ ہے اور آئبیرو امریکہ میں ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ مارکیٹوں کے لیے معروف میلہ ہے ۔
اسپین میں ہندوستان کے سفیرعزت مآب جناب دنیش کمار پٹنائک نےفیتورمیں ناقابل یقین بھارت پویلین کا افتتاح کیا۔وزارت سیاحت ، ریاستی حکومتوں اور نمائش میں حصہ لینے والے عہدیداروں نے22 جنوری 2025 کو ہونے والے تقریب میں شرکت کی۔ بھارتی وفد میں23 سے زیادہ شرکاء ہیں جس میں کرناٹک ، سکم ، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کی ریاستی حکومتوں نے دیگر کے ساتھ فیتور میں ناقابل یقین بھارت بینر کے تحت اپنی منفرد سیاحتی مصنوعات اور تجربات کی نمائش کی ۔ بین الاقوامی نمائش نےمتعلقہ فریقوں کو نیٹ ورک قائم کرنے اور ہسپانوی اصل مارکیٹ میں ممکنہ کلائنٹس اور شراکت داروں کے ساتھ جڑنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ۔
بھارتی پویلین نے ہندوستان کے مالا مال ثقافتی اور قدرتی ورثے کی نمائش کی ، جس میں معروف عجائب گھر ، جنگلی حیات کی محفوظ پناہ گاہیں ، روحانی مقامات اور رقص کی شکلیں شامل ہیں ، یہ سب مل کر ہندوستان کو منفرد اور مستند تجربات کے خواہاں سیاحوں اورمسافروں کے لیے ایک مقبول مقام بناتے ہیں۔پویلین نے مہا کمبھ کی شان و شوکت کو بھی واضح طور پر اجاگر کیا ، جو دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے اہم مذہبی جماعتوں میں سے ایک ہے اور اسے ایک روحانی اور ثقافتی مقام کے طور پرنمایاں کرتے ہوئے پریاگ راج کی سیاحتی صلاحیت پر زور دیا ۔ اسپین 2023 میں تقریبا 70ہزار ہسپانوی سیاحوں کے ساتھ ہندوستان آنے والے سیاحوں کی آمد سے متعلق 20 سرفہرست منڈیوں میں سے ایک ہے ، جو 2022 میں ہندوستان آنے والے سیاحوں کی تعداد سے تقریباً دوگنا ہے ۔ ہندوستان اور اسپین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال پورے ہونے کے موقع پر سال 2026 کو ثقافت ، سیاحت اور مصنوعی ذہانت کے دوہرے سال کے طور پر منایا جائے گا ۔
حکومت ہند کی وزارت سیاحت نے بھی غیر ممالک میں مقیم بھارتی برادری کوناقابل یقین بھارت کے سفیر بننے کی ترغیب دینے کے لیے ‘چلو انڈیا اقدام’ کا آغاز کیا ہے۔ غیر ممالک میں مقیم بھارتی برادری چلو انڈیا پورٹل- www.chaloindia.gov.in پر خود کو رجسٹر کر کے ایک منفرد ریفرل کوڈ حاصل کرسکتے ہیں اور ہندوستان کی پیش کردہ شان و شوکت اور متنوع تجربات اور مشاہدات سے روبرو ہونے کے لیے5 غیر ہندوستانی دوستوں کو ہندوستان کے سفر پر بھیج سکتے ہیں ۔
********
ش ح۔م م ع۔اش ق
(U: 5719)
(Release ID: 2096791)
Visitor Counter : 22