دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے خواتین کےاپنی مدد آپ گروپوں کی کامیابی کی ستائش کی جو مختلف ڈی اے وائی-این آر ایل ایم مداخلتوں میں اپنی مصروفیت کے ذریعے لکھپتی کے طور پر ابھریں


لکھ پتی دیدیاں یہیں نہیں رکیں گی بلکہ جلد ہی کروڑ پتی اور عرب پتی بن جائیں گے:جناب چوہان

مرکزی وزیر نے غریبی مکت گاؤں کے ہدف  کے حصول پرپھر زور دیا

جناب چوہان زیادہ سے زیادہ اثراور کنورژن کے ذریعے مکمل حکومتی نقطہ نظر کو اپنانے اور لکھپتی دیدیوں کو فعال بنا کر دیہی معیشت کو یکسرتبدیل کرنے پر زور دیا

تین سو لکھ پتی دیدیوں کو خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیا گیا ہے جو کل نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر76ویں یوم جمہوریہ پریڈ کا مشاہدہ کریں گی

Posted On: 25 JAN 2025 9:17PM by PIB Delhi

دیہی ترقی،زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے  اپنی مدد آپ گروپوں(ایس ایچ جی) سے تعلق رکھنے والی 300 لکھ پتی دیدیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کی جو کرتویہ پتھ پر 76ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرےگا۔ انہوں نے  لکھپتی دیدیوں کے وزیر اعظم کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایس ایچ جی خواتین کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ لکھ پتی دیدیاں یہیں نہیں رکیں گی، بلکہ جلد ہی کروڑ پتی اور ارب پتی بن جائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسان وہی بنتا ہے جو سوچتا ہے اور کیسے عمل کرتا ہے۔ انہوں نے گھر کو تمام دیدیوں کے لیے کھول دیا جو آگے  بڑھنے کے لیے مشورے مانگ رہی تھیں۔دیدیوں نے بین ریاستی تجارت کے لیے آن لائن مارکیٹنگ پلیٹ فارم ،بچولیوں کو ہٹانے؛ بیمہ کی اہمیت، نامیاتی کاشتکاری اورایس ایچ جی دیدیوں کے درمیان سیکھنےپر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-01-25at21.18.50N94H.jpeg

جناب چوہان نے خواتین کو سماجی واقتصادی  طورپربااختیار بنانے کے لیے آگے کی راہ دکھاتے ہوئے وزیر اعظم کی قیادت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھپتی دیدی مشن کے لیے ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کی طرف سے کیے گئے کام کی تعریف کی، جس میں ہر ایس ایچ جی گھرانے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ویلیو چین مداخلتوں کے ساتھ ساتھ ذریعہ معاش کی متعدد سرگرمیاں شروع کریں، اعلیٰ ترتیب والے اداروں کی تعمیر کریں جس کے نتیجے میں ہر سال ایک لاکھ روپے اور اس سے زیادہ کی پائیدار آمدنی ہوتی ہے۔ انہوں نے غریبی مکت گاؤں کے مقصد کے حصول پر پھر زور دیا۔ مرکزی وزیرنے تمام لکھپتی دیدیوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے آس پاس کی ہر خواتین کو لکھ پتی بنائیں۔جناب چوہان نے لکھپتی دیدیوں کو فعال بنا کر زیادہ سے زیادہ اثر اور دیہی معیشت کو تبدیل کرنے کے لیے ہم آہنگی کے ذریعے مکمل حکومتی نقطہ نظر کو اپنانے پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-01-25at21.18.51JQ10.jpeg

یوم جمہوریہ کے موقع پر، دیہی ترقی اور مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے کہا کہ وزیر اعظم کا ’وکست بھارت‘ کا خواب اب حقیقت بن گیا ہے۔ انہوں نے ضلع اننت پور سے تعلق رکھنے والی راجیشوری دیدی کی ایک متاثر کن کہانی بھی شیئر کی، جنہوں نے ایس ایچ جی سے قرض لے کر موٹے اناج کی روٹی بنانے کا ایک چھوٹا کاروبار شروع کیا۔ آج، وہ ہر سال9 لاکھ روپے کماتی ہیں اور دوسروں کے لیے بھی روزگار پیدا کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس پیغام پر زوردیا کہ خواتین کو بااختیار بنانا سیلف -میڈ بھارت کے لیے ایک لازمی شرط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے تحت ایس ایچ جی خواتین ایس ایچ جی سے سی ای اوبن رہی ہیں، کاروباریوں کا رول  ادا کر رہی ہیں، اپنا راستہ بنا رہی ہیں اور ملک کی ترقی میں تعاون کررہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-01-25at21.18.51(2)K9DP.jpeg

اس موقع پر شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ نے مختلف شعبوں جیسے کرشی سکھی، بینک سکھی،جینڈر سکھی  جیسے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ایس ایچ جی اراکین کی تعریف کی اور دیدیوں کے مستقبل کی کوششوں میں وزارت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ آج، 10 کروڑ سے زیادہ دیہی خواتین کو 91.8 لاکھ ایس ایچ جیز میں متحرک کیا گیا ہے۔ ان گروپوں نے مل کر 60 ہزار کروڑ روپے کی بچت  کی ہے، غیر فعال اثاثوں کو 1.65 فیصد پر رکھ کر قابل ذکر مالی نظم و ضبط اورمعتبریت کا مظاہرہ کیا ہے اور اسے مزید نیچےلانے کی بھی کوششیں کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-01-25at21.18.51(1)FWMN.jpeg

خواتین کی زیرقیادت ترقی کی حکمت عملیوں کی طاقت کامظاہرہ کرتے ہوئے،سیلف ہیلپ گروپوں(ایس ایچ جیز)کی 300 لکھپتی دیدیوں کا ایک گروپ ، دین دیال انتودیا یوجنا-قومی دیہی ذریعہ معاش مشن(ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) کے زیراہتمام خصوصی مہمان کے طور پر کرتویہ پتھ پر  76ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کرے گا۔ یہ گروپ کمیونٹیز اور گاؤں کے شمولیت اور لچکدار پر مبنی  جذبے کا مظاہرہ کرےگا جوکہ بھارت کو ایک مضبوط جمہوری  ملک بناتا ہے۔ ان 300 دیدیوں اور ان کےشوہروں کو اس سال یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-01-25at21.18.528Y29.jpeg

لکھ پتی دیدیوں نے تمام رکاوٹوں کو عبور کرنے اور باوقار زندگی حاصل کرنے کے ارادے اور پختہ عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی موجودگی سماجی و اقتصادی  طورپربااختیار بنانے اور دیہی کمیونٹیز کی مجموعی فلاح و بہبود کے جوہر کو سامنے لانے کے لیے خواتین کی زیر قیادت اداروں کی طاقت کو اجاگر کرے گی۔ ان کی موجودگی کرتویہ پتھ پر ایک شاندار سنگم کا مظاہرہ کرے گی اور معاشرے کے مختلف طبقوں کے لوگوں کی وسیع پیمانے پر شرکت کو یقینی بنائے گی جو ہمارے قومی تہوار کو یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

لکھ پتی دیدیوں نے وزراء کے ساتھ بات چیت کی اورڈی اے وائی-این آر ایل ایم مداخلتوں کے ذریعے یکسر تبدیلی سے متعلق اپنی کہانیاں شیئر کیں۔ انہوں نے لکھپتی ہدف سے آگے بڑھنے کے اپنے خواب کا بھی ذکر کیا اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں رول ادا کرنے کے اپنے وژن کو مشترک کیا۔ وزراء نے ایس ایچ جی خواتین کی طرف سے دیے گئے قابل ذکر تعاون کی تعریف کی اور ان کے پختہ  عزم اورارادے اوروکست بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کے سفر کو تیز کرنے میں فعال شراکت کے لیے ان کی تعریف کی۔

دن کے دوران، خصوصی مہمانوں نےمشہورقطب مینار کا دورہ کیا اور یادگار سے متعلق تاریخی معلومات سے متاثر ہوئے۔

اس ہفتے کے شروع میں، 22 جنوری کو، دیہی ترقی کی وزارت نے بھی ’لکھ پتی دیدی‘ کے تھیم پر اپنی جھانکی لانچ کی، جو اس سال یوم جمہوریہ پریڈ کا حصہ ہوگی۔اس میں انٹرپرینیورشپ ، خود انحصاری اورتعلیم  کے ذریعہ خواتین  کو معاشی اعتبارسے بااختیاربنانے کے عمل کوپیش کیا جائے گا۔اس میں ایک بینر بھی ہوگاجس پر ’بااختیار خواتین ،خوشحال خاندان ،مضبوط ملک ‘تحریر ہوگا۔ پریڈ خصوصی مہمانوں کے دہلی کے دورے کاایک بہترین  اختتام  ثابت ہوگی ۔

**********

 

ش ح – ف ا – م ش

U. No.5693


(Release ID: 2096650) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi