وزارتِ تعلیم
وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ نے نیشنل اسکول بینڈ مقابلہ 6.0 کے لیے انعامات تقسیم کیے
طلباء کی2047 کے وِکست بھارت کے برانڈ ایمبیسیڈر بننے کیلئے حوصلہ افزائی کی
Posted On:
25 JAN 2025 9:02PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع، جناب سنجے سیٹھ نے نیشنل اسکول بینڈ مقابلے 6.0 کے لیے انعامات دیے۔ وزارت تعلیم کے سکریٹری، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی (ڈی او ایس ای ایل)، جناب سنجے کمار اور اضافی سکریٹری، ڈی او ایس ای ایل، جناب آنند راؤ وی پاٹل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
جناب سنجےسیٹھ نے خطاب کے دوران نوجوان شرکاء کی غیر معمولی کارکردگی کی تعریف کی اور اس تقریب کوملک کا ہوبہو ایک چھوٹا حصہ قرار دیا۔ کئی ٹیموں کی انفرادی پرفارمنس پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے طلباء کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کے مشورے کے مطابق موبائل ڈیوائسز پر انحصار کم کرنے، گھر سے باہر سرگرمیوں میں مشغول ہونے اور تخلیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے طلباء کی 2047 کے وِ کست بھارت کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے کیلئے حوصلہ افزائی کی۔
جناب آنند راؤ وی پاٹل نے اپنے خطاب میں طلباء کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کے نظریئے "ایک بھارت شریشٹھ بھارت" کا پیغام آگے بڑھانے کی ترغیب دی اورملک مقدم کے نظریے کے ساتھ ملک کی تعمیر میں تعاون کر نے پر زور دیا۔
براس بینڈ – لڑکیوں کے زمرے میں، سینئر سیکنڈری اسکول ویسٹ پوائنٹ، گنگٹوک، سکم کے سرکاری اسکول نے پہلا انعام حاصل کیا۔ سینٹ جوزف کنوینٹ سینئر سیکنڈری اسکول، بھوپال، مدھیہ پردیش نے دوسرا انعام حاصل کیا، جبکہ سینٹ جوزف انگلو انڈین گرلز ہائر سیکنڈری اسکول، کوزی کوڈ، کیرالہ نے تیسرا انعام جیتا۔ گیاتری ویدیا پیٹھ، شانتی کنج، ہری دوار، اُتراکھنڈ کی ٹیم نے تسجیحی انعام حاصل کیا۔
براس بینڈ – لڑکوں کے زمرے میں، پرنس لوٹس ویلی، سیکر، راجستھان نے پہلا انعام حاصل کیا۔ سینٹ زیویئرس ہائر سیکنڈری اسکول، پتھالیہ گھاٹ، سپاہی جالا، تریپورہ نے دوسرا انعام حاصل کیا، اور پائن گروو اسکول، سولن، ہماچل پردیش نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ سینٹ زیویئرس انگلش میڈیم اسکول، پتھل گاؤں، چھتیس گڑھ کی ٹیم نے تسجیحی انعام حاصل کیا۔
پائپ بینڈ – لڑکیوں کے زمرے میں، پی ایم شری کے جی بی وی پتمدا، پوربی سنگھ بھوم، جھارکھنڈ نے پہلا انعام حاصل کیا۔ بھونسلا گرلز ملٹری اسکول، ناسک، مہاراشٹر نے دوسرا انعام حاصل کیا، اور شری تھاکر دوارابایکا ودیالیہ، غازی آباد، اتر پردیش نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ مونٹے سی بی ایس ای اسکول، پانڈی پاڑو گاؤں، کلور منڈل، کرنول، آندھرا پردیش کی ٹیم نے تسجیحی انعام حاصل کیا۔
پائپ بینڈ – لڑکوں کے زمرے میں، سٹی مونٹیسری اسکول، کانپور روڈ کیمپس، ڈی ایل ڈی اے کالونی، کانپور روڈ، لکھنؤ، اتر پردیش نے پہلا انعام حاصل کیا۔ نارتھ سِکم اکیڈمی، نانگن، سِکم نے دوسرا انعام حاصل کیا، جبکہ آر بی پی ملٹری اسکول اسپورٹس اکیڈمی، سانگلی، مہاراشٹر نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ پی ایم شری کیندر یا ودیالیہ نمبر 2، بیلگاؤی کینٹ، کرناٹک نے اس زمرے میں تسجیحی انعام حاصل کیا۔
پہلا انعام حاصل کرنے والی ٹیموں کو 21,000 روپئےملیں گے، دوسرا انعام حاصل کرنے والی ٹیموں کو16,000روپئے اور تیسرا انعام حاصل کرنے والی ٹیموں کو 11,000روپئےملیں گے۔ تسجیحی انعام حاصل کرنے والی ٹیموں کو 3,000روپئےملیں گے۔ انعامات کے علاوہ، تمام جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی اور سرٹیفیکیٹس بھی پیش کیے جائیں گے۔
وزارت تعلیم نے وزارت دفاع کے تعاون سے نیشنل اسکول بینڈمقابلے6.0 کا گرینڈفینالے 25-24 جنوری 2025 کو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم، نئی دہلی میں منعقد کیا۔ اس سال 16 بینڈ ٹیموں کو 13 ریاستوں سے فائنل کے لیے منتخب کیا گیا، جن میں 463 بچے شامل تھے (مکمل فہرست منسلک ہے)۔ ریاستی سطح کے مقابلوں میں 568 ٹیموں کے تحت 13,999 بچوں نے حصہ لیا؛ جبکہ 2,337 بچوں پر مشتمل زونل سطح کی 84 ٹیموں نے شرکت کی۔
پہلی مرتبہ:
1. تین حکومتی اسکولوں کی بینڈ ٹیموں کو یوم جمہوریہ پریڈ میں شرکت کا موقع ملا۔
2. پی ایم شری کے جی بی وی پتمدا، پوربی سنگھ بھوم، جھارکھنڈ کے اسکول کے طلباء پریزیڈنشل اسٹیج کے سامنے اپنےفن کا مظاہرہ کریں گے۔
3. دو بینڈ ٹیمیں (کیندر یا ودیالیہ اور سرکاری سینئر سیکنڈری اسکول ویسٹ پوائنٹ، سکم) ویجے چوک پر ریوم جمہوریہ ریڈ میں پرفارم کریں گی۔
4. "مجموعی حکومت کے طریقہ کار" کے تحت، پی ایم شری اسکول بینڈ ٹیموں کی تربیت کے لیے فوجی ریجمنٹل سینٹرز کی بینڈ ٹیموں/انسٹرکٹرز کی مدد حاصل کی گئی ہے۔ تربیت 11 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شروع ہو چکی ہے اور باقی ریاستوں/یونیرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جلد شروع ہوگی۔ یہ قدم پی ایم شری اسکولوں کے طلباء کو مجموعی تعلیم دینے اور انہیں بہترین شخصیت بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔
تعلیم سے متعلق قومی پالیسی 2020اکیسویں صدی کی پہلی تعلیمی پالیسی ہے اور اس کا مقصد تعلیم کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنا ہے۔ اس سمت میں یہ پروگرام نہ صرف حب الوطنی اور ملک کے لیے فخر کا جذبہ پیدا کرے گا بلکہ طلباء کی موسیقی کی صلاحیتوں کو بھی بڑھائے گا اور ان میں نظم و ضبط کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔ یہ اقدام ملک بھر میں اسکول کے طلباء کے درمیان قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کوتقویت دینے اور مجموعی تعلیم کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
ڈاکٹر امرپریت دوگل، جوائنٹ سیکریٹری،ڈی او ایس ای ایل اور وزارت تعلیم اور وزارت دفاع کے دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
****
ش ح۔ا ع خ ۔ش ا
UNO-5694
(Release ID: 2096614)
Visitor Counter : 16