زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر حکومتِ ہند کی جانب سے خصوصی طور پر مدعو کیے گئے کسانوں سے ملاقات کرکے ان سے بات چیت کی
مرکزی حکومت کسانوں کو بااختیار بنانے اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے: جناب چوہان
کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے: شیو راج سنگھ چوہان
جناب چوہان نے ’’فارم ٹو کنزیومر‘‘ ماڈل کے نفاذ پر زور دیا
کسانوں کی فلاح و بہبود مودی حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے: جناب چوہان
Posted On:
26 JAN 2025 8:18PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود، جناب شیو راج سنگھ چوہان نے آج 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر حکومت ہند کی جانب سے خصوصی طور پر مدعو کیے گئے کسانوں سے پوسا کیمپس، نئی دہلی میں ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔
انہوں نے کہا’’کسان ہمارے دیوتا ہیں اور کسانوں کی خدمت کرنا دیوتا کی خدمت کے مترادف ہے۔‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت کسانوں کو بااختیار بنانے اور ان کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
یہ یقینی بنانے کے لیے کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کا منصفانہ معاوضہ ملے، فصلیں کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر خریدی جا رہی ہیں۔ کسانوں کی محنت کا صحیح معاوضہ یقینی بنانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، تاکہ ان کی اقتصادی حالت مضبوط ہو سکے۔
بات چیت کے دوران جدید زرعی تکنیکوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
مزید برآں، مرکزی حکومت یہ یقینی بنا رہی ہے کہ کسان زراعت سے متعلق اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے قدرتی کھیتی اور فصلوں کی تنوع کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان جاری اقدامات کا ذکر کیا جو کسانوں میں ان ماڈلز کو سمجھنے اور ان سے فائدہ اٹھانے کے لیے زیادہ شعور بیدار کرنے کے مقصد سے کیے جا رہے ہیں۔
اپنے خطاب میں جناب چوہان نے مزید ’’فارم ٹو کنزیومر‘‘ ماڈل کے نفاذ پر زور دیا۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ کسان اپنے پیداوار کو براہ راست صارفین کو بیچ سکیں، جس سے ثالثوں کا کردار کم ہو جائے گا اور کسانوں کے لیے زیادہ منافع یقینی بنایا جا سکے گا۔
یوم جمہوریہ عوام کی حکومت، عوام کے ذریعے اور عوام کے لیے ہوتا ہے۔ لیکن اگر اس یوم جمہوریہ پر عوام خود غیر حاضر ہوں اور کسان موجود نہ ہوں، تو کیا اسے واقعی یوم جمہوریہ کہا جا سکتا ہے؟ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے یہ یقینی بنایا کہ آج یوم جمہوریہ پر ہمارے ملک کے کسان پریڈ کا حصہ بنے۔
زراعت بھارتی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کسان اس کی روح اور زندگی ہیں۔ کسانوں کے بغیر نہ صرف بھارت بلکہ پورا دنیا چل نہیں سکتا۔ آپ زیادہ تر چیزیں فیکٹریوں میں تیار کر سکتے ہیں، لیکن کیا پھل، سبزیاں یا اناج وہاں پیدا ہو سکتے ہیں؟ یہ صرف کسانوں کے ذریعے ہی اگائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں اپنے آپ کو وزیر نہیں بلکہ کسانوں کا خادم سمجھتا ہوں۔ کسانوں کی خدمت کرنا میرے لیے خدا کی عبادت کے مترادف ہے، اور یہی جذبہ لے کر وزارتِ زراعت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود مودی حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہم کسانوں کے لیے مختلف اسکیمیں تیار کر رہے ہیں۔ ایک خوشحال بھارت کے لیے خوشحال کسان ضروری ہیں، اور وزارتِ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود اس سمت میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-5684
(Release ID: 2096538)
Visitor Counter : 20