لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکر نے ہندوستان کے چھہترویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش كی

Posted On: 25 JAN 2025 8:29PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے ہندوستان کے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں جناب برلا نے  کہا ہے کہ

"آپ سب کو ہندوستان کے 76ویں یوم جمہوریہ پر بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔

جدید جمہوریہ ہند نے 75 سال کا شاندار سفر مکمل کیا ہے۔ ان سالوں میں، ہماری جمہوریہ مضبوط اور زیادہ خوشحال ہوئی ہے۔ ملک ترقی کی کئی جہتوں میں آگے بڑھا ہے۔ زراعت سے کھیل كود تک؛ زمین سے خلا تک - ہندوستان نے کئی شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ان 75 سالوں میں سب کی اجتماعی کوششوں سے ہندوستان خود انحصاری کے رُخ پر آگے بڑھا ہے۔ ہمارے نوجوانوں نے نئی سوچ اور اختراع کے بل پر ملک کو آگے بڑھایا ہے۔ تعلیم سے لے کر دفاع تک اور کھیلوں سے لے کر خلا تک ہر میدان میں خواتین تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔ ہمارے کسان، مزدور، ایم ایس ایم ای سیکٹر، چھوٹے بڑے تاجر غرض ہر شخص ملک کی ترقی میں حصہ دار بن رہا ہے۔ ان اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے اور جلد ہی تیسری پوزیشن حاصل کرنے والا ہے۔

ملک کے ہر شہری کو آج عہد کرنا چاہیے کہ ہم جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

ہم آزادی، مساوات، انصاف اور بھائی چارے کے اپنے نظریات کو مضبوط کریں گے تاکہ ہماری جمہوریہ مزید ترقی کرے۔ اس دن ہم ان عظیم شخصیات کو بھی یاد کریں جنہوں نے ملک کی آزادی کے حصول میں اپنا کردار ادا کیا اور آئین کی تشکیل میں انتھک محنت كی۔ اس پیغام کے ساتھ یوم جمہوریہ پر ایک بار پھر آپ سب کو بہت ساری نیک خواہشات۔

جے ہند۔"

*****

U.No:5677

ش ح۔ع س۔س ا

 


(Release ID: 2096526) Visitor Counter : 13


Read this release in: Marathi , English , Hindi