ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عزت مآب صدر محترمہ دروپدی مرمو نے پندرہویں قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر ہندوستانی ریلوے كو ووٹر وں میں حق راے دہی كی بیداری لانے اور انتخابی شرکت کے لیے بہترین سرکاری محکمے کے لیے 2024-25 کے بہترین انتخابی طرز عمل کا ایوارڈ دیا

Posted On: 25 JAN 2025 8:11PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج 15ویں قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر ہندوستانی ریلوے كو ووٹر وں میں حق راے دہی كی بیداری لانے اور انتخابی شرکت کے لیے بہترین سرکاری محکمے كے لیے بہترین انتخابی طرز عمل کا ایوارڈ 2024-25 سے نوازا۔یہ ایوارڈ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ستیش کمار نے وصول کیا۔ہندوستانی ریلوے کو اپنے بنیادی ڈھانچے کا بہترین استعمال کرنے اور پورے ملک میں رائے دہندگان کی بیداری بڑھانے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ شراکت داری کے لیے اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعتراف لوک سبھا انتخابات 2024 میں ہندوستانی ریلوے کے اہم کردار کو اجاگر کرتا ہےجس نے ووٹر کی بیداری اور لاجسٹک سپورٹ میں اہم کردار ادا کیا۔

رائے دہندگان کی بیداری کو فروغ دینے اور انتخابات میں شہریوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے، ہندوستانی ریلوے نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ مل کر، ووٹر ہیلپ لائن کی تفصیلات کو پھیلانے کے لیے اپنے ریل ڈسپلے نیٹ ورک  کو اسٹیشنوں، سرکاری ویب سائٹس، اور موبائل ایپلیکیشنز میں استعمال کیا۔ ریلوے اسٹیشنوں پر پہلے سے ریکارڈ شدہ اعلانات بھی کیے گئے۔ علاوہ ازیں ایک خصوصی ٹرین، سویپ ایکسپریس، وادی کشمیر میں مقامی حکام کے ساتھ مل کر چلائی گئی تاکہ نوجوانوں کو انتخابی عمل میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے شامل کیا جا سکے۔ #چناو كا پروو اور #دیش كا گروو جیسے ہیش ٹیگز کے ساتھ سوشل میڈیا مہم نے ووٹروں كی شراکت کو فروغ دیا۔

ریلوے نے منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ملک بھر میں 383 ٹرینوں کے ذریعے 3,74,000 سے زیادہ پیرا ملٹری اہلکاروں کی محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حمل کی سہولت فراہم کی۔ ہندوستانی ریلویز نے مؤثر طریقے سے شہری سرگرمی کو فروغ دیا اور قوم کی جمہوریت کی تشکیل میں ووٹنگ کی اہمیت پر زور دیا۔ 

قومی ووٹرز ڈے  ہر سال 25 جنوری کو ہندوستانی جمہوریہ کی پیدائش سے ایک دن قبل الیکشن کمیشن آف انڈیا کے یوم تاسیس کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ 2011 سے یہ دن ووٹروں کے اندراج کی حوصلہ افزائی کے لیے خاص طور پر نئے ووٹروں میں اور انتخابی عمل میں باخبر شرکت کو فروغ دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس تقریب میں سابق چیف الیکشن کمشنرز، الیکشن کمشنرز، سیاسی نمائندوں، اعلیٰ سرکاری افسران اور نوجوان ووٹرز سمیت اہم شخصیات نے شركت كی۔

تقریبات کے ایک حصے کے طور پر انتخابی عمل میں جدت، عمدگی اور مہارت کو تسلیم کرتے ہوئے قومی انتخابی ایوارڈ 2024-25 پیش کیے جاتے ہیں۔ یہ ایوارڈز انتخابی مشینری، سرکاری محکموں، ایجنسیوں، سركاری زمرے كے اداروں، مركزی زمرے كے اداروں اور میڈیا کی طرف سے 2024 کے دوران انتخابی نظام کو بہتر بنانے کے اعتراف میں دیتے ہیں۔ ریاستی سطح کے ایوارڈ بھی متعلقہ ریاستی ہیڈکوارٹر میں پیش کیے جاتے ہیں۔

*****

U.No:5661

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2096312) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi