وزارت اطلاعات ونشریات
روڈ ٹو گیم جیم کے ذریعے ہندوستان کی متحرک گیم ڈیولپر کمیونٹی کا حصہ بنیں اور عالمی آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ کے لیے ہندوستان کی روشن تررین گیم ڈویلپر ٹیم بنیں
گیم ڈیولپر ایسوسی ایشن آف انڈیا، انڈیا گیم ڈیولپر کانفرنس اور كراتوس گیمر نیٹ ورك آپ کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ملک بھر سے ٹیلنٹ کی پرورش کی یقین دہانی کرا رہے ہیں
عالمی آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ میں اپنے علاقوں کی نمائندگی کرنے اور اپنے کھیلوں کی نمائش کے لیے باصلاحیت دیووں کا دستہ تیار کیا جا رہا ہے
روڈ ٹو گیم جیم کے لیے رجسٹریشن دوبارہ کھل رہی ہے: یكم فروری تک درخواست دیں، سولہ فروری تک جمع کرائیں، نتائج سولہ مارچ کو سامنے آئیں گے
روڈ ٹو گیم جیم نے ایک ہزار چھ سو بائیس کالجوں میں پانچ ہزار چار سو سے زیادہ رجسٹریشن كا مشاہدہ كیا۔ اس طرح عالمی آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ كرئیٹ ان انڈیا چیلنج کے تحت ملک بھر میں گیم ڈیولپرز متحد ہو رہے ہیں
Posted On:
25 JAN 2025 6:07PM by PIB Delhi
روڈ ٹو گیم جیم" کو منظم کرنے کے لیے گیم ڈیولپر ایسوسی ایشن آف انڈیا (جی ڈی اے آئی) نے اپنے اہم ترین ایونٹ، انڈیا گیم ڈیولپر کانفرنس (آئی جی ڈی سی) کے ذریعے " عالمی آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ کے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے۔یہ پہل کریئٹ ان انڈیا چیلنج سیزن 1 کے تحت چیلنجوں میں سے ایک ہے جو حکومت ہند کی عالمی آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ(ویووز) کے تحت ایک سرگرمی ہے۔اس کا مقصد جدید اختراعات اور تخلیقی صلاحیتوں کی نمائش کرکے گیمنگ انڈسٹری کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے ہندوستان کے گیم ڈیولپرز کو بااختیار بنانا ہے۔
روڈ ٹو گیم جیم گیم ڈویلپرز کو اس دلچسپ اقدام میں شامل ہونے کا ایک اور موقع فراہم کر رہا ہے۔ یکم فروری 2025 تک رجسٹریشن کھلنے کے ساتھ، خواہشمند ڈویلپرز اب گیم ڈیزائن میں اپنی صلاحیتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ نئی جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 فروری 2025 ہے، جس کے نتائج کا اعلان 16 مارچ 2025 کو کیا جائے گا۔
اگر آپ نے پہلا راؤنڈ مِس كیا ہے تو یہ آپ كے لیے گیم بنانے کی مہارت کا مظاہرہ کرنے کا بہترین وقت ہے۔ ہندوستان کی گیم ڈیولپمنٹ کمیونٹی میں جدت اور عمدگی کو فروغ دینے والے قومی پلیٹ فارم کا حصہ بننے کے اس موقع کو ضائع نہ کریں۔
جی ڈی اے آئی اور كراتوس گیمر نیٹ ورك کو روڈ ٹو گیم جام کی نمایاں پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ یہ ایک بے مثال اقدام ہے جس کا مقصد ہندوستان کی متحرک گیم ڈیولپمنٹ کمیونٹی کی پرورش اور توسیع ہے۔ مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور علاقائی نمائندگی کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے، یہ پروگرام ہندوستان کی روشن ترین گیم ڈیولپمنٹ ٹیموں کے لیے ویووز انڈیا سمٹ میں چمکنے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
مقصد رُخی توانائی كا حصول: اب تک کی کامیابیاں
اپنے آغاز کے بعد سے روڈ ٹو گیم جیم نے ناقابل یقین كامیابیاں حاصل کی ہیں:
- 5,496 گیم ڈویلپمنٹ کے شائقین نے پروگرام کے لیے اندراج کیا۔
- ہندوستان بھر میں 1,622 منفرد کالجوں کی نمائندگی کرنا۔
- شرکاء کا تعلق 446 شہروں سے ہے، جو کہ 28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔
- مختلف کالجوں کی 120 ٹیمیں پہلے ہی تشکیل دے چکی ہیں اور سرگرمی سے حصہ لے رہی ہیں۔
- گیم جیم کے موضوعات 20 دسمبر 2024 کو جاری کیے گئے تھے۔
- موضوعات:
- سب کچھ بكھرنا۔
- آسانی سے نہ بكھرنے والی یكجائی۔
- دیکھ بھال کے ساتھ ہینڈل کرنا۔
- غیر مرئی رابطے
- خاموشی کی آواز
گیم ڈویلپمنٹ کمیونٹی کو بااختیار بنانا
جی ڈی اے آئی اور كراتوس گیم نیٹ ورك نے گیم ڈویلپمنٹ کمیونٹی کو تعلیم دینے اور بااختیار بنانے کے لیے کئی مؤثر سرگرمیاں بھی شروع کی ہیں:
ورکشاپس
- گیمر ٹو میکر کے بانی راہل سہگل کی طرف سے منعقد کی جانے والی پہلی ورکشاپ، ہندوستان میں گیم ڈیولپمنٹ میں کیریئر بنانے پر مرکوز تھی اور اس صنعت کے بنیادی پہلوؤں پر توجہ دی گئی۔
- اے ایم اے کا ایک سیشن 18 جنوری 2024 کو منعقد ہوا، جس میں نیٹ فلِكس میں پلے بائے کے بانی اور سینئر انجینئر نکول ورما شامل تھے۔ نکول نے انمول بصیرت فراہم کی اور کمیونٹی کے سوالات کا جواب دیا جس میں شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے عملی رہنمائی پیش کی گئی۔
یہ سیشنز نیٹ ورکنگ کو فروغ دینے، رہنمائی فراہم کرنے اور شرکاء کو کھیل کی ترقی میں مہارت حاصل کرنے کے لیے درکار مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
جی ڈی اے آئی کے بارے میں
گیم ڈیولپر ایسوسی ایشن آف انڈیا گیم ڈویلپرز، اسٹوڈیوز اور صنعت کے پیشہ ور افراد کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے وقف ہے۔ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے، جی ڈی اے آئی نے گیم کی تخلیق میں جدت، پائیداری، اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن گیمنگ انڈسٹری میں اخلاقی معیارات، شمولیت اور جدت کو فروغ دیتے ہوئے وسائل، رہنمائی اور مہارت کی ترقی فراہم کرتی ہے۔
آئی جی ڈی سی کے بارے میں
انڈیا گیم ڈیولپر کانفرنس گیم ڈویلپرز کے لیے انڈیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس کا اہتمام "انڈسٹری کے لیے، صنعت کے لیے" کیا جاتا ہے۔ اب اپنے 16ویں ایڈیشن یہ ہندوستان کے گیمنگ ایکو سسٹم کے سنگ بنیاد کے طور پر کام کر رہا ہے جو ڈویلپرز کو عالمی صنعت کے رہنماؤں سے سیکھنے، ساتھیوں کے ساتھ نیٹ ورک، اور سرمایہ کاروں اور پبلشرز کے ساتھ جڑنے کے قابل بناتا ہے۔
كراتوس گیمر نیٹ ورك کے بارے میں
كراتوس گیمر نیٹ ورك گیمرز کو بااختیار بنانے کے لیے ایک غیر مرکزی گیمر نیٹ ورک بنا رہا ہے تاکہ وہ اپنے ڈیٹا کے مالک بن سکیں۔ اس کے پلیٹ فارم کے مرکز میں پروف آف گیمر انجن ہے، جو گیمرز کو اپنی ساکھ بنانے، اپنانے، نمائش کرنے اور رقم کمانے کی اجازت دیتا ہے۔ گیم پبلشرز اس کے پروڈکٹ اسٹیک کا استعمال اپنے ملٹی چین گیمر نیٹ ورک کے ذریعے گیمر کوہورٹس کے ساتھ بامعنی طور پر سرگرم ہونے کے لیے کرتے ہیں۔ یہ نیٹ ورک پورے ہندوستان، برازیل، نائیجیریا، جنوب مشرقی ایشیا، اور ایم ای این اے کے علاقے میں کام کرتا ہے۔
*****
U.No:5643
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2096225)
Visitor Counter : 20