وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ نے فلائٹ لیفٹیننٹ ترون نائر (35964) فلائنگ (پائلٹ) کو وایو سینا میڈل (بہادری) سے نوازا

Posted On: 25 JAN 2025 2:45PM by PIB Delhi

 فلائٹ لیفٹیننٹ ترون نائر (35964) کو 16 جون 18 کو آئی اے ایف کی فلائنگ برانچ میں فائٹر پائلٹ کے طور پر کمیشن دیا گیا تھا اور وہ 03 اگست 19 سے مگ 29 اسکواڈرن کی پوزیشن پر ہیں۔

12 مارچ 24 کو ، فلائٹ لیفٹیننٹ ترون نائر کو بھاری وزن والے مگ -29 طیارے میں لیڈر کی حیثیت سے ویلی فلائنگ پرواز اڑانے کی اجازت دی گئی تھی۔ فضا میں اترنے کے فورا بعد، 1.3 کلومیٹر کی کم اونچائی پر، پہلے راستے کی طرف مڑتے ہوئے، فلائٹ لیفٹیننٹ نائر کو ناکامی کے متعدد اشارے ملے۔ جب پائلٹ ہنگامی اقدامات کرنے کے عمل میں تھے تو صورت حال تیزی سے بدتر ہوگئی ہوئی اور کنٹرول اسٹک اپنی انتہائی بائیں اور پچھلی پوزیشن پر چلی گئی جس کے نتیجے میں بائیں طرف تیز حرکت ہوئی اور اچانک 12.5 جی اور انینگل آف اٹیک منفی 12 ڈگری ہونے کے ساتھ ساتھ متعلقہ آڈیو اور بصری انتباہات بھی سامانے آئے۔ پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول اسٹک پر قابو پاکر اور آٹومیٹک فلائٹ کنٹرول سسٹم (اے ایف سی ایس) کو الگ کرکے طیارے کو کنٹرول کرنے کے لیے کارروائی کی۔ یہ صورت حال بےحد غیر معمولی تھی کیونکہ اشارے کسی ایک نظام کی ناکامی سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔ پائلٹ نے ایس او پی کے مطابق کارروائی کی تاہم صورت حال میں بہتری نہیں آئی۔ اس دوران انھیں کنٹرول اسٹک پر بھاری فورسز اور پچ اینڈ رول میں شدید اتار چڑھاؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے مینوئل پرواز کرتے ہوئے طیارے کو کنٹرول میں رکھنا تھا۔ پائلٹ کو ایندھن استعمال کرنے کی ضرورت کی وجہ سے ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک بھاری مشکلات سے نبرد آزما ہوناپڑا۔ سست رفتار کی جانچ کی تیسری کوشش میں ، کم سے کم کنٹرول مل سکا۔

ایسی صورت حال میں لینڈنگ اپروچ مینجمنٹ غیر یقینی تھی جس سے پرواز کے راستے اور رکھ رکھاو میں شدید مسائل پیدا ہوگئے ۔ تاہم ، پائلٹ نے اپنا سکون برقرار رکھا اور ایک شاندار اپروچ اور لینڈنگ کو انجام دیا۔ لینڈنگ کی رفتار اور کنٹرول کے مسائل کے باوجود انھوں نے فوری طور پر طیارے کو محفوظ طریقے سے روکنے اور رن وے پر برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے۔ پائلٹ نے اپنی محتاط مزاجی، بہتر فیصلہ سازی، مہارت اور تحمل کے ذریعے ایک خطرناک صورت حال پر قابو پالیا۔ انھوں نے آئی اے ایف کے ایک قیمتی جنگی اثاثے کے نقصان کو روکا اور ایک ممکنہ حادثے کو ٹال دیا جس کے نتیجے میں شہری جان و مال کا نقصان ہوسکتا تھا۔

غیر معمولی جرات، پیشہ ورانہ مہارت کے اس اعلیٰ معیار اور ایرو اسپیس سیفٹی میں تعاون کے لیے، فلٹ لیفٹیننٹ ترون نائر کو ’وایو سینا میڈل (بہادری)‘ سے نوازا گیا ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 5627


(Release ID: 2096147) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi