وزارتِ تعلیم
پہلی بار، تین سرکاری اسکول بینڈ ٹیمیں یوم جمہوریہ پریڈ 2025 میں پرفارم کریں گی
جھارکھنڈ، سکم اور کرناٹک کے اسکولی بینڈ یوم جمہوریہ پریڈ اور وجے چوک میں پرفارم کریں گے
جھارکھنڈ کے دیہی پسماندہ پس منظر کی لڑکیاں صدر جمہوریہ کے ڈائس کے سامنے پرفارم کریں گی
Posted On:
25 JAN 2025 2:23PM by PIB Delhi
تین سرکاری اسکولوں کی ٹیمیں 26 جنوری 2025 کو پہلی بار یوم جمہوریہ کی پریڈ میں پرفارم کرنے والی ہیں۔ جھارکھنڈ کے پی ایم شری کے جی بی وی پتامداکی ٹیم کو آرمی بینڈ کے ساتھ صدرجمہوریہ کے ڈائس کے سامنے اسٹیج پر پرفارم کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ دریں اثنا، گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول ویسٹ پوائنٹ، گنگٹوک، سکم اور پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 2 بیلگام کنٹونمنٹ، کرناٹک کی ٹیمیں وجے چوک میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ یہ اسکول بینڈ 24-25 جنوری 2025 کو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم، نئی دہلی میں منعقد ہونے والے نیشنل اسکول بینڈ مقابلے 6.0 کے گرینڈ فائنل میں حصہ لینے والی 16 ٹیموں میں شامل ہیں۔
پی ایم شری کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ (کے جی بی بی وی)پتامدا ، مشرقی سنگھ بھوم، جھارکھنڈ کی پائپ بینڈ گرلز ٹیم عزم اور کامیابی کے ایک متاثر کن سفر کی نمائش کرتی ہے۔ اس 25 رکنی ٹیم میں پسماندہ خاندانوں کی لڑکیاں شامل ہیں، جن میں سے اکثر کا انحصار کھیتی باڑی اور یومیہ اجرت پر ہے۔ زیادہ تر کے لیے، دہلی کا یہ ٹرین کا سفر ان کا پہلا سفر ہے۔ انہوں نے رام گڑھ آرمی رجمنٹل سنٹر میں مقیم سکھ رجمنٹ اور پنجاب رجمنٹ کے انسٹرکٹرز سے رہنمائی حاصل کی ہے۔
ٹیم پچھلے تین سالوں سے پائپ بینڈ کی مشق کر رہی ہے۔ رانچی میں منعقدہ25-2024 ریاستی سطح (انٹر ڈسٹرکٹ) اسکول بینڈ مقابلے میں، ٹیم نے پائپ بینڈ کے زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، پچھلے سال کے چیمپئنز اور رانچی ضلع کی ایک مضبوط ٹیم کو شکست دی تھی۔ دور دراز کے دیہاتوں میں عاجزانہ آغاز سے اٹھنے والی، ان پرعزم نوجوان لڑکیوں نے پائپ بینڈ میں مہارت حاصل کرنے، سرد صبحوں کا مقابلہ کرنے اور غیر متزلزل لگن کے ساتھ طویل، مشکل مشق سیشنوں کو برداشت کرنے کا عہد کیا۔
براس بینڈ گرلز ٹیم: گورنمنٹ ویسٹ پوائنٹ سینئر سیکنڈری اسکول، گنگٹوک، سکم نے ریاستی، علاقائی اور قومی سطحوں پر ایوارڈز جیتتے ہوئے بہترین کارکردگی کا معیار قائم کیا ہے۔ سات چیمپئن ٹیموں کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے، ٹیم نے بے مثال لگن کا مظاہرہ کیا اور مشرقی زون کی چیمپئن بن کر ابھری۔ ان میں سے بہت سے طلباء شائستہ اور چیلنجنگ پس منظر سے آتے ہیں۔
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 2 بیلگام کینٹ، کرناٹک کے پائپ بینڈ (لڑکے) دستے میں ایسے خاندانوں کے بہت سے طلباء ہیں جن کے والدین ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ٹیم کوایم ایل آئی آر سی (مراٹھا لائٹ انفنٹری رجمنٹل سنٹر بیلگام سے تربیت یافتہ) ٹیم سے رہنمائی ملی ہے۔
‘‘حکومت کے مکمل نقطہ نظر’’ کے مطابق، پی ایم شری اسکول بینڈ ٹیموں کی تربیت کے لیے آرمی رجمنٹل مراکز کے بینڈ انسٹرکٹرز/ٹیموں کے ذریعے پہل کی گئی ہے۔ ٹریننگ پہلے ہی 11 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شروع ہو چکی ہے اور جلد ہی باقی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شروع ہو جائے گی۔ اس کے بعد، مزید اسکولی بینڈ فوج کے علاقائی مراکز کے تعاون سے سسٹم میں شامل ہوں گے، جس سے بچوں کے لیے نئے مواقع کھلیں گے۔ یہ پی ایم شری اسکولوں کے طلباء کو جامع تعلیم فراہم کرنے اور انہیں مکمل شخصیت کے طور پر تیار کرنے کی سمت ایک قدم ہے۔
مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کے اختراعی جزو کے تحت - سمگر شکشا - ریاستی سطح کے بینڈ مقابلوں کے انعقاد کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
قومی تعلیمی پالیسی 2020 ، اکیسویں صدی کی پہلی تعلیمی پالیسی ہے اور اس کا مقصد تعلیم کے شعبے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے والی اصلاحات لانا ہے۔ اس سمت میں، یہ پروگرام نہ صرف حب الوطنی اور قومی فخر کا جذبہ پیدا کرے گا بلکہ طلباء کی موسیقی کی صلاحیتوں کو بھی نکھارے گا اور ان میں نظم و ضبط پیدا کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد ملک بھر کے اسکولی طلباء میں حب الوطنی اور اتحاد کے جذبے کو پھر سے بیدار کرنا اور جامع تعلیم کو آگے بڑھانے میں مدد کرنا ہے۔
*********
(ش ح ۔ش ت۔ج ا(
U. No.5696
(Release ID: 2096118)
Visitor Counter : 108