محنت اور روزگار کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے بہتر خدمات کے لیے ای پی ایف او کے فیلڈ دفاتر کے کام کاج کا جائزہ لیا
प्रविष्टि तिथि:
24 JAN 2025 7:08PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے ای پی ایف او کے علاقائی دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک ورچوئل جائزہ میٹنگ کی۔میٹنگ میں سکریٹری (محنت اور روزگار) محترمہ سمیتا داؤرا، مرکزی پی ایف کمشنر جناب رمیش کرشنامورتی، وزارت محنت و روزگار کے سینئر افسران اور ای پی ایف او کے 21 زونل اور 140 علاقائی دفاتر کے افسران نے شرکت کی۔
اس جائزے میں دعویٰ کے تصفیے کی کارکردگی کو بڑھانے، دعوے کے مسترد ہونے کو کم کرنے، یونیورسل اکاؤنٹ نمبرز کو فعال کرنے اور اعلیٰ اجرت پر پنشن اسکیم کو نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
سکریٹری (محنت اور روزگار) نے وزیر کو ای پی ایف او کی طرف سے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے حالیہ اقدامات کے بارے میں بتایا جن میں مشترکہ اعلامیہ کے عمل کو آسان بنانا، پی ایف اکاؤنٹ کی منتقلی اور كلیم سیٹلمنٹ کے لیے چیک كے ایك پتے کو اپ لوڈ کرنا وغیرہ كی ضرورت آجر کے لیے ختم کرنا شامل ہیں۔
جناب رمیش کرشنامورتی، سی پی ایف كی ایک تفصیلی پریزنٹیشن میں ای پی ایف او کے زونل دفاتر کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گءی۔ زونل دفاتر کے افسر انچارج نے مرکزی وزیر کے ساتھ بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے اپنے تجربات اور لائحہ عمل کا اشتراک کیا۔
ڈاکٹر مانڈویہ نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ اجرت پر پنشن اور شکایات کا ازالہ ترجیحی شعبے ہیں۔عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ای اپی ایف او کی طرف سے حال ہی میں جاری کردہ وضاحتوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اعلیٰ اجرت پر پنشن کے معاملات کو تیزی سے نمٹائیں۔
مرکزی وزیر نے ایمپلائمنٹ لنکڈ انسینٹیو (ای ایل آئی)اسکیم کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے تیاری کے کام کو مکمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ نئے ممبران کے لیے یو اے این ایکٹیویشن مکمل ہو سکے۔
مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کارکردگی میں پیچھے رہنے والے زونز اور علاقائی دفاتر کو خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے موثر نفاذ، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ای پی ایف او کے سینئر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کام کا جائزہ لینے، خدمات کی بہتری کے لیے منصوبہ تیار کرنے وغیرہ کے لیے فیلڈ دفاتر کا دورہ کریں۔ اس سے ای پی ایف او کے کام کی ثقافت میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے ای پی ایف او کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی خدمات کے معیار اور کارکردگی کو بلند کرے تاكہ اراکین کے لیے زندگی میں آسانی اور شفافیت کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ارکان کے لیے دیانتداری اور ہمدردی کے ساتھ خدمات انجام دیں۔
ای پی ایف او کے فیلڈ دفاتر کی اگلی جائزہ میٹنگ فروری 2025 میں طے ہے، جس میں پیش رفت کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔
*****
U.No:5606
ش ح۔ع س۔س ا
(रिलीज़ आईडी: 2095971)
आगंतुक पटल : 50