مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی مواصلاتی محکمہ  نئے آغاز كردہ سنچار ساتھی موبائل ایپ اور پورٹل (www.sancharsaathi.gov.in) پر شہریوں کی رپورٹنگ کی بنیاد پر جعلی کالوں پر کارروائی کرتا ہے


ٹیلی مواصلاتی محکمے نے ہندوستانی ٹیلکوس سے ایسے غیر ملکی کیریئرز / ایگریگیٹرز کے خلاف مہم شروع کرنے کو کہا ہے جو جعلی بین الاقوامی کالیں كر رہے ہیں - ٹیلکوس نے ایسے بیس  سے زیادہ کیریئرز کو بلاک کردیا

ٹیلی مواصلاتی محکمہ شہریوں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ غیر مانوس بین الاقوامی نمبروں سے کال وصول کرتے وقت احتیاط برتیں، خاص طور پر وہ لوگوں كے كال جن پر  فون كرنے والا  سرکاری حکام ہونے کا دعویٰ کرتا ہے

ٹیلی مواصلاتی محکمے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے شروع كردہ سنچار ساتھی موبائل ایپ اور پورٹل کے ذریعے دھوکہ دہی کے مشتبہ مواصلات کی اطلاع دیں

Posted On: 24 JAN 2025 6:49PM by PIB Delhi

دھوکہ باز اس سے قبل بین الاقوامی جعلی کالوں کا استعمال کر رہے تھے جن میں ہندوستانی موبائل نمبرز (+91-xxxxx) دکھائے جاتے تھے ۔ مقصد ہندوستانی شہریوں کو دھوکہ دینا اور سائبر جراءم اور مالی فراڈ کرنا ہوتا تھا۔ اگرچہ یہ کالیں ہندوستان کے اندر سے آتی دکھائی دیتی ہیں، لیکن یہ دراصل کالنگ لائن آئیڈینٹیٹی کے ہیرا پھیری کے ذریعے بیرون ملک سے کی جاتی ہیں جسے عام طور پر فون نمبر کہا جاتا ہے۔

ٹیلی مواصلاتی محکمہ نے تمام ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز  کے ساتھ مقامی طور پر تیار کردہ ایک بین الاقوامی ان کمنگ اسپوفڈ کالز پریوینشن سسٹم شروع کرتے ہوئے سر گرم مداخلت کی ہے۔ یہ ٹول ایک زبردست رکاوٹ ثابت ہوا جس نے تمام آنے والی بین الاقوامی کالوں میں سے 90 فیصد کو بلاک کر دیا ہے جن کی شناخت جعلی کالوں کے طور پر کی گئی تھی - تقریباً 1.35 کروڑ، صرف 24 گھنٹوں میں۔ ہندوستانی نمبروں کے ساتھ شناخت شدہ اور بلاک کی جانے والی جعلی کالوں کی تعداد اب کم ہو کر تقریباً 4 لاکھ یومیہ ہو گئی ہے جو بیرون ملک سے جعلی کالوں کا استعمال کرتے ہوئے سائبر جرائم کے مسئلے سے نمٹنے میں سسٹم کی کامیابی كا مظہر ہے۔

مذکورہ نظام کے کامیاب نفاذ کے ساتھ، بیرون ملک دھوکہ بازوں نے اپنا طریقہ کار بدل لیا اور اب انہوں نے بین الاقوامی نمبروں کا استعمال کرتے ہوئے جعل سازی شروع کر دی ہے۔ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے محكمے نے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے باہر سے آنے والی تمام کالوں پر "انٹرنیشنل کالز" ظاہر کریں۔

اس سے شہری کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ چونکہ آنے والی کال ایک "بین الاقوامی کال" ہے، اس لیے یہ ٹیلی مواصلاتی محکمہ، ٹرائی، پولیس، آربی آئی ، كسٹمز، یو آئی ڈی اے آئی وغیرہ جیسی تنظیموں سے نہیں ہو سکتی۔ ایک بڑے سروس فراہم کنندہ  نے پہلے ہی اسے اپنے نیٹ ورک میں لاگو کر دیا ہے اور دوسرے ایسا کرنے کی راہ پر ہیں۔

ہندوستانی شہریوں تک پہنچنے والے  بین الاقوامی جعلی کالوں کے خطرے سے مزید نمٹنے کے لیے ٹیلی مواصلاتی محکمہ نے ٹیلی کام سروس پرووائیڈروں سے کہا ہے کہ وہ ایسے بین الاقوامی کیریئرز سے ٹریفک کو روکیں جو بار بار ہندوستان کو جعلی سی ایل آئی کال ٹریفک بھیج رہے ہیں۔ ٹیلی مواصلاتی محکمہ کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے مختلف ہندوستانی بین الاقوامی ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان جیسے ائیر ٹیل، بی ایس این ال، آر جے آئی ایل وغیرہ نے ایسے 20 سے زیادہ کیریئرز/ایگریگیٹرز کو بلاک کر دیا ہے جو جعلی بین الاقوامی کالیں دے رہے تھے۔

سائبر کرائم کے خلاف جنگ میں شہریوں نے بھی ٹیلی مواصلاتی محکمہ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ وہ نہ صرف غیر مانوس بین الاقوامی نمبروں سے کالز وصول کرتے وقت احتیاط برت رہے ہیں، خاص طور پر وہ لوگوں كے كال  جو سرکاری حکام ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ساتھ ہی سنچار ساتھی موبائل ایپ اور پورٹل (www.sancharsaathi.gov.in) کے باوجود ڈی او ٹی کو بھی رپورٹ کر رہے ہیں۔

اس سے ٹیلی مواصلاتی محکمہ کو ایسے کیریئرز/ایگریگیٹرز کے خلاف کارروائی کرنے میں مدد مل رہی ہے۔حال ہی میں شروع كردہ سنچار ساتھی ایپ نے شہریوں کی انگلیوں پر فراڈ کالوں کی اطلاع دینے کی سہولت فراہم کی ہے۔ یہ شہریوں کو اپنے موبائل فون کال لاگز سے براہ راست اس طرح کے واقعات کی اطلاع دینے کی اجازت دے کر کسی بھی مشتبہ فراڈ مواصلات کی اطلاع دینے میں آسانی کو بڑھاتا ہے۔

ٹیلی مواصلاتی محکمہ جدید حل کو نافذ کرکے اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرکے ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ثابت قدم ہے۔ اس کا مقصد تمام شہریوں کے لیے ایک محفوظ اور محفوظ ٹیلی کام ماحولیاتی نظام کو یقینی بنانا ہے۔

سنچار ساتھی پر شہریوں کی فعال رپورٹنگ بین الاقوامی نمبروں سے دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔دھوکہ دہی کی مشتبہ کالوں کی رپورٹنگ سنچار ساتھی پورٹل یا نئی لانچ کی گئی سنچار ساتھی موبائل ایپ کے ذریعے کی جا سکتی ہےجو گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور دونوں پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔متبادل طور پر، آسان رسائی کے لیے نیچے دیئے گئے كیو آر کوڈز کو اسکین کیا جا سکتا ہے۔

image002ZZF9.pngimage0013HAI.png

*****

U.No:5604

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2095959) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi