کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ سکریٹری نے سی آئی ایل  کی سی ایس آر  پہل کے تحت اسمارٹ کلاس رومز کا افتتاح کیا


تعلیم کے شعبہ میں کول انڈیا کے ذیلی اداروں کی طرف سے متعدد سی ایس آر پہل

Posted On: 24 JAN 2025 6:12PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب  وکرم دیو دت نے آج جھارکھنڈ میں سرکاری اسکولوں کے ڈیجیٹل کلاس رومز کا عملی طور پر افتتاح کیا، جو کول انڈیا کے ذیلی اداروں کی سی ایس آر پہل ‘ڈیجی ودیا’کے تحت نصب کی جارہی  ہیں۔

چیئرمین، سی آئی ایل ،جناب پی ایم پرساد،ایڈیشنل سیکریٹری، ایم او سی، محترمہ  روپندر برار ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، ایم او سی، محترمہ سنتوش،  سی ایم ڈی، بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل)، جناب  سمیرن دتہ،  سی ایم ڈی، سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ (سی سی ایل) جناب  نیلیندو کمار سنگھ، اور کوئلہ کی وزارت اور سی آئی  ایل  اور اس کے ذیلی اداروں کے دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

‘ڈیجی ودیا’ کا مقصد آٹھ ریاستوں کے کان کنی والے علاقوں میں واقع اسکولوں کے طلباء کے لئے معیاری تعلیم حاصل کرنے کو یقینی بنانا ہے جہاں سی آئی ایل  کے ذیلی ادارے کام کرتے ہیں اور ان میں سے کوئی بھی ‘وکست بھارت’ کے سفر میں پیچھے نہ رہے۔ پہلے مرحلے میں ڈیجی ودیا کے تحت 272 سرکاری اسکولوں کو اسمارٹ کلاس رومز کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا۔ آنے والے مراحل میں مزید اسکولوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WDC6.jpg

بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل) نے دھنباد ضلع کے 79 اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز اور آئی سی ٹی لیبز کو لاگو کیا ہے، جس میں10.69 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس کا مقصد تعلیمی منظر نامے کو بڑھانا ہے، جس سے 1,00,000 سے زائد طلباء اور 400 اساتذہ کو ذاتی نوعیت کا، پرکشش اور ٹیکنالوجی پر مبنی سیکھنے کا تجربہ فراہم کر کے انہیں فائدہ پہنچانا ہے۔ سی آئی ایل کی جھارکھنڈ میں قائم ایک اور ذیلی کمپنی سی سی ایل، چترا، بوکارو، رام گڑھ، پاکور، ہزاری باغ، لاتیہار، رانچی اور گرڈیہ میں واقع 193 اسکولوں میں ڈیجی ودیا کو نافذ کر رہی ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب  وکرم دیو دت نے کہا کہ ڈیجیٹل کلاس رومز دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے طلباء کو معیاری تعلیم کے وسائل تک رسائی کے قابل بناتے ہیں۔ ’’جناب دت نے مزید کہا کہ ‘‘آنے والے دنوں میں، کلاس روم میں ڈیجیٹل آلات  کی نمائش طلباء کو ٹیکنالوجی پر مبنی مستقبل کے لیے تیار کرتی ہے۔ اساتذہ اور طلباء عالمی علم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور جدید ترین تعلیمی رجحانات کے ساتھ اپ ڈیٹ رہ سکتے ہیں،’’۔

ایڈیشنل سکریٹری، محترمہ روپندر برار نے کہا کہ ڈیجیٹل کلاس رومز کا تعارف دور دراز علاقوں میں پڑھنے والے طلباء کے لیے بڑی تبدیلی لانے ولاثابت ہوگا۔ طلبہ کو شہری اسکولوں کی طرح معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہوگی۔ انہیں ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے پڑھایا جائے گا، جس سے انہیں تصورات کو بہتر طور پر سمجھنے اور سیکھنے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین، سی آئی ایل ، جناب پی ایم پرسادنے اس پہل کو دور درازکے  علاقوں میں توجہ مرکوز کرتے ہوئے جامع اور مساوی تعلیم کو یقینی بنانے کی ایک کوشش قرار دیا۔

سی ایم پی ڈی آئی  کے سی ایس آر  پہل کے تحت، سی ایم پی ڈی آئی  ، رانچی کے زیر اہتمام 20 طلباء نے ایل این جےپی پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ، بہیرا میں دو سالہ ڈپلومہ ان آفتھلمک اسسٹنٹ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا۔ جناب اجے کمار، ڈائرکٹر (ٹی /پی اینڈ ڈی ) اور جناب آر کے  مہاپاترا، جنرل منیجر (ایچ آر ڈی /سی ایس آر )سی ایم پی ڈی آئی نے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ جناب اجے کمار نے کہا، ‘‘یہ اقدام سی ایم پی ڈی آئی کے دیہی نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع کی حمایت کرنے، انہیں بامعنی کیریئر بنانے اور معاشرے میں اپنا تعاون دینے کے قابل بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔’’

مہاندی  کول فیلڈز لمیٹڈ (ایم سی ایل ) نے اپنے سی ایس آر پہل کے ایک حصے کے طور پر، سنبل پور ضلع میں تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کے لیے ‘‘منصوبہ سمبل پور سکشوتھن – ایم سی ایل  کے شیوگ سے’’ شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں، ایم سی ایل اور ضلع انتظامیہ، سمبل پور کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے، جس میں اس پروجیکٹ کے آغاز کیاگیا ہے۔

اس اقدام کے تحت ضلع کے 809 ایلیمنٹری اسکولوں کے لیے 20,617 ڈوئل ڈیسک بینچ فراہم کیے جائیں گے۔ 22.51 کروڑ روپے کی لاگت کا یہ پروجیکٹ، بیٹھنے کے مناسب انتظامات فراہم کرکے سالانہ 40,000 سے زیادہ طلباء کو براہ راست فائدہ پہنچائے گا۔

ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ (این سی ایل) نے1.46 کروڑ روپے کا ایک پروجیکٹ شروع کیا۔ سونبہدرا (یو پی) کے آپریشنل ضلع میں تین اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کی تزئین و آرائش کا احاطہ کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022WDC.jpg

کول انڈیا اور ڈبلیو سی ایل کی گولڈن جوبلی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، ڈبلیو سی ایل نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا گورنمنٹ اسکول میں دی ہیپی اسکول پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ اس پروجیکٹ کا مقصد سرکاری اسکولوں کو جدید عمارت کو لرننگ ایڈ (بی اے ایل اے) کے تصور کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دوبارہ ڈیزائن کرنا ہے۔ ایک پائلٹ کے طور پر، ناگپور میونسپل کارپوریشن (این ایم سی ) کے پانچ اسکولوں کو اس پروجیکٹ کے لیے منتخب کیا گیا جس سے 1,055 طلباء مستفید ہوئے۔ گولڈن جوبلی کی تقریبات ڈبلیو سی ایل  کے 10 علاقوں میں منعقد ہوئیں جہاں مختلف مسابقتی تقریبات، تعلیمی تھیم والے سی ایس آر  پروجیکٹس، ورکشاپس اور بچوں کے لیے کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ سی ایس آر پروجیکٹ کان کنی سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والی کمیونٹیز کی سماجی پرورش کے لیے سی آئی ایل  اور اس کے ذیلی اداروں کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003U3C0.jpg

 

*************

(ش ح ۔ا م/خ م                                                              

U.No. 6000


(Release ID: 2095915) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi