خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
این آئی ایف ٹی ای ایم - کے نےفوڈ فورٹیفیکیشن (خوراک کو مقوی بنانا) پر بین الاقوامی ساؤتھ-ساؤتھ لرننگ پروگرام کے مندوبین کی میزبانی کی
Posted On:
24 JAN 2025 5:51PM by PIB Delhi
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ منیجمنٹ، کنڈلی (این آئی ایف ٹی ای ایم - کے) نے وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز (ایم او ایف پی آئی) کے زیراہتمام ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی وفد کی میزبانی کی، جو ای سی او ڈبلیو اے ایس (مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری) خطے، نیشنل فورٹیفیکیشن الائنس، بشمول تکنیکی ماہرین اور پالیسی ساز اور مغربی افریقی صحت کے حکام آرگنائزیشن (ڈبلیو اے ایچ او) کے 17 نمائندوں پر مشتمل تھا اور جس نے علم کے اشتراک کے اس اقدام کی علاقائی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، ہندوستان کے فوڈ فورٹیفیکیشن کے کامیاب اقدامات کا مطالعہ کرنے کے لیے این آئی ایف ٹی ای ایم - کے کا دورہ کیا۔ یہ دورہ جو جرمنی کی وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی (بی ایم زیڈ) کے زیر اہتمام ہوا تھا، نےبرکینا فاسو، سینیگال، نائیجیریا، کوٹ ڈی آئیوری، گھانا، بینن اور مڈغاسکر کے نمائندوں کو یکجا کیا۔
این آئی ایف ٹی ای ایم - کے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہریندر سنگھ اوبرائے نے کہا ‘‘یہ تبادلہ خوراک کو مقوی بنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔ قومی اہمیت کے حامل ایک انسٹی ٹیوٹ کے طور پر، این آئی ایف ٹی ای ایم - کے کو افریقہ کے اپنے شراکت داروں کے ساتھ فوڈ فورٹیفیکیشن میں ہندوستان کی مہارت اور تکنیکی اختراعات کا اشتراک کرنے پر فخر ہے، جو عالمی غذائی تحفظ میں تعاون کرتا ہے’’ ۔
بات چیت کے نتیجے میں مقوی بنانے کے اقدام کے لیے بین الاقوامی تعاون پر غور و خوض کیا گیا۔ (فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت-ایم او ایف پی آئی کے ڈپٹی سکریٹری ) جناب اروند کمار نے اپنے خصوصی خطاب میں، عالمی غذائیت کو بڑھانے کے لیے اس طرح کے باہمی تعاون کے اقدامات کی حمایت میں وزارت کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے وزارت کی اہم فلیگ شپ اسکیموں کا بھی ذکر کیا جن میں پی ایم کے ایس وائی، پی ایل آئی ایس ایف پی پی آئی اور پی ایم ایف ایم ای وغیرہ شامل ہیں۔ ماہرین کے انٹرایکٹو سیشن میں خوراک کو مقوی بنانے کے معیارات، ضوابط، ہندوستان اور دنیا میں تجارتی طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جناب ارون اوم لال، انڈسٹری چیئر پروفیسر، این آئی ایف ٹی ای ایم – کے، نے سیشن کی نظامت کرتے ہوئے این آئی ایف ٹی ای ایم - کے کے بنیادی ڈھانچے، تحقیقی صلاحیتوں، مقوی بنانے کی سہولیات اور پائلٹ پلانٹس میں فوڈ پروسیسنگ کی جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعے سی ایف آر اے کی نوٹیفائڈ خوراک ٹیسٹنگ سہولت کے بارے میں بصیرت فراہم کی اور صلاحیت سازی کی تعمیر اور صنعت کی شراکت میں اس کے کردار کو واضح کیا۔
ڈاکٹر کومل چوہان ، سربراہ-سی ای ایف ایف اور ڈین (ریسرچ اینڈ آؤٹ ریچ) این آئی ایف ٹی ای ایم-کے نے قومی اور بین الاقوامی مندوبین کا پرتپاک خیرمقدم کیا اورخوراک کو مقوی بنانے کی پالیسیوں کے بارے میں مؤثر اقدامات کو بڑھانے اور غذائی تحفظ کو آگے بڑھانے پر بامعنی بات چیت کو فروغ دیا ۔ اس دورے نے علم کے تبادلے ، بین الاقوامی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ، جس سے عالمی سطح پر فوڈ فورٹیفکیشن (خوراک کو مقوی بنانا) میں اختراع اور عمدگی کو آگے بڑھانے کے لیے این آئی ایف ٹی ای ایم کے عزم کو تقویت ملی ۔
******
ش ح ۔ ا ک ۔ ت ح
U. No - 5598
(Release ID: 2095906)
Visitor Counter : 14