محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نومبر 2024 کے مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 16.07 لاکھ نئے کارکنوں کا اندراج کیا گیا


پچیس  سال کی عمر تک کے 7.57 لاکھ نوجوان ملازمین کی نئی رجسٹریشن ہوئی ہے

کل 3  اعشاریہ 28  لاکھ خواتین ملازمین ای ایس آئی  اسکیم میں  درج ہوئیں

نومبر 2024 کے مہینے میں ای ایس آئی  اسکیم کے تحت 20,212 نئے ادارے رجسٹرڈ ہوئے

نومبر 2024 میں ای ایس آئی  اسکیم کے تحت 44  ٹرانس جینڈر (خواجہ سرا) ملازمین رجسٹرڈ   ہوئے

Posted On: 24 JAN 2025 5:08PM by PIB Delhi

ای ایس آئی سی کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر 2024 کے مہینے میں 16.07 لاکھ نئے ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔

نومبر 2024 کے مہینے میں 20,212 نئے اداروں کو ای ایس آئی  اسکیم کے سماجی تحفظ کے دائرے میں لایا گیا ہے اس طرح مزید کارکنوں کے سماجی تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

مزید برآں، سال بہ سال تجزیہ نومبر 2023 کے مقابلے میں مجموعی رجسٹریشن میں 0.97 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

سال بہ سال موازنہ

ہیڈ

نومبر 2023

نومبر 2024

نمو

مہینے کے دوران رجسٹر  شدہ نئے ملازمین کی تعداد

15.92   لاکھ

16.07  لاکھ

0.15 لاکھ

 

اعداد و شمار کے ذریعے، یہ قابل ذکر ہے کہ ماہ کے دوران شامل کیے گئے کل 16.07 لاکھ ملازمین میں سے 7.57 لاکھ ملازمین جو کل رجسٹریشن کا تقریباً 47.11 فیصد بنتے ہیں، ان کا تعلق 25 سال تک کی عمر کے گروپ سے ہے۔

 

اس کے علاوہ، پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر، 2024 میں خواتین اراکین کا مجموعی اندراج 3.28 لاکھ رہا ہے۔ اس کے علاوہ، نومبر، 2024 کے مہینے میں کل 44 خواجہ سرا ملازمین نے بھی ای ایس آئی  اسکیم کے تحت رجسٹریشن کروائی ہے جو  معاشرے کے ہر طبقے تک اس کے فوائد پہنچانے کے لیے ای ایس آئی سی کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل عمل  ہے۔

*****

ش ح ۔  ا ک  ۔ ت ح

U. No - 5592


(Release ID: 2095872) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi