کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی نے مینوفیکچرنگ شعبے میں اسٹارٹ اپ کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے ایک نجی کمپنی کے ساتھ مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے

Posted On: 24 JAN 2025 12:38PM by PIB Delhi

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے شاہی ایکسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ جو ملبوسات تیار کرنے والی ایک بڑی کمپنی ہے، کی ذیلی کمپنی بھانے گروپ  کے ساتھ مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ یہ اشتراک مینوفیکچرنگ اور دیگر پیداوار کے شعبوں میں اسٹارٹ اپس کے لیے انکیوبیشن پروگرام شروع کرے گا اور بین الاقوامی اسٹارٹ اپ ایکوسسٹمز کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے گا۔ یہ حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے جو ملک میں نئے مینوفیکچرنگ کاروباری افراد کو آگے بڑھانے کے لیے ہے۔ 

اپنی وسیع تجربے کے ذریعے، نجی کمپنی ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کو مارکیٹ کی معلومات کے لئے رسائی فراہم کرے گی۔ کمپنی انہیں غیر ملکی مارکیٹوں کے کام کاج کی مجموعی سمجھ پیدا کرنے اور اسٹارٹ اپ کے مرحلے میں آپریشنل علم پر رہنمائی فراہم کرنے میں مدد دے گی۔ 

ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سیکریٹری جناب سنجیو نے کہا کہ یہ اشتراک ایک بڑے مقصد کے لئے ہے – تاکہ ایک کامیاب کاروباری جذبہ کو پروان چڑھانا اور بھارت کے مینوفیکچرنگ شعبوں کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ اسٹارٹ اپس اور قائم شدہ اداروں جیسے بھانے گروپ کے درمیان تعلقات کو فروغ دے کر ہم ایک باہمی منافع بخش  ماحول پیدا کرتے ہیں جہاں جدت پنپتی ہے اور بھارتی کاروبار عالمی سطح پر کامیاب ہوتے ہیں۔ 

بھانے گروپ کے شریک بانی اور سی ای او آنند آہوجا نے کہا کہ عالمی برانڈز بھارتی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کرنے کی نظر سے دیکھ رہے ہیں، کیونکہ یہ جنوبی ایشیا کے مارکیٹ میں ایک سرکردہ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کا اسٹارٹ اپ انڈیا مشن ہمارے نقطہ نظر سے ہم آہنگ ہے تاکہ ہم بھارتی اسٹارٹ اپس میں جدت اور عالمی مسابقت کو فروغ دے سکیں۔ 

******

ش ح۔ع ح۔ م ق ا۔

U NO:5581


(Release ID: 2095745) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi