قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ
سائبر سکیورٹی تعاون پر بمسٹیک کے ماہر گروپ کی دوسری میٹنگ
Posted On:
24 JAN 2025 11:48AM by PIB Delhi
قومی سلامتی کونسل سکرٹریٹ ، حکومت ہند نے 21 جنوری 2025 کو نئی دہلی میں سائبر سکیورٹی تعاون پر بمسٹیک ماہر گروپ کی دوسری میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ سائبر سکیورٹی پر بمسٹیک کے ماہرین کے گروپ کی پہلی میٹنگ کی میزبانی بھی ہندوستان نے 2022 میں نئی دہلی میں کی تھی ۔
بمسٹیک کے اس ماہر گروپ کی میٹنگ کا بنیادی مقصد کارروائی منصوبہ تیار کرنا ہے جو آئی سی ٹی کے استعمال میں سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے بمسٹیک کے رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دے گا ۔ اس کارروائی منصوبہ میں سائبر سے متعلق معلومات کے تبادلے ، سائبر جرائم، اہم انفارمیشن انفراسٹرکچر کے تحفظ ، سائبر واقعے کے ردعمل اور سائبر ضابطوں سے متعلق بین الاقوامی پیش رفت کے طریقہ کار کا احاطہ کیا جائے گا ۔ اس کارروائی منصوبہ کو 5 سال کی مدت کے اندر نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
دوسری میٹنگ کے دوران کچھ اہم تبادلے ہوئے ہیں ، جن میں بمسٹیک سی ای آر ٹی-ٹو-سی ای آر ٹی تعاون میکانزم کی تعمیر ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان سائبر جرائم تعاون فریم ورک اور خطے میں سائبر سکیورٹی پر صلاحیت سازی کے پروگرام شامل ہیں ۔ مختلف پریزنٹیشنز کے درمیان ہندوستان نے بھی‘‘اسکول کے بچوں کے لیے سائبر ہائجین’’ پر انڈین سائبر جرائم کوآرڈینشن سینٹر(14 سی) کے اپنے اقدامات کے بارے میں پریزنٹیشن دیا۔
میٹنگ میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ کارروائی منصوبہ کا نفاذ بمسٹیک میں سائبر سکیورٹی تعاون کو مستحکم کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہوگا ۔ یہ اقدامات کرکے بمسٹیک ممالک خطے میں ایک زیادہ محفوظ اور لچکدار سائبر اسپیس بنانے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں ۔
***************
(ش ح۔ف ا۔ش ت)
U:5578
(Release ID: 2095720)
Visitor Counter : 23