جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک، توقعاتی اضلاع پروگرام کے تحت پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے بہار کے بانکا جائیں گے

Posted On: 23 JAN 2025 10:03PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک، 24 سے 26 جنوری 2025 تک بہار کے بانکا ضلع کا تین روزہ دورہ کریں گے تاکہ توقعاتی اضلاع  پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت بانکا ضلع میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لے سکیں۔ بانکا، بہار کے 13 اور بھارت کے 112 اضلاع میں شامل ہے جنہیں توقعاتی اضلاع کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

وزیرموصوف کے اس دورے کا مقصد مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا، مرکز کے تحت اعانت یافتہ کردہ اسکیموں کے نفاذ کا تجزیہ کرنا اور ان کی زمینی سطح پر تاثیر کا معائنہ کرنا ہے۔اپنے دورے کے دوران، معزز وزیر  آنگن واڑی سینٹر  ، جواہر نوودیہ ودیالیہ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی)، گورنمنٹ ہائی اسکول  ،ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر (ایچ ڈبلیو سی)، ڈیجیٹل لائبریری اور کمپیوٹر ٹریننگ سینٹر، اَنّتی گرام اور فش فارمنگ سینٹر کا علاقائی دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پی ایم آواس یوجنا کے مستفیدین سے ملاقات کریں گے اور ان سے بات چیت کریں گے۔

علاقائی دورے کے بعد بانکا ضلع کے مختلف شعبوں میں پچھلے پانچ سالوں کی نمایاں پیشرفت پر ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوگاجس میں صحت و غذائیت، تعلیم، زراعت و آبی وسائل، مالی شمولیت و مہارت کی ترقی، اور بنیادی ڈھانچہ کے شعبوں میں مختلف اہم کارکردگی کے اشاریہ میں بہتری میں بات کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد، ایک پریس کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں ضلع کی حاصل کردہ کامیابیوں پر بات کی جائے گی۔

وزیرموصوف اپنے دورے کے دوران این جی اوز اور عوام سے بھی ملاقات کریں گے۔ عوام کے لیے  پہلا دن (24 جنوری) شام 6 سے 7 بجے   اور دوسرا دن (25 جنوری) صبح 8 سے 9 بجے   تک"اوپن آور" رکھا گیا ہے۔ جس کے دوران عام لوگ سرکٹ ہاؤس آکر وزیر موصوف سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

دورے کے آخری دن، معزز وزیر بانکا کے آر ایم کے گراؤنڈ میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں شریک ہوں گے اور اس کے بعد دیوگھر روانہ ہوں گے۔ توقعاتی اضلاع پروگرام (اے ڈی پی) 2018 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شروع کیا گیا یہ پروگرام ملک کے 112 پسماندہ اور دور دراز اضلاع کی ترقی کے لیے ایک انقلابی اقدام ہے۔ اس کا مقصد 81 ترقیاتی اشاریوں پر پیمائش کے ذریعے پانچ اہم موضوعات  یعنی صحت و غذائیت،تعلیم،زراعت و آبی وسائل  ،مالی شمولیت و مہارت کی ترقی اوربنیادی ڈھانچہ  میں پیشرفت کو فروغ دینا ہے۔

اس پروگرام نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا ہے اور علاقائی عدم مساوات کو دور کیا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2047 تک "وِکست بھارت" کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، آسپریشنل بلاکس پروگرام (اے بی پی)، 329 اضلاع کے 500 بلاکس کو ہدف بنایا گیا ہے، جس کا مقصد سرکاری خدمات کی مکمل دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

یہ شری پد یسو نائک کا پچھلے دو ماہ میں بہار کا دوسرا دورہ ہوگا۔ نومبر 2024 میں، معزز وزیر نے بہار کے اورنگ آباد ضلع کا دورہ کیا تھا اور وہاں ہونے والی ترقی کا جائزہ لیا تھا۔

 

 

ش ح۔ع ح۔ م ق ا۔

U NO:5574


(Release ID: 2095695) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi