سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات کی  وزارت کی جھانکی نے  یوم جمہوریہ 2025 کی ڈریس ریہرسل کے دوران سامعین  کومسحور کر دیا

Posted On: 23 JAN 2025 8:05PM by PIB Delhi

فن، مجسمہ سازی اور ثقافتی تنوع کا ایک انوکھا امتزاج، یوم جمہوریہ 2025 کے لیے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزارت کی جھانکی ہندوستانی آئین کے 75 سال کی منظر کشی کر رہی ہے۔ اس نے 23 جنوری 2025 کو کرتویہ پتھ، نئی دہلی میں ڈریس ریہرسل کے دوران سامعین کو مسحورکردیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S6TMfgfgfgfU36M.jpg

ہندوستان کا آئین انصاف، مساوات، آزادی اور بھائی چارے کے لیے رہنما قوت ہے، اور اسی کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ یہ ترویج و ترقی کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے، اس طرح معاشی شمولیت کے ذریعے عوام کو غربت سے نکالتا ہے۔ جھانکی آئین میں موجود پیچیدہ عکاسیوں کو زندہ کرتی ہے۔ اس میں زیبو بیل - طاقت اور قیادت کی علامت ہے (ہڑپہ کی مہر سے اپنایا گیا ہے)، اشوک کاستون - لچک اور اتحاد کی نمائندگی کرتا ہے، اور گھومنے والاپہیہ- مسلسل ترقی دکھا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GCA5.jpg

اطراف میں پیچیدہ طریقے سے مجسمہ سازی کے نقشے آپٹکس کے اصول کی پیروی کرتے ہیں جو سامعین کے لئے کشش کا باعث ہیں، اس طرح اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام پھیلاتے ہیں۔ آئین میں جناب  نندلال بوس کی فنکاری کو مجسمہ سازی کے پینلز پر نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔ سب سے اہم بات آئین کی ایک نقل ہے، جس کی تمہید نمایاں طور پر دکھائی گئی ہے۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لائیو ویژول اس جھانکی میں تنوع پیدا کرتے ہیں۔

…………………………

 

ش- ح ، ع- و

Urdu Release No. 5566


(Release ID: 2095617) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi