نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
شری وجیہ پورم (پورٹ بلیئر) ے حب الوطنی کے جذبات سے گونجتا اٹھا جب مرکزی وزیر محترمہ رکشا نکھل کھڈسے نے 'جے ہند' پد یاترا کی قیادت کری
Posted On:
23 JAN 2025 5:50PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے نے آج شری وجیہ پورم (پورٹ بلیئر) جزائر انڈمان اور نکوبار میں ’جے ہند‘ پد یاترا میں شرکت کی جسےنیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے اعزاز میں پراکرم دیوس کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد كیا گیا تھا۔اس تقریب میں نیتا جی کے انمول جذبے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ہندوستان کی تحریک آزادی میں ان کی انمول شراکت کا جشن منایا گیا۔
فلیگ پوائنٹ سے نیتا جی اسٹیڈیم تک تقریباً 5 کلومیٹر کے خوبصورت راستے پر محیط پدیاترا میں تقریباً 1500 میرا یووا بھارت یوتھ رضاکاروں اور نوجوان لیڈروں کی شرکت دیکھی گئی۔اس تقریب نے ہندوستان کے حریت پسندوں کی قربانیوں اور ایک آزاد اور ترقی پسند ہندوستان کے لیے نیتا جی کی بصیرت کو اجاگر کیا۔
ایونٹ میں پینٹنگ، مضمون نویسی، اور کوئز سمیت نوجوانوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نوجوان ذہنوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ثقافتی پرفارمن، جیسے گروپ گانے اور روایتی رقص نے نیتا جی کے نظریات کو اجاگر کیا ۔ نیتا جی کی زندگی کی نمایاں کرنے والی تصویری نمائش اور مقامی دستکاریوں کی نمائش والے اسٹالز نے ایونٹ کے پرکشش مقامات میں اضافہ کیا۔ ملک کی تعمیر میں نمایاں خدمات پر ممتاز نوجوان رہنماؤں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ، فوجی افسران اور ان کے خاندانوں کی شرکت نے نیتا جی کی میراث اور ہندوستان کی دفاعی افواج کے درمیان پائیدار تعلق کو اجاگر کیا۔
'جے ہند' پدیاترا 24 پدیاترا کی ایک سیریز میں پانچویں نمبر پر ہے جس کا منصوبہ دستور کے 75 سال کی یادگاری اور ہندوستان کے متحرک ثقافتی تنوع کو منانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ مرکزی وزیر نے اس اہم موقع کا حصہ بننے پر اپنے فخر کا اظہار کیا اور حب الوطنی کو فروغ دینے اور ہندوستان کے بھرپور ورثے سے گہرے تعلق کے لیے میرا یووا بھارت کے رضاکاروں کی ستائش کی۔
مرکزی وزیر مملکت نے نوجوانوں کی پرجوش شرکت کی بھی ستائش کی اور ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں نیتا جی کے نظریات کی اہمیت پر زور دیا۔
******
U.No:5556
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2095595)
Visitor Counter : 18