کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے 2030 تک 10000 جی آئی ٹیگز کا ہدف مقرر کیا ہے، اس عمل آوری کی نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی
Posted On:
22 JAN 2025 9:10PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) اور انڈیا ٹو ڈے گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ جی آئی سماگم میں 2030 تک 10,000 جغرافیائی اشارے (جی آئی) ٹیگز تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ یہ مقررہ ہدف پورے حکومتی طریقہ کار سے حاصل کیا جائے گا، اور حکومت اس کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے گی، وزیر موصوف نے مزید کہاکہ محکمہ کی طرف سے اب تک جاری کیے گئے جی آئی ٹیگز کی تعداد 605 ہے۔
جناب گوئل نے انٹلیکچوئل پراپرٹی ایکو سسٹم (آئی پی آر) ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔ پچھلے 10 سالوں میں جی آئی ٹیگز کے لیے مجاز صارفین کی تعداد 365 سے بڑھ کر 29000 ہو گئی ہے اور عطا کیے گئے پیٹنٹ کی تعداد 6000 سے بڑھ کر 100000 ہو گئی ہے۔ جناب گوئل نے وزیر اعظم کی طرف سے دیے گئے 'وکاس بھی اور وراثت بھی' کے خیال پر زور دیتے ہوئے اور 'من کی بات' ریڈیو پروگرام میں مختلف مصنوعات کا ذکر کرنے پر وزیر اعظم کی مسلسل کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔
آئی پی آر ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں پر بات کرتے ہوئے تجارت اور صنعت کے وزیر جناب گوئل نے انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن فنڈ اور ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) اسکیم پر روشنی ڈالی۔ جناب گوئل نے جی آئی مصنوعات کو فروغ دینے میں اتر پردیش اور مہاراشٹر کی ریاستی حکومتوں کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ حکومت نے محکمے کی افرادی قوت میں بھی اضافہ کیا ہے اور تمام متعلقہ عمل کو ایک مقررہ وقت میں آن لائن کیا گیا ہے۔
تجارت اور صنعت کے وزیرجناب گوئل نے جی آئی مصنوعات کی بہتر برانڈنگ کی ضرورت پر زور دیاہے۔ انہوں نے بہتر معیار کو یقینی بنانے کے لیےایف ایس ایس اے آئی اوربی آئی ایس کے ساتھ تعاون کی ضرورت کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے جعلی مصنوعات کے مسئلے کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
فروغ اور مارکیٹنگ کی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیرموصوف نے پرائیویٹ سیکٹر اور سرکاری تنظیموں جیسے ریلوے، ہوائی اڈوں کے ساتھ ممکنہ تعاون کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ جناب گوئل نے جی ای ایم پلیٹ فارم، او این ڈی سی پورٹل اور یہاں تک کہ ای کامرس پلیٹ فارمز پر جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات درج کرنے کے امکان کا مشورہ دیا۔ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ ای کامرس پلیٹ فارم ہندوستانی ہینڈ لوم، دستکاری اور کھانے کی خاص مصنوعات وغیرہ کی طرف تیزی سے رخ کر رہا ہے۔ جناب گوئل نے یہ بھی نشاندہی کی کہ جی آئی مصنوعات کو بیرون ملک میں واقع ہندوستانی سفارت خانوں کے ذریعہ دکھایا جا سکتا ہے، او ڈی او پی مصنوعات کی طرح اس سیکٹر کے لئے بھی برآمد کرنے کے امکانات کے دروازے کھل سکتے ہیں۔
ش ح۔م م ع۔ م ق ا۔
U NO:5527
(Release ID: 2095356)
Visitor Counter : 20