جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی اور قابل تجدید توانائی کی مرکزی وزارت كی سکریٹری نے انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ کی کارکردگی اور اسٹریٹجک ویژن کا جائزہ لیا

Posted On: 22 JAN 2025 5:53PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی مرکزی وزارت  کی سکریٹری محترمہ نیدھی کھرے نے آج نئی دہلی میں انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ  کے رجسٹرڈ دفتر کا دورہ کیا۔ اس دورے میں انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ کی کارکردگی اور اس کے اسٹریٹجک روڈ میپ کا ایک جامع جائزہ  اور اس كے بعد سینئر حکام کے ساتھ ایک پرکشش انٹرایکٹو سیشن شامل تھا۔

جناب پردیپ کمار داس، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ نے محترمہ کھرے کا پرتپاک استقبال کیا۔ میٹنگ کے دوران جناب داس نے گزشتہ پانچ سالوں میں انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور حکومت ہند کے قابل تجدید توانائی کے اہم اہداف کی حمایت کرنے کے لیے کمپنی کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے 2030 تک 500 گیگا واٹ غیر فوسل پر مبنی بجلی پیدا کرنے کے ہدف میں حصہ ڈالنے کے لیے حکومت ہند کے 'وِکِسِٹ بھارت' کے وژن کے مطابق انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ کی پریزنٹیشن میں اس کی سیکٹرل فنانسنگ، تنوع کی حکمت عملی، ترقی کے منصوبے، اور فنڈ ریزنگ کے اقدامات جیسے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی گءی۔ آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی نے محترمہ کھرے کو گزشتہ پانچ سالوں میں تنظیم کی اہم کامیابیوں سے آگاہ کیا جن میں کاروبار کرنے میں آسانی، ڈیجیٹلائزیشن، آٹومیشن، گفٹ سٹی، گجرات میں انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹر  میں ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارے کے قیام پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہیں۔ جناب داس نےیہ بات پر زور دے كر بتاءی کہ کس طرح انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ نے قرض لینے والوں کے ساتھ مسلسل مشغولیت کے ذریعے اپنے اثاثوں کے معیار کو بڑھایا ہے۔

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ پہلی کمپنی تھی جس نے اپنے كیو3 آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج کو صرف 9 دنوں میں شائع کیا۔ انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ کے ذریعے برقرار  کارپوریٹ گورننس کےاعلیٰ ترین معیاروں نے   ہندوستانی کارپوریٹس کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی مرکزی وزارت كی سکریٹری  نے انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ کی متاثر کن پیشرفت کی تعریف کی اور ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے اہداف کو فروغ دینے میں اس کے اہم رول کو تسلیم کیا۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی کے شعبے کی نمو کو تیز کرنے اور معیشت کے ڈی کاربنائزیشن کو آگے بڑھانے کے لیے انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ کو فوری تعاون کا یقین دلایا۔

*****

U.No:5510

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2095281) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi