وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند اور جمہوریہ کوریا نے کے او آئی سی اے  کے ساتھ "بھارت میں میکاٹرانکس میں  پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کو مستحکم  بنانا" کے عنوان سے این سی ای آرٹی کے تکنیکی تعاون کے منصوبے کے لیے نوٹس کے تبادلے پر دستخط کیے

Posted On: 22 JAN 2025 7:12PM by PIB Delhi

حکومت ہند اور جمہوریہ کوریا نے 20 جنوری 2025 کو نئی دہلی میں "میکاٹرانکس میں پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کو مستحکم کرنا" کے عنوان سے تکنیکی تعاون  پروجیکٹ کے لیے نوٹس کے تبادلے پر دستخط کیے۔ یہ پروجیکٹ کوریا کے بین الاقوامی تعاون ایجنسی (کے او آئی سی اے ) کے تعاون سے نافذ کیا جائے گا۔ یہ بھارت میں کے او آئی سی اے کی مدد سے نافذ ہونے والا پہلا پروجیکٹ ہے۔

 

دستخط کرنے والی شخصیات میں حکومتِ ہند کی جانب سے اقتصادی امور کے محکمہ، وزارت خزانہ میں ایڈیشنل  سکریٹری محترمہ منیشا سنہا اور جمہوریہ کوریا کی جانب سے محترم لی سونگ ہو، بھارت میں جمہوریہ کوریا کے سفیر شامل تھے۔

یہ پروجیکٹ دو سالوں پر محیط ہے اور اس کا مقصد بھارت میں میکاٹرانکس میں پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کا ایک مضبوط بنیادی ڈھانچہ قائم کرنا ہے۔ یہ پروجیکٹ این سی ای آر ٹی کے تحت بھوپال کے علاقائی تعلیمی ادارے (آرآئی ای ) میں نافذ کیا جائے گا، جہاں میکاٹرانکس کی تعلیم کے لیے نصاب، درسی کتب، اساتذہ کے رہنمائی کے کتابچے اور آلات تیار کر کے اس شعبے میں تعلیم کے لیے ماحول بنایا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ میکاٹرانکس میں اساتذہ کی صلاحیتوں کو بہتر بنائے گا اور ساتھ ہی صنعت اور آر آئی ای ، بھوپال کے درمیان نیٹ ورکنگ کو فروغ دے گا۔

جمہوریہ کوریا کو اکتوبر 2016 میں بھارت کے سرکاری ترقیاتی معاونت (او ڈی اے) کے شراکت دار کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو 2015 میں 'خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری' کیلئے اپ گریڈ کیا گیا تھا۔ این سی ای آر ٹی کے پروجیکٹ کے لیے نوٹس کے تبادلے پر دستخط بھارت اور جمہوریہ کوریا کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم اور مضبوط بنائیں گے۔

 

*****

UR-5517

(ش ح۔ع ح ۔خ م )

 


(Release ID: 2095238) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi