وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پہلی بار  2025 كے یوم جمہوریہ كی پریڈ 2025 میں  ایک سہ رخی جھانكی 'ششک اور سُركشت بھارت' موضوع کے ساتھ حصہ لے گی

Posted On: 22 JAN 2025 4:58PM by PIB Delhi

اتحاد و انضمام کے جذبے کو ظاہر کرتے ہوئے 26 جنوری 2025 کو 76 ویں یوم جمہوریہ کی پریڈ کے دوران پہلی بار ایک سہ رخی جھانکی کرتویہ پتھ پر نكلے گی۔ ’ششک اور سُركشت بھارت‘ کے موضوع کے ساتھ، یہ جھانكی مسلح افواج میں اتحاد اور انضمام کے تصوراتی نقطہ نظر کو ظاہر کرے گی جس سے قومی سلامتی اور آپریشنل عمدگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

 اس جھانكی میں تینوں سروسز کے درمیان نیٹ ورکنگ اور کمیونیکیشن کی سہولت فراہم کرنے والے مشترکہ آپریشنز روم کو دکھایا جائے گا۔ یہ میدان جنگ کا منظر پیش کرے گا جس میں زمین، پانی اور ہوا میں مطابقت پذیر آپریشن کا مظاہرہ کیا جاءے گا جو مقامی ارجن مین بیٹل ٹینک، تیجس میكII لڑاکا طیارہ، ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر، ڈسٹرائر آءی این ایس وشاکھاپٹنم اور ایک ریموٹلی پائلٹ ایئر کرافٹ کے ساتھ، جو ملٹی ڈومین آپریشنز میں سہ رخی خدمات کی ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم دفاع میں ’آتم نر بھربھارت‘ بننے کے وژن کی مثال دیتے ہیں۔

2025 کو وزارت دفاع میں 'اصلاحات کا سال' قرار دیا گیا ہے۔ اتحاد اور انضمام فوجی امور کے محکمے کو دیے گئے مینڈیٹ کا بنیادی حصہ ہے۔ ان کی شناخت عصری اور مستقبل کے تنازعات میں مسلح افواج کی جنگی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے اہم تعمیراتی بلاکس کے طور پر کی جاتی ہے۔ ہیڈ کوارٹر، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف پر سہ فریقی خدمات کی ہم آہنگی كے رخ پر اصلاحات کو درست سمت میں آگے بڑھانے کے لیے  توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعے کارفرما اتحاد اور انضمام کے رخ پریہ ارتقاءی قدم  مشترکہ ذمہ داری اور قومی مفادات کے تحفظ میں متحد کارروائی کے کلچر کو فروغ دے کر ملک کی فوجی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

*****

U.No:5506

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2095232) Visitor Counter : 14


Read this release in: Marathi , English , Hindi