کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اسٹارٹ اپ ٹیلنٹ کو فروغ کو دینے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیداکرنے کے لیے اپنہ کے ساتھ ڈی پی آئی آئی ٹی کی شراکت داری

Posted On: 22 JAN 2025 2:45PM by PIB Delhi

محکمہ فروغ صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) اور ہندوستان کے سب سے بڑے جاب اور پروفیشنل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم اپنہ نے ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے شراکت داری کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد ڈی پی آئی آئی ٹی کے رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس کو ہنر مند افرادی قوت سے لیسکرنا ہے، جس سے بے روزگار نوجوانوں کے لیے نئے روزگار کے مواقع پیداہوسکیں گے۔

یہ شراکت داری مفاہمت نامہ (ایم او یو) کے ذریعے رسمی طور پر کی گئی ہے، جس میں بھارت اسٹارٹ اپ رجسٹری (بھاسکر) پلیٹ فارم پر اندراج شدہ 7,00,000 اداروں میں سے ہر ایک کے لیے اپنہ کے پلیٹ فارم پر ہائرنگ کریڈٹس کے طور پر 2000 روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس کا موجودہ تخمینہ 140 کروڑ روپے ہے۔ بتدریج اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے وسیع ہونے کے ساتھ، اس پہل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا، جو تقریباً 300 کروڑ روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ اس شراکت داری کا ہدف ڈی پی آئی آئی ٹی کے رجسٹر ڈ اسٹارٹ اپس میں سے ہر ایک کو اپنہ کے پلیٹ فارم پر ہر 2000 روپے کے کریڈٹس فراہم کرنا ہے۔ ان کریڈٹس سے بہتر بھرتی میں مدد ملے گی، جس سے جاب پوسٹنگز اور خصوصی ٹیلنٹ پولز تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ بھاسکر پلیٹ فارم پر سات لاکھ اندراجات کے ساتھ، یہ پہل 140 کروڑ روپے سے زیادہ کی قیمت پر مشتمل ہے۔ اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں بتدریج اضافہ ہونے کے ساتھ، اس پہل کی قیمت 300 کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی، جس سےہندوستان کی انٹرپرینیورشپ کی حمایت کے لیے اہم وسائل فراہم ہوں کے۔ ان کریڈٹس سے اسٹارٹ اپس کو اپنہ کے بھرتی کے جامع ٹولز تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی، جس سے بہتر ملازمت کی میچنگ اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ ٹیلنٹ تک رسائی میں بہتری سے نئی اقدامات کے لیے مارکیٹتک پہنچنے کے وقت میں کمی آئے گی، جس سے اسٹارٹ اپس کو اپنی سرگرمیوں کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ، اپنہ کے پلیٹ فارم ہنر مند سےافرادی قوت کے لیےہندوستان کے ابھرتے ہوئے کاروباری ماحولیاتی نظام سے منسلک ہونے کے راستے فراہم ہوں گے۔ یہ کریڈٹس اسٹارٹ اپس کو اپنہ کی جاب پوسٹنگ اور اے آئی پر مبنی میچنگ کی خصوصیات کو استعمال کرنے پر قادر بنائیں گے، جنہيں ان کی بھرتی کی ضروریات کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔ انضمام کی سمت میں، ڈی پی آئی آئی ٹی کا اسٹارٹ اپ انڈیا پروگرام اپنہ کے ساتھ تال میل کرکے درست جاب پوسٹنگ تیار کرے گا اور ٹیلنٹ پولز کو صنعتوں کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرے گا۔

***********

UR-5493

(ش ح۔ م ش ع ۔ ش ہ ب)


(Release ID: 2095204) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi