شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای سَنکھیکِی نے 100 ملین ریکارڈز کا سنگ میل عبور کر لیا

Posted On: 22 JAN 2025 4:35PM by PIB Delhi

شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی ) نے خوشی کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کا اہم شماریاتی ڈیٹا پبلک ڈسیمینیشن پلیٹ فارم "ای سَنکھیکِی" اپنے آغاز کے صرف سات مہینوں میں جون 2024 میں 134 ملین ریکارڈز کی تعداد کو عبور کر چکا ہے۔ یہ سنگ میل بھارت کی پالیسی سازی کے لیے ڈیٹا کے استعمال اور عالمی شماریاتی عمل میں قیادت کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

اوپن سورس ٹولز اور داخلی مہارت کے ذریعے تیار کیا گیا، ای سَنکھیکِی وقت کے ساتھ تبدیل ہونے والے اہم شعبوں میں جیسے کہ قومی اکاؤنٹس شماریات (این اے ایس)، قیمتوں کی شماریات، این ایس ایس  سروے، اقتصادی مردم شماری، اور انڈسٹریل پروڈکشن کا انڈیکس (آئی آئی پی ) کا جامع ذخیرہ فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم محققین، پالیسی سازوں، کاروباری افراد اور عوام کے استعمال لائق آسان ڈیش بورڈ فراہم کرتا ہے، جو ڈیٹا کو فلٹر کرنے، بصری شکل دینے اور مختلف فارمیٹس میں برآمد کرنے کی سہولت دیتا ہے، ساتھ ہی اے پی آئی  کے ذریعے ڈیٹا تک رسائی فراہم کرتا ہے، جو "ڈیٹا کو عوامی  بھلائی  کے طور پر" استعمال کرنے کے اصولوں کے مطابق ہے۔

یہ کامیابی بھارت کے اقوام متحدہ کی شماریاتی کمیشن (یواین ایس سی) کے رکن ہونے کے عہد کے مطابق ہے، جو عالمی سطح پر شماریاتی عمدگی اور کھلے ڈیٹا کے لیے بھارت کے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔ ای سَنکھیکِی بھارت کی بین الاقوامی معیاروں پر عمل پیرا ہونے اور ڈیٹا پر مبنی حکمرانی اور پائیدار ترقی کے لیے اس کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کامیابی سے وزارت کا عزم اظہار  ہوتا ہے کہ عوام اور فیصلہ سازوں کے لیے ڈیٹا کو قابل رسائی اور مفید بناناہے۔یو این ایس سی کے ایک رکن کے طور پر، ہندوستان ڈیٹا ڈیموکریٹائزیشن میں عالمی رہنما ہے، اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ معتبر اعدادوشمار گورننس اور بین الاقوامی تعاون کی بنیاد کے طور پر کام کریں۔

آگے بڑھتے ہوئے، ایم او ایس پی آئی  منصوبہ بنا رہا ہے کہ وہ ذخیرہ میں نئے ڈیٹا سیٹ شامل کرے گا، اے آئی سے چلنے والی سرچ کی خصوصیات متعارف کرائے گا، اور جدید خصوصیات جیسے کہ ذاتی نوعیت کے ڈیش بورڈز اور انٹرایکٹو انفوگرافکس فراہم کرے گا تاکہ صارف کے تجربے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

 

*****

UR-5504

(ش ح۔ع ح ۔خ م )

 


(Release ID: 2095173) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi