عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنشن اور پنشن یافتگان  کی فلاح و بہبود کے محکمہ نے نیشنل انوبھو ایوارڈ اسکیم 2025 پر ورکشاپ کا انعقاد کیا


بارہ پبلک سیکٹر بینکس (پی ایس بیز) اور سی پی ایس ایز  سمیت 90وزارتیں اور محکمے ، نیشنل انوبھوایوارڈ اسکیم 2025 سے متعلق ورکشاپ میں حصہ لیں گے

اکتیس مارچ 2025 تک شائع ہونے والے انوبھورائٹ۔ اپس نیشنل انوبھو ایوارڈ اسکیم 2025 کے تحت زیر غور آئیں گے

Posted On: 22 JAN 2025 4:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کی ہدایت پر، "انوبھو پورٹل" [https://pensionersportal.gov.in/Anubhav/] مارچ 2015 میں ریٹائرنگ/ریٹائرڈ مرکزی حکومت کے افسران کے لیے ان کے سرکاری خدمات کے دوران کے تجربات کو لکھنے کے لیے شروع  کیا گیا تھا۔ اب تک 59 انوبھو ایوارڈز اور 19 جیوری سرٹیفیکیٹس شاندار تحریروں کیلئے دیے جا چکے ہیں۔

پنشن اور پنشنرز کی فلاح و بہبودکا محکمہ ،نیشنل انوبھوایوارڈ اسکیم 2025 کے تحت تحریروں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمع کرنے کے لیے انوبھو آوٹ ریچ مہم 2025 کے تحت مختلف سرگرمیاں منعقد کر رہا ہے۔ 01 اپریل 2024 سے 31 مارچ 2025 تک شائع ہونے والی تمام تحریریں  انوبھو ایوارڈز 2025 کے لیے زیر غور آئیں گی۔

اس سلسلے میں، 23 جنوری 2025 کو سہ پہر 03:00 بجے سی ایس او آئی، وینے مارگ پر مختلف وزارتوں/محکموں کے انوبھو نوڈل افسران سمیت  12 پبلک سیکٹر بینکوں اور مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے لیے نیشنل انوبھو ایوارڈ اسکیم 2025 پر ایک ورکشاپ منعقد کی جائے گی جس کی صدارت سیکرٹری (پنشن) کریں گے۔

سابق رکن (ٹریفک)، ریلویز بورڈ جناب  محمد جمشید، اور انوبھو ایوارڈ 2023 کے حامل افراد  اپنے تجربات شیئر کریں گے جو بھارتی ریلویز کی کارکردگی میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ مزید برآں، جناب  آر. راجاگوپال، ڈی جی (ایچ آر)، ریلویز بورڈ اور جناب انل کمار بی، سینئر ہیڈ، پرسنل، آئی ایس آر او اپنے اداروں میں انوبھو پورٹل پر معیاری لکھاوٹیں  جمع کرانے کے لیے کئے جانے والے مختلف اقدامات پر شرکاء سے بات کریں گے۔

مذکورہ ورکشاپ میں نوڈل افسران کے ساتھ براہ راست بات چیت کی توقع کی گئی  ہے جس سے اہل ملازمین کی طرف سے لکھاوٹوں  کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

 

*****

UR-5503

(ش ح۔ع ح ۔خ م )


(Release ID: 2095169) Visitor Counter : 12


Read this release in: Hindi , English