عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس(این سی جی جی) کےاختتام سال 2024 کا جائزہ
نیشنل سنٹر فار گڈ گورننس(این سی جی جی) ایک ادارے کے طور پر ابھرا ہے جو کہ آئی ٹی ای سی اور آئی او آر کے تحت وزارت خارجہ کی اسکیموں کے تحت بین الاقوامی سرکاری ملازمین کے لیے عوامی پالیسی اور گورننس پر صلاحیت سازی کے پروگراموں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس سے ہندوستان کے گڈ گورننس ماڈلز کو فروغ مل رہا ہے
این سی جی جی نے 2024 میں کئی کثیر ملکی پروگراموں سمیت 45 ممالک کے 958 سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے29 پروگراموں کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے
این سی جی جی نے2029-2024 تک بین الاقوامی صلاحیت سازی کے پروگراموں کے لیے سری لنکا، مالدیپ، کمبوڈیا، گیمبیا اور ملیشیا کے ساتھ مفاہمت نامے کی یادداشت پر دستخط کیے
مالدیپ کے 1000 سرکاری ملازمین، سری لنکا کے 1500 سرکاری ملازمین، کمبوڈیا کے 1000 سرکاری ملازمین، گیمبیا اور ملیشیا کے 500 سرکاری ملازمین2029-2024 تک این سی جی جی میں صلاحیت سازی کے پروگراموں میں حصہ لیں گے
این سی جی جی نے میزورم یونیورسٹی (آئیزول)، آئی آئی ایم کاشی پور، آئی آئی ایم لکھنؤ، آئی آئی ایم تروچیراپلی، آئی آئی ایم سرمور، آئی آئی ٹی روڑکی، آئی آئی ٹی بمبئی، آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی جودھپور اور آئی آئی ایم کلکتہ کے ساتھ ملک گیر گڈ گورننس گرڈ کی تعمیر کے لیے تعاون کیا ہے۔
Posted On:
22 JAN 2025 12:14PM by PIB Delhi
نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس(این سی جی جی) نے 2024 میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، جو اچھی حکمرانی کو فروغ دینے کے اپنے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے جدید اقدامات، صلاحیت سازی کے پروگرامز اور عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوئیں۔ سال کی اہم جھلکیاں مندرجہ ذیل ہیں:
1.سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرامز: حکومت ہند کے ‘وسودیو کٹمبکم’ کے وژن اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ متعارف کرائی گئی’پڑوسی پہلے’ پالیسی کے تحت این سی جی جی نے تنزانیہ، سری لنکا، گیمبیا، کمبوڈیا، بنگلہ دیش، مالدیپ اور کینیا سمیت 45 ممالک کے سرکاری ملازمین کے لیے 29 بین الاقوامی تربیتی پروگرامز منعقد کیے۔ اس کے علاوہ، خصوصی کثیر ملکی پروگرامز جیسے کہ لاطینی امریکہ اور کیریبین( ایل اے سی) ، خلیج بنگال کے لیے کثیر شعبہ جاتی تکنیکی اور اقتصادی تعاون(بی آئی ایم ایس ٹی ای سی) ، فورم انڈیا-پیسفک آئی لینڈز کوآپریشن(ایف آئی پی آئی سی) اور انڈین اوشین رِم ایسوسی ایشن(آئی اوآر اے) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک اور افریقی خطے کے لیےبھی ترتیب دیے گئے ہیں۔ 2024 میں قومی مرکز برائے اچھی حکمرانی(این سی جی جی) نے اپنے صلاحیت سازی کے پروگرامز کے ذریعے 958 بین الاقوامی سرکاری ملازمین کی تربیت کی اور مالی سال کے اختتام تک آٹھ اضافی پروگرامز مکمل ہونے کا شیڈول رکھا گیا ہے۔
مقامی سطح پر این سی جی جی نے ‘ڈیجیٹل حکمرانی’ پر خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا، جس میں 19 افسران نے وِشاکھاپٹنم میں شرکت کی۔ ان پروگرامز کو انتظامی کارکردگی اور سروس کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کے انضمام کے ذریعے بہتری لانے پر مرکوز ہونے کی وجہ سے بہت سراہا گیا۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کے سرکاری اہلکاروں کے لیے 8واں صلاحیت سازی پروگرام بھی منعقد کیا گیا، جس میں 38 حکام نے شرکت کی۔
2.عالمی/قومی دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے ایم او یو ایز: 2024 میں قومی مرکز برائے اچھی حکمرانی(این سی جی جی) نے صلاحیت سازی کے اپنے عالمی عزم کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سری لنکا، مالدیپ، کمبوڈیا، گیمبیا اور ملیشیا جیسے ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتیں( ایم او یو ایز) پر دستخط کیے ہیں۔ ان مفاہمت ناموں کے تحت مالدیپ کے 1000 سرکاری ملازمین، سری لنکا کے 1500 سرکاری ملازمین، کمبوڈیا کے 1000 سرکاری ملازمین، گیمبیا اورملیشیا کے 500 سرکاری ملازمین 2024 سے 2029 تک این سی جی جی میں صلاحیت سازی کے پروگرامز میں شرکت کریں گے۔ قومی سطح پر این سی جی جی نے معروف اداروں کے ساتھ شراکت داری کو مستحکم کیا، جن میں میزورم یونیورسٹی (ایزول) ،آئی آئی ایم کاشی پور،آئی آئی ایم لکھنؤ، آئی آئی ایم تریچوپلی، آئی آئی ایم سرمور، آئی آئی ٹی روڑکی، آئی آئی ٹی بمبئی، آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی جودھپور، اور آئی آئی ایم کولکتہ شامل ہیں۔
3.نیشنل گڈ گورننس ویبینار سیریز: اپریل 2022 میں شروع ہونے والا گڈ گورننس وینینار سیریز 2024 میں مزید مقبول ہوئی ہے، جس نے بہترین طریقوں اور جدید حکمرانی کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ پانچ ویبینار منعقد کیے گئے، جن میں ریاستوں میں جدت، متحرک اضلاع کے پروگرامز اور ہندوستان@100 کے لیے انتظامی اصلاحات جیسے موضوعات شامل تھے۔ ان ویبینار میں ضلع کلیکٹرز اور سینئر افسران سمیت 2,688 لوگوں نے شرکت کی ، جنہوں نے وزیر اعظم کے عوامی انتظامیہ میں عمدگی کے ایوارڈز جیتنے والے منصوبوں کی نمائش کی۔
4.این سی جی جی انٹرن شپ پروگرام:این سی جی جی انٹرن شپ پروگرام ابھرتے ہوئے پالیسی سازوں کو تربیت دینے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ حکمرانی میں عملی تجربہ فراہم کیا جاسکے ہے۔ 2024 میں مختلف ریاستوں سے 17 کاروباریوں پر مشتمل ایک گروپ نے پروگرام مکمل کیا، جبکہ چوتھے گروپ ے 16 کےشرکاء اس وقت اہم حکمرانی کے مسائل پر کام کر رہے ہیں، جس میں پردھان منتری بھارتیہ جان اوشدھی پریوجنا( پی ایم بی جے پی) کے اثرات کا جائزہ لینا، جنس کی بنیاد پر اجرت میں فرق اور بچوں کے حقوق کو شامل کرتے ہوئے حکمرانی کو بہتر بنانا، دیہی تعلیم کو بہتر بنانے اور پبلک-پرائیویٹ شراکت داری کے ذریعے پائیدار فضلہ انتظام کے لیے ڈیٹا اینالیٹکس کا استعمال، موسمیاتی لچک، صاف توانائی، اور پائیدار سیاحت کے لیے پالیسیوں کی ترقی شامل ہے۔
5.این سی جی جی-آئی این ایس اے ایل ای اے ڈی ایس پروگرام: ہندوستانی نیشنل سائنس اکیڈمی(آئی این ایس اے) کے تعاون سے این سی جی جی نے سینئر سائنسدانوں کے لیے آئی این ایس اے ۔ایل ای اے ڈی ایس پروگرام شروع کیا، جو جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں مشغول ہیں۔این سی جی جی نے 2024 میں ایسے دو پروگرامز کا انعقاد کیا، جن میں انتظامی تجربہ رکھنے والے 81 سینئر سائنسدانوں نے شرکت کی۔
6.پارٹنراداروں کے ساتھ ویبینار: قومی مرکز برائے اچھی حکمرانی(این سی جی جی) نے‘اچھی حکمرانی: پالیسیاں اور عمل’ پر ایک ویبینارسیریز کا انعقاد کیا، جس میں ممتاز اداروں جیسےآئی ئی ایم لکھنؤ، آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ایم کارنپور، آئی آئی ایم سرمور اور میزورم سینٹرل یونیورسٹی شامل رہے۔ یہ ویبنارعلم کے تبادلے اور صلاحیت سازی کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے تھے، جو جدید حکمرانی کے طریقوں اور پالیسی فریم ورک پر مرکوز تھے۔ ان پروگرامز میں کل 269 شرکاء نے شرکت کی، جو مختلف شعبوں میں مؤثر حکمرانی کو فروغ دینے میں بڑھتے ہوئے دلچسپی اور شرکت کو ظاہر کرتا ہے۔
7. اچھی حکمرانی کے لیے قومی گرڈ:این سی جی جی اچھی حکمرانی کے لیے قومی گرڈ(این جی جی جی) کے قیام کی قیادت کر رہا ہے۔ یہ اقدام پہلی بار مؤثر حکمرانی کے اصلاحات اور خدمات کی فراہمی کے لیے ایک جامع فریم ورک بنانے کا مقصد رکھتا ہے۔ این جی جی جی کے دائرہ کار، ڈھانچے اور رہنما اصولوں پر غور کرنے کے لیے 26دسمبر، 2024 کو سینئر افسران اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک مباحثہ سیشن منعقد کیا گیا، جس میں حکمرانی کے تمام پہلوؤں کے ماہرین کو ایک ساتھ لایا گیا۔این جی جی جی کو ایک ایسا قومی نیٹ ورک تصور کیا گیا ہے، جو اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو تحقیق، علم کے تبادلے، بہترین طریقوں کے فروغ اور جمہوری اصولوں کے مطابق حکمرانی کے اصلاحات کے نفاذ کے لیے وقف کرے گا۔ یہ گرڈ مشترکہ کوششوں کو یکجا کرنے، تعاون کو فروغ دینے اور شمولیتی اور شہری مرکز حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
*****
(ش ح۔ م ع ن۔م ش)
UR-5485
(Release ID: 2095042)
Visitor Counter : 7