وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

لڑکی کے مستقبل میں سرمایہ کاری


سکنیا سمردھی یوجنا: زندگی کی کایا پلٹ کرنے  کی دہائی

Posted On: 21 JAN 2025 3:30PM by PIB Delhi

تعارف

سکنیا سمردھی یوجنا (ایس ایس وائی) پورے ہندوستان میں لاکھوں کم عمر لڑکیوں کے لیے امید اور بااختیار بنانے کے لیے ایک  کرن کی طرح  ہے، جس سے ان کے خوابوں اور امنگوں کو پروان چڑھانے کے لیے حکومت کا غیر متزلزل عزم ظاہر ہوتا ہے۔ 22 جنوری 2015 کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ مہم کے حصے کے طور پر شروع کی گئی، یہ دور اندیشانہ  اسکیم مالی تحفظ اور سماجی طور پر با اختیار بنانے کا کام  کرتی ہے۔ اس سال 22 جنوری 2025 کو سکنیا سمردھی یوجنا کے 10 سال پورے ہو رہے ہیں، جس میں خاندانوں کو اپنی بیٹیوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے ، جس سے شمولیت اور ترقی کے کلچر کو فروغ مل رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YBCP.jpg

اس کے اثرات کے ثبوت کے طور پر، نومبر 2024 تک 4.1 کروڑ سے زیادہ سکنیا سمردھی کھاتے کھولے گئے ہیں ، جو نہ صرف ایک تعداد کی علامت ہیں، بلکہ ہندوستان میں ہر بچی کے لیے ایک مساوی اور امید افزا کل کی تعمیر کی تحریک ہے۔ اس پہل کے ذریعے، ملک اپنی بیٹیوں کی بے پناہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتا ہے، اس یقین کی تصدیق کرتا ہے کہ ایک لڑکی کو بااختیار بنانے سے معاشرے کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے ۔

سکنیا سمردھی یوجنا کیسے کام کرتی ہے ؟

اکاؤنٹ کھولنا

سرپرست بچی کی پیدائش کے فورا بعد سے لے کر  اس کی 10 سال کی عمر تک اکاؤنٹ کھول سکتا ہے۔ کوئی بھی بچی جو کھاتہ کھولنے کے وقت سے لے کر پختگی/اسکیم کے بند ہونے کے وقت تک ہندوستانی باشندہ  ہے، اس اسکیم کے لیے اہل ہے۔ ایک بچی کے لیے  صرف ایک اکاؤنٹ کی اجازت ہے۔ والدین اپنے  بچیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ دو کھاتے کھول سکتے ہیں۔ تاہم، جڑواں بچوں یا ایک ساتھ تین بچوں کی پیدائش کے معاملے میں مزید کھاتوں کے لیے استثنی کی اجازت ہے۔ اکاؤنٹ کو ہندوستان میں کہیں بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے درج ذیل دستاویزات درکار ہیں:

  • سکنیا سمردھی اکاؤنٹ کھولنے کا فارم
  • بچیوں کا برتھ سرٹیفکیٹ
  • شناختی ثبوت (آر بی آئی کے وائی سی کے رہنما خطوط کے مطابق)
  • رہائش کا ثبوت (آر بی آئی کے وائی سی کے رہنما خطوط کے مطابق)

مطلوبہ ڈپازٹ

یہ اسکیم والدین کو کسی بھی پوسٹ آفس یا نامزد کمرشل بینک برانچ میں لڑکیوں کے لیے سکنیا سمردھی اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دیتی ہے، جس کی شروعات کم از کم 250 روپے کے ابتدائی ڈپازٹ سے ہوتی ہے، اور اس کے بعد 50 روپے کے ضرب میں ڈپازٹ کیے جا سکتے ہیں، بشرطیکہ ایک مالی سال میں کم از کم 250 روپے جمع کیے جائیں۔ کل سالانہ ڈپازٹ کی حد1,50,000 روپے ہے؛ کسی بھی اضافی رقم پر سود نہیں ملے گا اور اسے واپس کر دیا جائے گا۔ ڈپازٹ کھاتہ کھولنے کی تاریخ سے پندرہ سال تک کی مدت کے لیے جمع کیے جا سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004AP3H.jpg

اکاؤنٹ کا بندوبست

بچی کے اٹھارہ سال کی عمر تک پہنچنے تک اکاؤنٹ کا بندوبست سرپرست کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔ یہ سرپرست کو بچت کی نگرانی کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی اجازت دیتا ہے کہ فنڈز کو بچی کی تعلیم اور مستقبل کی ضروریات کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے ۔ اٹھارہ سال کی عمر میں، اکاؤنٹ ہولڈربچی  ضروری دستاویزات جمع کر کے خود اکاؤنٹ کا کنٹرول سنبھال سکتی ہے ۔

سود کا حساب

 سود کا حساب ماہانہ پانچویں دن کے اختتام اور مہینے کے اختتام کے درمیان اکاؤنٹ میں سب سے کم بیلنس کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ہر مالی سال کے اختتام پر، یہ سود کھاتے میں جمع کیا جاتا ہے، جس میں کسی بھی جزوی رقم کو قریب ترین روپے میں جمع کیا جاتا ہے: پچاس پیسے یا اس سے زیادہ کی رقم کو جمع کیا جاتا ہے، جبکہ کم رقم کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر، منتقلی کی وجہ سے اکاؤنٹ آفس میں کسی بھی تبدیلی سے قطع نظر مالی سال کے اختتام پر سود جمع کیا جاتا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ بچیوں کے لیے مالی ترقی مستقل اور محفوظ رہے۔

کھاتے کی تکمیل

اکاؤنٹ ہولڈر کی ابتدا کی  تاریخ سے اکیس سال مکمل ہونے پر اکاؤنٹ کی میعاد پوری  ہو جاتی ہے۔ تاہم ، مخصوص حالات میں قبل از وقت کھاتہ  بند کرنے کی اجازت ہے، خاص طور پر اس صورت میں جبکہ  اکاؤنٹ ہولڈر کا پختگی تک پہنچنے سے پہلے شادی کرنے کا ارادہ ہو۔ ایسے معاملات میں ، اکاؤنٹ ہولڈر کو غیر عدالتی اسٹامپ پیپر پر ایک اعلامیہ کے ساتھ ایک درخواست جمع کرانی ہوگی، جس کی نوٹری کے ذریعہ باضابطہ تصدیق کی جائے گی، اور اس بات کی تصدیق کرنے والی عمر کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا کہ شادی کی تاریخ پر ان کی عمر کم از کم اٹھارہ سال ہوگی۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ قبل از وقت کھاتہ بند کیے جانے کا کام  مطلوبہ شادی سے پہلے صرف ایک ماہ کے اندر ہو سکتا ہے اور اسے شادی کے بعد تین ماہ کے اندر مکمل ہونا چاہیے۔ منظوری کے بعد، اکاؤنٹ ہولڈر قابل اطلاق سود کے ساتھ بقایا بیلنس حاصل کرنے کے لیے درخواست فارم جمع کر سکتا ہے۔اس طرح  ضرورت پڑنے پر فنڈز تک رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

رقم نکالنے کا عمل

ایک اکاؤنٹ ہولڈر پچھلے مالی سال کے اختتام پر بقایا رقم کا پچاس فیصد تک نکالنے کے لیے درخواست دے سکتا ہے، خاص طور پر تعلیمی مقاصد کے لیے ۔رقم نکالنے کا یہ کام  اکاؤنٹ ہولڈر کے اٹھارہ سال کا ہونے یا دسویں جماعت مکمل کرنے کے بعد، جو بھی پہلے آئے، کیا جا سکتاہے۔ اس عمل کو شروع کرنے کے لیے، اکاؤنٹ ہولڈر کو معاون دستاویزات کے ساتھ ایک درخواست جمع کرانی ہوگی، جیسے داخلے کی تصدیق شدہ پیشکش یا  تعلیمی ادارے سے  مالیاتی ضروریات کی تفصیل کے ساتھ فیس کی رسید۔رقم نکالنے کا کام یا تو ایک یکمشت رقم کے طور پر یا قسطوں میں کی جا سکتا ہے، ہر سال زیادہ سے زیادہ ایک بار رقم نکالی جا سکتی ہے۔اور یہ کام  پانچ سال تک کیا جا سکتا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ رقم اصل فیس اور چارجز سے زیادہ نہ ہو جیسا کہ داخلہ پیشکش یا فیس-سلپ میں بیان کیا گیا ہے ۔

قبل از وقت کھاتہ بند  کرنے کا عمل

 اکاؤنٹ ہولڈر کی موت کی افسوس ناک صورت میں، مجاز اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے ساتھ درخواست جمع کرانے کے فورا بعد اکاؤنٹ بند کیا جا سکتا ہے ۔ موت کی تاریخ تک بقیہ رقم  اور حاصل  شدہ سود سرپرست کو ادا کیا جائے گا۔ مزید برآں، اکاؤنٹ ہولڈر کی موت اور اکاؤنٹ بند ہونے کے درمیان کی مدت کے لیے سود کا حساب پوسٹ آفس سیونگ اکاؤنٹس پر لاگو شرح پر لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ، انتہائی ضرورت کی بنیاد کے معاملات میں: جیسے کہ اکاؤنٹ ہولڈر کو جان لیوا طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا سرپرست کی موت، اکاؤنٹس آفس مکمل دستاویزات فراہم کرنے کے بعد قبل از وقت کھاتہ بند کرنے  کی اجازت دے سکتا ہے۔ تاہم ، یہ بات خصوصی طور پر قابل توجہ ہے کہ  اکاؤنٹ کھولنے کے پہلے پانچ برسوں  کے اندر قبل از وقت کھاتہ بند  نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

نتیجہ

سکنیا سمردھی یوجنا ایک کایا پلٹ کرنے  والی پہل کی علامت ہے جس کا مقصد ہندوستان میں کم عمر لڑکیوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ خاندانوں میں مالی نظم و ضبط کو فروغ دے کر اور تعلیم یافتہ  اور بااختیار بنانے کو ترجیح دے کر، یہ اسکیم سماجی ترقی کے لیے ایک طاقتور محرک کے طور پر ابھری ہے۔ کھاتے کھولنے والوں کی تعداد  میں مسلسل اضافہ اس دور اندیشانہ  پروگرام کے بارے میں  بڑھتی ہوئی بیداری اوراس کی قبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔ چونکہ ملک صنفی مساوات اور شمولیت کی طرف اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، اس لیے سکنیا سمردھی یوجنا اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہر لڑکی کو ایک معاون اور بااختیار ماحول میں خواب دیکھنے ، اسے حاصل کرنے اور ترقی کرنے کا موقع ملے ۔

حوالہ جات

https://finance.assam.gov.in/portlets/sukanya-samriddhi-for-your-girl-child

https://transformingindia.mygov.in/scheme/sukanya-samriddhi-yojana/#intro

https://www.indiapost.gov.in/VAS/Pages/PMODashboard/SSA.aspx

راجیہ سبھا  کا غیر ستارہ والا  سوال نمبر 2490 سیشن 266 https://sansad.in/rs/questions/questions-and-answers

https://pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?NoteId=153206&ModuleId=3&reg=3&lang=1

براہ کرم پی ڈی ایف فائل حاصل کریں

 

******

ش ح۔ ا گ۔ ر ب

U. No. 5455


(Release ID: 2094874) Visitor Counter : 49