قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’نئی دہلی  کے بھارت منڈپم میں 21 جنوری 2025 کو پی ایم جن من پر ضلع مجسٹریٹس کا قومی اجلاس‘‘

Posted On: 20 JAN 2025 8:54PM by PIB Delhi

 

قبائلی امور کی وزارت 21 جنوری 2025 کو  نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں قبائلی امور کے وزیر جناب  جوئل اوراؤں اور وزیر مملکت برائے قبائلی امور جناب درگا داس اوئیکے کی رہنمائی میں ’’ پی ایم جن من  پرضلع  مجسٹریٹس کے  قومی اجلاس‘‘    کا انعقاد کررہی ہے۔ یہ اجلاس ابھیان کے تحت 06 بنیادی شعبوں  یعنی دیہی ترقی (آواس اور سڑکیں)، پی وی ٹی جی ہاسٹل (اسکول)جے جے ایم کے تحت پینے کا پانی، آنگن واڑیوں کو فعال کرنے اور کثیر مقصدی مراکز (ایم پی سیز) کو فعال کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

کانفرنس کا ہدف خاص طور پر بہترین طریقوں کا اشتراک کرنا اور ان اضلاع میں پیش رفت کو ہمواربنانا ہے، جن میں بہتری کی کافی گنجائش ہے۔ یہ تقریب اس بات کو یقینی بنانے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے کہ مشن کے مقاصد کو تیز کیا جائے اور مطلوبہ فوائد سماج کے  آخری شخص تک پہنچیں جیسا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہدف ہے۔ اہم موضوعاتی شعبے جن پر بحث کی جائے گی، وہ درج ذیل ہیں:

  1. آواس:  منظوریوں کی پیشرفت اور مکانات کی تعمیر۔
  2. سڑکیں: سڑک کے رابطے کے کاموں کی پیشرفت۔
  3. آنگن واڑی: پی وی ٹی جی ہیبی ٹیشن کے لیے اے ڈبلیو سیز کی تعمیر اور  انہیں فعال بنانا ۔
  4. اسکول ہاسٹلز: منظوریوں کی پیشرفت اور ہاسٹلز کی تعمیر۔
  5. ایم پی سی: کثیر مقصدی مراکز (ایم پی سیز)کی تعمیر اور انہیں فعال بنانا۔
  6. وی ڈی وی کے:   تربیت، کاروباری منصوبہ کی ترقی اور ٹول کٹ کی تقسیم سمیت انہیں فعال بنانا۔

اجلاس میں ریاستی قبائلی بہبود کے محکموں (ٹی ڈبلیو ڈی)، ضلع مجسٹریٹس اور ان کی ٹیموں بشمول پی او آئی ٹی ڈی اے اور ڈی ایس ڈبلیو او/ ڈی ڈبلیو او/ قبائلی بہبود کے انچارج (3 ممبران فی ممبر) کی شرکت کے ساتھ، ہر ایک بنیادی شعبے پر مرکوز بریک آؤٹ سیشنز ہوں گے۔پی ایم جن من  میں شامل وزارتیں اور محکمے (وزارت دیہی ترقی، محکمہ اسکولی تعلیم ، وزارت برائے خواتین و اطفال، محکمہ پانی اور صفائی ستھرائی اور قبائلی امور کی وزارت) ان سیشنوں کا انعقاد کریں گے اور تمام تر   پی وی ٹی جی  بستیوں میں دخل اندازیوں کو پایہ تکمیل تک  پہنچانے میں  کلیدی توجہ  مرکوز  کرتے ہوئے حتمی ایکشن پلان پیش کریں گے۔

18 ریاستوں کے کل 88 اضلاع بات چیت میں حصہ لیں گے اور پی ایم جن من کے نفاذ پر ایکشن پلان تیار کریں گے۔ ان 88 اضلاع کو 6 بیچوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کانفرنس کے لیے شناخت کیے گئے 6 بنیادی شعبوں کے لیے ذمہ دار وزارتوں اور محکموں کو بھی 6 گروپوں میں منظم کیا گیا ہے۔ ان بنیادی شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع دوسرے اضلاع کے سامنے اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔ بریک آؤٹ سیشنز کے اختتام پر، شرکت کرنے والی چھ وزارتیں اور محکمے جامع ایکشن پلان پیش کریں گے اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے آگے بڑھنے کے طریقے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کانفرنس کے ذریعے، وزارت کا مقصد پالیسی اور نچلی سطح کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے تاکہ پی ایم جن من کے نفاذ کو نمایاں طور پر تیز کیا جاسکے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اس کے فوائد 18 شریک ریاستوں کے ہر کونے خاص طور پر انتہائی دور دراز اور پسماندہ کمیونٹیز تک پہنچیں۔ آخری شخص تک  رسائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، پی ایم جن من کو نہ صرف ان کمیونٹیز کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے بلکہ ان کی زندگیوں میں پائیداریت، طویل مدتی تبدیلیاں پیدا کرنے، ضروری خدمات تک ان کی رسائی کو بہتر بنانے، ان کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بڑھانے اور ان کا ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے بھی  تیارکیا گیا ہے۔

قبائلی امور کی وزارت جامع ترقی اور بااختیار بنانے کے مقصد کے لیے پرعزم ہے، جس سے پی وی ٹی جیز کو دیرپا تبدیلیوں کے لیے وسیع تر ترقیاتی فریم ورک کے اندر پھلنے پھولنے کے قابل بنایا جائے۔

*********

 

ش ح ۔  م ش۔  ت ع

U. No.5447


(Release ID: 2094742) Visitor Counter : 47
Read this release in: English , Hindi , Kannada