بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ایچ ڈی کماراسوامی نے آئی سی اے ٹی کا دورہ کیا، ہندوستان کی آٹو موٹیو اختراعات کی ستائش کی


مرکزی وزیر نےآئی سی اے ٹی کے جدید تجربات اور تحقیق کی سہولیات کی تعریف کی

ایچ ڈی کماراسوامی نے کہا کہ آئی سی اے ٹی ہندوستان کی آٹوموٹیو خواہشات کا ایک ستون ہے

بھاری صنعتوں کے وزیر نے ای وی میں آئی سی اے ٹی کے کردار اور حفاظتی پیش رفت پر روشنی ڈالی

آئی سی اے ٹی ہندوستان کو عالمی آٹو موٹیو رہنما بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا

Posted On: 20 JAN 2025 9:58PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے آج مانیسر میں واقع آٹوموٹیو ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی مرکز (آئی سی اے ٹی) کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران، وزیر موصوف نے جدید ترین سہولت کا مشاہدہ کیا، جو کہ آٹوموٹیو اختراعات اور حفاظتی معیارات میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا ثبوت ہے۔

وزیرموصوف کو آئی سی اے ٹی کی جدید لیبارٹریز، ٹیسٹنگ ٹریکس اور جدید ٹیکنالوجیز بشمول کریش ٹیسٹ، ریوربریشن اسٹڈیز کے لیے ایکوسٹک رومز اور فیول فلو ٹیسٹنگ میکانزم کے بارے میں  گہرائی سے معلومات فراہم کی گئی ۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے بھاری صنعتوں(ایچ آئی) کے وزیر کے پرسنل سکریٹری آئی  اے ایس ڈاکٹر تیجسوی ایس نائک اور آئی سی اے ٹی کے ڈائریکٹر جناب سوربھ دلیلااور دیگر اعلی حکام کی موجودگی میں الیکٹریکل اینڈ الیکٹریکل لیب اور سینٹر آف ایکسی لینس فار ایڈوانسڈ آٹو موٹیو آئی ٹی سروسز (اے آئی ٹی ایس) کا سنگ بنیاد رکھا۔

دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کماراسوامی نے کہاکہ ’’یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ میں یہاں آئی سی اے ٹی کے اپنے پہلے دورے پر آیا ہوں، جو ایک ایسا ادارہ ہے جو آٹوموٹیو ایکسی لینس کی طرف ہندوستان کی مہم کی نمائندگی کرتا ہے۔ آئی سی اے ٹی کی جدید لیبارٹریز اور ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر سمیت جدید ترین سہولیات  آٹو موٹیو اختراعات میں ہندوستان کی صلاحیتوں کا ثبوت ہیں‘‘۔

وزیر موصوف نے سخت جانچ کے طریقہ کار کے ذریعے سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانے میں آئی سی اے ٹی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آج ان سہولیات اور تجربات کا مشاہدہ کرنے سے مجھے ہماری سڑکوں پر سفر کرنے والے ہر فرد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہاں کی گئی سخت کوششوں کے بارے میں ایک گہرا تناظر ملا ہے۔ یہ ہر ٹیسٹ کے پیچھے پیچیدگی اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘

جناب  کماراسوامی نے آئی سی اے ٹی ٹیم کی آٹوموٹیو شعبے  میں ان کی انمول شراکت کے لیے تعریف کی، پائیداری، حفاظت اور اختراع کو آگے بڑھانے میں ان کے کردار پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ *’’ آئی سی اے ٹی صرف ایک جانچ اور تحقیق کی سہولت نہیں ہے۔ یہ ہندوستان میں نقل و حرکت کے مستقبل کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت اور حکومت کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘*

وزیر موصوف نے ایف اے ایم ای اسکیم، پی ایم ای ڈرائیو  اور پروڈکشن لنکڈ انشینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم  جیسے حکومتی اقدامات   میں آئی سی اے ٹی کی نمایاں شراکت کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے آٹوموٹیو شعبے میں دیسی ساختہ مینوفیکچرنگ اور عالمی مسابقتی صلاحیت کو فروغ دینے میں آئی سی اے ٹی کی شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KT2Z.jpg

جناب  کماراسوامی نے یقین دلایاکہ ’’ آئی  سی اے ٹی ہندوستان کی آٹوموٹیو خواہشات کی علامت کے طور پر کھڑا ہے، جو کہ ہماری برقی نقل و حرکت اور پائیدار نقل و حمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بھاری صنعتوں کی وزارت آئی سی اے ٹی کی مسلسل ترقی اور کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن طریقے سے تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

ہندوستانی آٹو موٹیو صنعت، جو ملک کے جی ڈی پی میں 7فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈالتی ہے اور لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے، آنے والے برسوں میں مضبوط ترقی کا مشاہدہ کرنے کی امید ہے۔ وزیرموصوف  نے اس بات پر زور دیا کہ آئی  سی اے ٹی کی تکنیکی مہارت، تحقیق اور ہم آہنگی کی خدمات اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی کہ یہ ترقی پائیدار، محفوظ اور عالمی سطح پر مسابقتی ہو۔

اپنے دورے کے اختتام پرجناب کمارا سوامی نے بھاری صنعتوں کی وزارت کے جدت کو فروغ دینے، پالیسی فریم ورک بنانے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ ہندوستان کو آٹوموٹیو ٹیکنالوجی میں ایک عالمی رہنما کے طور پر کھڑا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ایک ساتھ مل کر، ہم ہندوستان کو آٹوموٹیو ٹیکنالوجی اور اختراعات میں عالمی رہنما بنا سکتے ہیں، جو ہندوستانی اور عالمی صارفین کے لیے یکساں طور پر محفوظ، بہتر گاڑیوں کو یقینی بنا ئے گا۔‘‘

آئی سی اے ٹی عالمی معیار کی آٹوموٹیو ٹیسٹنگ، سرٹیفیکیشن، ہومولوگیشن، آر اینڈ ڈی اور ڈیزائن اینڈ انجینئرنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہے، نیشنل آٹوموٹیو بورڈ کے ڈویژنوں میں سے ایک ہے، جو کہ  حکومت ہند کی بھاری صنعتوں کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔

*********

 

 

 

ش ح ۔  م ش۔  ت ع

U. No.5446


(Release ID: 2094692) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Kannada