قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی،انڈیا  نے کیرالہ کے پتھنم تھٹّہ ضلع میں متعدد افراد کے ذریعہ ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا از خود نوٹس لیا


کیرالہ حکومت کے چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی

رپورٹ میں ایف آئی آر کی حیثیت، اس کی صحت اور طبی دیکھ بھال، مشاورت اور معاوضہ شامل ہے

Posted On: 20 JAN 2025 7:43PM by PIB Delhi

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا  نے کیرالہ کے پتھنم تھٹّہ ضلع میں درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا از خود نوٹس لیا ہے اور اب تک 59 ملزمان میں سے 44 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 30 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ، دو ملزم بیرون ملک فرار ہیں اور باقی 13 کو ابھی گرفتار کیا جانا باقی ہے ۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ میڈیا رپورٹ کے مندرجات اگر سچ ہیں تو، متاثرہ لڑکی کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ اٹھاتے ہیں۔ اس لیے اس نے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، کیرالہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ اس میں ایف آئی آر کی حیثیت ، اس کی صحت اور طبی دیکھ بھال ، مشاورت اور معاوضہ ، اگر دو ہفتوں کے اندر رپورٹ شدہ معاملے میں اسے فراہم کیا گیا ہو  توشامل ہوگا۔

پندرہ جنوری 2025 کو شائع میڈیا رپورٹ کے مطابق،  لڑکی، جس کی عمر اب 18 سال ہے، نے مبینہ طور پر اپنی شکایت میں الزام لگائی  ہے کہ اسے کئی افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ معاملہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی طرف سے کی گئی کونسلنگ کے دوران سامنے آیا، جب ایک تعلیمی ادارے میں متاثرہ کے اساتذہ نے پینل کو اس کے رویے میں نمایاں تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔

*****

ش ح ۔ ف خ

U. No: 5437


(Release ID: 2094643) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Malayalam