سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گلاس پر بین الاقوامی کانگریس کا افتتاح کیا
وزیرموصوف نے 2014میں وزیر اعظم کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے گذشتہ ایک دہائی میں بھارت کی ٹکنالوجی پر مبنی تیز رفتار ترقی کو اجاگر کیا
وزیر موصوف نے کہا یہ بھارت میں سائنس کی ترقی کا بہتر وقت ہے
مودی حکومت بھارت کے سائنسی عروج میں معان ہے
Posted On:
20 JAN 2025 7:34PM by PIB Delhi
کولکاتا،20جنوری: سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں بسوا بنگلہ کنونشن سینٹر میں ستائیسویں نٹرنیشنل کانگریس آن گلاس (آئی سی جی) 2025 کا افتتاح کرتے ہوئے 2014 میں وزیر اعظم مودی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے گذشتہ ایک دہائی میں ٹکنالوجی پر مبنی تیزی سے ترقی کو اجاگر کیا۔
آئی سی جی 2025 کا انعقاد سی ایس آئی آر سینٹرل گلاس اینڈ سیرامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر-سی جی سی آر آئی) کے ذریعہ 20 سے 24 جنوری 2025 کے دوران کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ بھارت میں سائنس کے لیے بہتر وقت ہے کیونکہ ملک عروج پر ہے ، جس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی انیبلر رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت ماضی کے برعکس دوسرے ممالک کے اشارے پر عمل نہیں کر رہا ہے بلکہ سائنس و ٹکنالوجی اور دیگر شعبوں میں مثال قائم کر رہا ہے۔ انھوں نے چاند کے جنوبی قطب کے قریب اسرو کی لینڈنگ اور بائیو ای 3 پالیسی کی قابل ذکر مثال پیش کی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 2047 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وکاس بھارت کے وژن کی طرف سفر زیادہ تر ٹکنالوجی پر مبنی ہوگا۔
وزیر موصوف نے تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ سائنس کا حتمی مقصد زندگی کو آسان بنانا ہے۔ اس مقصد کے لیے کیے گئے اقدامات کو اجاگر کرنے کے لیے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ماضی میں "ایک ہفتہ، ایک لیب " تھیم کی طرح سی ایس آئی آرز کے لیے "ایک ہفتہ، ایک موضوع" پروگراموں کے بارے میں بات کی، جس نے اس طرح کے تعامل اور ہم آہنگی کو فروغ دیا۔
روزمرہ زندگی میں شیشے کے وسیع استعمال پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ شعبہ اب ایک نئے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور شیشہ خلا، جوہری توانائی، آپٹکس اور دفاعی شعبوں کے لیے ایک اہم جزو ہے۔ انھوں نے اس دور میں شیشے کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ، "شیشے نے واقعی شیشے کی چھت کو توڑ دیا ہے"۔ ڈاکٹر سنگھ نے شیشے کی دوبارہ استعمال اور تجارتی صلاحیت کے بارے میں بھی بات کی۔
اس موقع پر گلاس کمیونٹی کی ممتاز شخصیات بشمول بین الاقوامی کمیشن برائے گلاس کے صدر اور ٹوکیو یونیورسٹی کے پروفیسر ہیرویوکی انوئے کے علاوہ سی ایس آئی آر-سی جی سی آر آئی کے ڈائریکٹر پروفیسر بکرم جیت باسو بھی موجود تھے۔ آئی سی جی 2025 میں 150 بین الاقوامی شرکاء سمیت 550 سے زائد مندوبین کی میزبانی کی جائے گی۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 5436
(Release ID: 2094642)
Visitor Counter : 10