کانکنی کی وزارت
کانکنی کی وزارت نے اڈیشہ حکومت کے تعاون سے کونارک میں کانکنی کے وزراء کی تیسری قومی کانفرنس کا انعقاد کیا
بھارت اہم معدنیات کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرے گا:مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی
اڈیشہ بھارت کی کانکنی کی ترقی کی قیادت کرے گا: اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ
اہم معدنیات کی نیلامی کی پانچویں قسط شروع : آٹھ ریاستوں میں 15 معدنیاتی بلاکوں پر قبضہ
Posted On:
20 JAN 2025 6:34PM by PIB Delhi
کانکنی کی وزارت نے اڈیشہ حکومت کے تعاون سے آج اڈیشہ کے کونارک میں کانکنی کے وزراء کی تیسری قومی کانفرنس کے پہلے دن کا کامیابی کے ساتھ اختتام کیا۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی، اڈیشہ کے وزیراعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی، 14 ریاستی کانکنی کے وزراء، وزارت کے سینئر افسران، صنعت کے قائدین اور کلیدی اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اپنے خطاب میں آتم نربھر بھارت کے وژن کو حاصل کرنے میں بھارت کے کانکنی کے شعبے کی تبدیلی کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے، صنعتوں اور قومی سلامتی کو تقویت دینے میں اہم معدنیات کی اہمیت پر زور دیا۔ جناب ریڈی نے کہا، ’’ہندوستان اہم معدنیات کے لیے عالمی مرکز بنے گا ۔ ہم خود کفالت بڑھانے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے 75 سالوں میں پہلی بار ساحلی سمندری معدنیات کی نیلامی میں پیش قدمی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ریاستوں کو پائیدار کان کنی کے طریقوں کو یقینی بناتے ہوئے اہم معدنیات کی تلاش اور نیلامی کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی نے ہندوستان کے کان کنی کے منظر نامے میں اڈیشہ کے اہم کردار کو دہرایا، اس کے معدنی وسائل اور پائیدار کان کنی کے عزم پر زور دیا۔ ’’وکست بھارت کے خواب کو حاصل کرنے میں اڈیشہ ملک کی قیادت کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماحولیاتی اور سماجی و اقتصادی توازن کو برقرار رکھتے ہوئے معدنی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لیے وقف ہیں‘‘۔
کانفرنس کے دوران متعدد اقدامات کی نقاب کشائی کی گئی۔ کانوں کی بندش کے بارے میں بہترین طریقہ کار کتابچہ، کم سے کم ماحولیاتی اور سماجی اثرات کے ساتھ مؤثر کانوں کی بندش کے لیے حکمت عملیوں کا خاکہ، اور ریاستوں کی کان کنی میں بہترین طرز عمل کا کتابچہ، جس میں مختلف ریاستوں کی طرف سے اپنائے گئے اختراعی اور پائیدار طریقوں کو اجاگر کرتا ہے۔
جناب جی کشن ریڈی اور جناب موہن چرن ماجھی کے ذریعہ مائننگ ٹینمنٹ سسٹم (MTS) کا آغاز ایک اہم بات تھی۔ یہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم معدنی وسائل کے انتظام میں عمل کو ہموار کرنے، شفافیت کو بڑھانے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کانفرنس میں اہم معدنیاتی بلاک نیلامی کی پانچویں قسط کا آغاز بھی کیا کیا ، جس میں آٹھ ریاستوں میں 15 بلاکس کی پیشکش کی گئی، بشمول گریفائٹ، ٹنگسٹن، نایاب زمین کے عناصر (REE)، اور Nickel جیسے ضروری معدنیات شامل ہیں۔ یہ اقدام اقتصادی ترقی اور اسٹریٹجک خود کفالت کے لیے ہندوستان کی معدنی دولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
جناب وی ایل کانتھا راؤ، سکریٹری، کانوں کی وزارت نےجلد ہی شروع ہونے والے قومی معدنیاتی مشن (سی ایم ایم) کے ذریعے گھریلو اہم معدنی پیداوار پر حکومت کی توجہ کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ پچھلے چار سالوں میں 75فیصد کان کنی بلاک کی نیلامی کی گئی ہے، جس میں اوڈیشہ نے پچھلی دہائی کے دوران معدنی آمدنی میں1.33 لاکھ کروڑ روپئے کا حصہ ڈالا ہے۔
اس کانفرنس نے ریاستی کان کنی کے وزراء کو اپنی متعلقہ ریاستوں میں کان کنی کے شعبے کے لیے اپنے خیالات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ وزارت کے حکام نے AI کی تلاش میں، ساحلی سمندری معدنیات کی تلاش اور معدنیات کے بلاکس کو فعال بنانے جیسے موضوعات پر بصیرت انگیز پرزنٹیشن پیش کیں۔
تقریب کا دوسرا دن یکساں طور پر نتیجہ خیز ہونے کا وعدہ کرتا ہے ، جس میں بامعنی بات چیت اور تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے موثر اجلاسوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ نمایاں خصوصیات میں 11 ریاستوں کی پرزنٹیشن شامل ہیں جن میں ان کے نیلامی کے عمل اور بہترین طریقوں کی نمائش ، علم کے اشتراک اور اختراع کے لیے ایک پلیٹ فارم کو فروغ دینا شامل ہیں۔ مزید برآں، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (MoEFCC) پائیدار ترقی کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کرتے ہوئے جنگلات اور ماحولیاتی مسائل پر کلیدی بصیرت فراہم کرے گی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنز سیفٹی (DGMS) کان کنی کے شعبے میں حفاظتی اقدامات اور پیشرفت کے بارے میں اہم معلومات بھی پیش کرے گا۔
یہ اجلاس ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے متوازن نقطہ نظر کو یقینی بناتے ہوئے باخبر فیصلہ سازی اور ترقی پسند پالیسیوں کے لیے راہ ہموار کریں گے۔
یہ تاریخی واقعہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد ملک کو خود کفیل اور خوشحال مستقبل کی طرف لے جاتے ہوئے ہندوستان کے کان کنی کے شعبے میں اختراع ، شفافیت اور پائیداری کو فروغ دینا ہے ۔
*****
ش ح ۔ ف خ
U. No: 5433
(Release ID: 2094635)
Visitor Counter : 8