عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی سیکرٹریٹ میں ای آفس کے بہتر نفاذ کے لیے  حکومت نے رہنما خطوط جاری کیے


ای آفس انالیٹیکس میں ڈی-لیئرنگ، بلحاظ ڈویژن / بلحاظ بیورو زیر التوا معاملوں کی نگرانی، ای رسیدوں کو نمٹانے کی صورت حال، فائل ہیڈز کو ہموار بنانے اور وی پی این کے استعمال کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی

Posted On: 20 JAN 2025 6:49PM by PIB Delhi

 حکومت نے فیصلہ سازی میں کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی سکریٹریٹ میں ای آفس کے نفاذ کو بہتر بنانے کے لیے مندرجہ ذیل رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

تمام وزارتوں / محکموں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ متعلقہ ای آفس ڈیش بورڈ پر ڈی-لیئرنگ / چینل آف سبمشن کے اپنے مستقل احکامات پر عمل کریں۔ وزارتوں / محکموں کو غیر صارفین کی شناخت کرنے کے لیے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے استعمال کا جائزہ لینا ہے اور مناسب جانچ اور عمل کے بعد غیر فعال اکاؤنٹس کو غیر فعال / بند کرنے کے اقدامات کرنا ہیں، انھیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ فائلوں کی تشکیل کے بارے میں مرکزی سکریٹریٹ مینوئل آف آفس پروسیجر پر عمل کریں اور آفس میمورنڈم ، سرکلر ، آرڈر وغیرہ کے انتظام کے لیے نالج مینجمنٹ سسٹم (کے ایم ایس) کا استعمال کریں اور انھیں ای فائلوں میں حوالہ کے طور پر شامل کریں۔ مزید برآں، کے ایم ایس میں پی ڈی ایف میں تمام فائلوں (بلحاظ ڈویژن / بلحاظ بیورو) کی ایک فہرست سب کے حوالہ  (مثال)کے لیے رکھی جائے گی۔ حکومت عہدوں / فائل ہیڈز میں یکسانیت لانا چاہتی ہے اور واضح طور پر مختلف سطحوں کی نشاندہی کے لیے پرسنل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لینا چاہتی ہے۔ حکومت ہر سطح پر زیر التوا فائلوں کی نشاندہی کرنے ، وقت میں تاخیر کی نشاندہی کرنے اور وزارتوں / محکموں میں قانونی منظوری وں کے لیے لگے وقت سمیت مخصوص زیر التوا معاملات کی نشاندہی کرنے پر زور دینے کے لیے ای آفس انالیٹکس ڈیش بورڈ کو ہموار بنانا چاہتی ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

 U. No. 5431


(Release ID: 2094614) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi