سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ممبئی میں بھارت کا اپنی نوعیت کا پہلا سی ایس آئی آر انوویشن کمپلیکس کو قوم کے نام وقف کیا
سی ایس آئی آر اور آئی آئی ٹی بامبے، آئی کریئیٹ اور این آر ڈی سی جیسے 6 باوقار اداروں کے درمیان ایسوسی ایشن کے 6 مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے
سی ایس آئی آر اداروں سے اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ای اور اداروں میں 50 ٹیکنالوجی کی منتقلی ہوئی
سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ سی ایس آئی آر –آئی سی بھارت میں دیگر تمام سہولیات کے ساتھ ایک کارپوریٹ مرکز کے طور پر کام کرتا ہے
Posted On:
17 JAN 2025 7:58PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج ممبئی میں ورچوئل طریقہ سے بھارت کے اپنی نوعیت کے پہلے سی ایس آئی آر انوویشن کمپلیکس کو قوم کے نام وقف کیا
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر ، جوہری توانائی کا محکمہ، خلائی محکمہ اور عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے محکمہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دور اندیش نظریہ کی ستائش کی اور کہا کہ ان کے اس دور اندیش نظریہ نے بھارت کو اسٹارٹ اپس اور اختراعات کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرنے کے قابل بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمپلیکس کا افتتاح اس سمت میں ایک اور تاریخی قدم ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ ہمارے پاس دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام ہے، جس میں 100 سے زیادہ یونیکورنس ہیں جو بھارت کے کاروباری عزم اور جذبے کے ثبوت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "یہ قابل ذکر ترقی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور معاشی طور پر خود انحصاری کو آگے بڑھانے کے لیے ہماری حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے تبدیلی کے اقدامات اور پالیسیوں کی عکاس ہے۔"
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر نے سی ایس آئی آر کی ستائش کی اور کہا کہ یہ اپنی اختراعی تحقیق، صنعتی اور سماجی شراکت داری، کاروباری صلاحیت، صلاحیت سازی اور پالیسی سازی کے ذریعے قومی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ملک کی سائنسی اور تکنیکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اختراع، صنعتی تعاون اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے سی ایس آئی آر اور آئی آئی ٹی بامبے، آئی کریئیٹ، این آر ڈی سی جیسے 6 باوقار اداروں کے درمیان ایسوسی ایشن کے 6 مفاہت ناموں پر دستخط کیے گئے ۔ اور اسٹارٹ اپس کو مضبوط بناتے ہوئے سی ایس آئی آر اداروں سے اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ای اور اداروں میں 50 ٹیکنالوجی کی منتقلی ہوئی ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ سی ایس آئی آر- آئی سی ممبئی ایک جدید ترین اختراع اور انکیوبیشن کی سہولت ہے جس میں اعلیٰ درجے کے سائنسی بنیادی ڈھانچہ اور مہارت کی سہولت دستیاب ہے، جو کہ منتقلی کی اہم ضروریات (لیب سے ریگولیٹر اور ریگولیٹر سے صنعت ۔ ڈومینز تک) کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز اور سی ایس آئی آر لیبز کے لیے اور تیز رفتار ٹکنالوجی کی منتقلی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کام کے لیے تیار عالمی سطح کی انکیوبیشن لیبز اور آئی پی بزنس ڈیولپمنٹ ، اختراعی اسٹارٹ اپس حمایت، سی ایس آئی آر لیبز کے ساتھ شراکت کرنے والی کمپنیاں، ایم ایس ایمز، بھارت اور بیرون ملک کی بڑی تکنیکی کمپنیاں، عوامی مالی اعانت سے چلنے والے تحقیقی ادارے، اور سی ایس آئی آر لیبز ہماری اختراعی صلاحیت کو مزید مضبوط کریں گی۔
انہوں نے اپنے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سی ایس آئی آر لیبز کی کاروباری ترویج و ترقی اور ٹیک ٹرانسفر کی سرگرمیوں کو مضبوط کرنے کے لیے آئی سی -ممبئی کا استعمال کیا جائے گا، ممبئی کی جانب سے پیش کردہ منفرد مواقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ سی ایس آئی آر لیبز کے اندر کام کرنے والے دوسرے انکیوبیٹرز کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔
آئی سی ممبئی، نو منزلوں پر مشتمل ہے، جو 24 ‘‘ریڈی ٹو موو’’ انکیوبیشن لیبز سے آراستہ ہے اور اس میں اختراعی اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز اور صنعت اور سی ایس آئی آر لیبز کے لیے فرنشڈ آفس اور نیٹ ورکنگ اسپیس کی سہولت بھی موجود ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کی سہولیات تعاون، اختراع اور شمولیت کے جذبے کو ہم آہنگ کرتی ہیں جو قوم کی تعمیر کے لیے ہمارے نقطہ نظر کی وضاحت کرتی ہے۔
ڈاکٹر این کلیسیلوی نے کہا کہ سی ایس آئی آر نہ صرف بھارت میں بلکہ 4 غیر ممالک یعنی جرمنی، ناروے اور سوئٹزرلینڈ وغیرہ کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر تعاون کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک دہائی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اس سہرا اپنے پیشروؤں کو دیا۔ انہوں نے پرپرل ریولوشن پروگرام کو ایک ناول کے طور پر پیش کیا جواندرون ملک تیار کردہ ٹیکنالوجیز کے تئیں لگن کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈاکٹر کلیسیلوی نے بتایا کہ ہر سال سی ایس آئی آر کی طرف سے 10سے 15 ٹیکنالوجیز تیار کی جاتی ہیں جنہیں عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال 5 قومی شاہراہیں سی ایس آئی آر کی تیار کردہ اسٹیل سلیگ ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہیں۔
بھارت کے ا ندرون ملک بنانے کے عمل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کے اندورن ملک تیار کردہ پیراسیٹامول کی ترقی کو یاد کیا۔ ایک اور ترقی صفر مائع خارج ہونے والا پلانٹ ہے جو بھارت میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ انہوں نے 'آتم نربھر' اور 'خود کفالت' پر زور دیا تاکہ بھارت کو @2047 وکست بھارت بنانے کے عمل میں پیش رفت ہو سکے۔
نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے وبائی امراض کے دوران سی ایس آئی آر ٹیم کی انتھک کوششوں کو یاد کیا۔ اور انہوں نے انہیں کووڈ واریر قرار دیا۔ انہوں نے سی آر آئی ایس پی آر تشخیصی ٹیسٹ تیار کرنے کے لیے سی ایس آئی آر کا واضح طور پر تذکرہ کیا جو کہ دنیا میں پہلا تشخیصی ٹیسٹ کٹ ہے۔ اور انہوں نے آکسیجن کنسنٹریٹر تیار کرنے اور اسے ملک کے دور دراز کے علاقوں تک پہنچانے میں اس کے کردار کو بھی یاد کیا۔
نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سرسوت نے مشورہ دیا کہ صنعت کو اختراع کی طرف لے جانے کے بجائے اختراع کو صنعت کی طرف لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز کو کفایت شعاری سے تیار کرتے ہیں اور ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ڈاکٹر رام وشوکرما جن کا اس کمپلیکس کو حقیقت میں لانے میں بہت بڑا کردار ہے، نے بتایا کہ کمپلیکس میں 500 مربع فٹ کی 24 لیبز ہیں۔ ہر ایک اسٹارٹ اپس کے لیے 24 آفس اسپیسز کے ساتھ ساتھ 6 کانفرنس رومز اور لاؤنجز دستیاب ہیں۔
************
ش ح-م م ع-ا ک م
U.No:5415
(Release ID: 2094478)
Visitor Counter : 9