عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
صلاحیت سازی کمیشن نے راشٹریہ کرم یوگی بڑے پیمانے پر جن سیوا پروگرام کے پہلے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
دہلی میں مرکزی حکومت کی80 وزارتوں اور محکموں کے 219 ماسٹر ٹرینرز نے حصہ لیا
Posted On:
18 JAN 2025 7:52PM by PIB Delhi
صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی) نے راشٹریہ کرم یوگی بڑے پیمانے پر جن سیوا پروگرام کے فیز 1 کے لیے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ یہ 6 سے 18 جنوری 2025 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ یہ اقدام سول سروسز کویکسر تبدیل کرنے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔طرزعمل سے متعلق تربیت کو سیوا بھوا یعنی بے لوث خدمت کے جذبے کو پروان چڑھانے اور حکمرانی کے لیے شہریوں پر مرکوز نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
دہلی میں 12 دنوں کے دوران، مرکزی حکومت کی 80 وزارتوں اور محکموں کے 219 ماسٹر ٹرینرز نے آٹھ انٹرایکٹو ٹریننگ بیچز میں حصہ لیا۔ یہ ماسٹر ٹرینرز اب اپنے ساتھیوں بشمول ڈائریکٹرز، ڈپٹی سیکرٹریز، انڈر سیکرٹریز، سیکشن آفیسرز، اسسٹنٹ سیکشن آفیسرز اور ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف کو اپنے متعلقہ دفاتر میں تربیت دیں گے۔
تربیت کے دوران، صلاحیت سازی کمیشن کے چیئرمین، جناب عادل زین البھائی، اور جناب آربالاسبرامنیم، ممبر(ایچ آر)نے راشٹریہ کرمیوگی جن سیوا پروگرام کے لیے اپنے وژن کا اشتراک کیا، جس نے گورننس کی تشکیل نو اور بے لوث خدمات کو فروغ دینے میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
دیگر معزز شخصیات، جیسے کہ یو جی سی کے چیئرمین جناب ایم جگدیش کمار اور ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے بھی شرکاء سے خطاب کیا، انہوں نے ایسی بصیرتیں پیش کیں جو مقصد اور لگن کے احساس کو متاثر کرتی ہیں۔
تربیتی سیشنز کو انٹرایکٹو اورفکر انگیزی کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، جو شرکاء کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو وسیع تر قومی مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ترغیب دیتے تھے۔ بہت سے شرکاء نے اپنے کردار کی تکمیل اور وابستگی کے نئے جذبے کی بات کہی۔
راشٹریہ کرمیوگی جن سیوا پروگرام حکومت کے ایک حوصلہ مند، ہنر مند، اور جوابدہ افرادی قوت تیار کرنے کے ہدف کی عکاسی کرتا ہے جو شہریوں پر مرکوز گورننس پرتوجہ دیتا ہے۔ ماسٹر ٹرینرز کے طور پر اپنے رول کے ذریعے، شرکاء سیوا بھوا کے اصولوں کو سول سروسز میں پھیلانے میں مدد کریں گے، اور اس یکسرتبدیلی والے وژن کی کامیابی میں تعاون کریں گے۔
*******
ش ح – ف ا – م ش
U. No.5411
(Release ID: 2094441)
Visitor Counter : 7