وزارت دفاع
سکریٹری دفاع نے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2025 کا دورہ کیا
Posted On:
17 JAN 2025 8:24PM by PIB Delhi
سکریٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ نے 17 جنوری 2025 کو دہلی کینٹ میں این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2025 کا دورہ کیا۔ اپنے خطاب میں،سکریٹری دفاع نے ایک شاندار شو پیش کرنے میں کیڈٹس کی محنت کی تعریف کی جس نےملک کی تخلیقی اور نوجوان توانائی کی نمائندگی کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک ماہ کاکیمپ کیڈٹس کی پرفارمنس ان کی بہترین کارکردگی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اوریہ حاصل کی گئی اقدار زندگی کے تمام شعبوں میں کیڈٹس کی مدد کرےگا۔
دفاعی سکریٹری نے این سی سی کی کامیابیوں کو بھی سراہا جیسے کہ اندراج کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنا، ڈریس الاؤنس کی الیکٹرانک منتقلی، مختلف سرحدی اور ساحلی علاقوں میں کیمپوں کا انعقاد اور مختلف کھیلوں،شوٹنگ اور ایڈونچر کی سرگرمیوں میں ان کی کارکردگی ۔ انہوں نے کیڈٹس کے سخت تربیتی نظام اور متعدد سماجی خدمات کی سرگرمیوں کے لیے ان کی ثابت قدمی کو بھی سراہا۔
سکریٹری دفاع نے اپنے خطاب کا اختتام وزارت دفاع کی جانب سے این سی سی کیڈٹس کی ان کی مستقبل کی کوششوں میں مسلسل حمایت اور حوصلہ افزائی کے عزم کو یقینی بناتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کیڈٹس اور قیادت کو سال بھر ان کی غیر متزلزل لگن اور شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔
قبل ازیں، ڈی جی این سی سی لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ کے استقبال کے بعد، دفاعی سکریٹری نے 'فلیگ ایریا' کا دورہ کیا جسے ریت کے ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے تیار کیا گیا تھا، جس سے کیڈٹس کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور سماجی بیداری کے مختلف موضوعات کی گہری سمجھ کا موقع ملا۔
سکریٹری دفاع نے ’’ہال آف فیم‘‘کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں این سی سی کی بھرپور تاریخ اور کیڈٹس کی تربیت اور کامیابیوں کے بارے میں بتایا گیا۔ انہوں نے ایک دلکش ثقافتی پروگرام کا بھی مشاہدہ کیا جو گروپ ڈانس اور گیتوں پرمشتمل تھا۔اس دورے کا اختتام تمام ریاستی ڈائریکٹوریٹ کے شاندار کیڈٹس کے ذریعہ’آئیڈیا اور انوویشن‘ پر مختلف پروجیکٹوں کی نمائش کے ساتھ ہوا۔
******
ش ح – ف ا – م ش
U. No.5409
(Release ID: 2094431)
Visitor Counter : 12