کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل 18-20 جنوری 2025 تک برسلز کا دورہ کریں گے
یہ دورہ یوروپی یونین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط کے لئے ہندوستان کے عزم کوواضح کرتا ہے
Posted On:
17 JAN 2025 7:02PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل 18 سے 20 جنوری 2025 تک یورپی کمیشن برائے تجارت اور اقتصادی سلامتی کے کمشنر مسٹر مارو سیفکوویچ کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت کے لیے بیلجیئم کی راجدھانی برسلز کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ اس اہمیت کو واضح کرتا ہے کہ ہندوستان دوطرفہ تجارت کے ساتھ ہمارے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک یورپی یونین (ای یو) کے ساتھ اپنے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات سے منسلک ہے،جس کے ساتھ 2023-2024 میں 180 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ای یو بھی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا ایک اہم ذریعہ ہے، جس کا کل ایف ڈی آئی کا تخمینہ 117.34 بلین امریکی ڈالر ہے۔
اس دورے کے دوران،توقع ہے کہ دونوں رہنما ہندوستان-یورپی یونین (ای یو) آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) مذاکرات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گےاورتجارت اور ٹیکنالوجی کونسل کے فریم ورک کا جائزہ لیں گے اور دو طرفہ تجارتی معاملات کو اٹھائیں گے۔ توقع ہے کہ رہنما تجارتی رکاوٹوں کے درمیان عالمی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، ایف ٹی اے مذاکرات کو تیز کرنے کے لیے سیاسی ہدایات دیں گے اور تجارتی لحاظ سے اہم، متوازن، مساوی، حوصلہ مندانہ اور باہمی طور پر فائدہ مند ایف ٹی اے کے امکانات تلاش کریں گے۔
اس موقع پر، وزیرموصوف کی عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹراین گوزی اوکونزوآئی ویلا، بیلجیئم کے خارجہ امور، یورپی امور اور غیر ملکی تجارت کے وزیر مسٹر برنارڈ کوئنٹن سے ملاقات کرنے کے علاوہ بیلجیئم کی صنعت اور ہندوستانی برادری کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی بھی توقع ہے۔
***********
ش ح – ف ا – م ش
U. No.5408
(Release ID: 2094429)
Visitor Counter : 9