نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نہرو یووا کیندرا کی طرف سے دہلی میں سرحدی علاقوں کے نوجوانوں کا ایکسچینج پروگرام منعقد


سرحدی علاقوں سے 100 سے زائد نوجوانوں نے این وائی کے ایس کے یوتھ ایکسچینج پروگرام میں شرکت کی

Posted On: 19 JAN 2025 3:24PM by PIB Delhi

نہرو یووا کیندرا سنگٹھن(این وائی کے ایس) نے 15 سے 19 جنوری 2025 تک نئی دہلی کے راج گھاٹ میں گاندھی اسمرتی اور درشن سمیتی (جی ایس ڈی ایس) میں سرحدی علاقوں کا یوتھ ایکسچینج پروگرام کامیابی سے منعقد کیا۔ اس پروگرام نے بھارت کے مختلف سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا، جہاں انہوں نے اتحاد، امن اور ثقافتی تبادلے کے تجربات کو سیکھنے اور بانٹنے کا موقع حاصل کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CKJP.jpg

پانچ روزہ پروگرام کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا، نوجوانوں کی قیادت کو تقویت دینا اور بھارت کے سرحدی علاقوں کی بھرپور ثقافتی تنوع کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ اس میں جموں و کشمیر، پنجاب، ہماچل پردیش، راجستھان، اتر پردیش، بہار اور اتراکھنڈ سے 100 سے زائد نوجوان نمائندوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں ثقافتی سرگرمیوں، ورکشاپس، مباحثوں اور دہلی کے اہم مقامات کے دوروں کا امتزاج شامل تھا، جن میں راج گھاٹ میموریل بھی شامل ہے، جہاں مہاتما گاندھی کے امن اور عدم تشدد کی میراث کو اجاگرکیا گیا۔ پروگرام کا آغاز مہمان خصوصی کے طور پر این ٹی آر آئی کے اسپیشل ڈائریکٹر ڈاکٹر نوپور تیواری نے، ڈائریکٹر، سائبر سیکیورٹی، ایم ایچ اے ڈاکٹر نشانت، ڈائریکٹر، گاندھی درشن، راج گھاٹ ڈاکٹر جولا پرساد،  انچارج ڈائریکٹر، این وائی کے ایس جناب پرکاش ویدیا اور اسٹیٹ ڈائریکٹر، این وائی کے ایس دہلی ڈاکٹر لال سنگھ کی موجودگی میں کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YSUO.jpg

پروگرام کی اہم جھلکیاں:

ثقافتی تبادلہ: شرکاء نے اپنی علاقائی روایات، موسیقی اور رقص پیش کیے، جس سے مختلف ثقافتوں کے لیے باہمی سمجھ اور احترام کو فروغ ملا۔

ورکشاپس اور اجلاس:  اس میں قیادت کی ترقی، شہری شمولیت، اور سرحدی علاقوں میں نوجوانوں کے اختیارات کے لیے حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

قومی یادگاروں کا دورہ: نوجوانوں نے راج گھاٹ، قطب مینار، اور نیشنل میوزیم جیسے نمایاں تاریخی مقامات کا دورہ کیا تاکہ وہ بھارت کی وراثت کے بارے میں جان سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DH2O.jpg

معلوماتی مباحثے: مختلف شعبوں کے ماہرین نے قومی سلامتی، حکمرانی میں نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت، اور سرحدی علاقوں میں پائیدار ترقی کے موضوعات پر سیشنز کی قیادت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CEK1.jpg

پروگرام کا اختتام جوائنٹ ڈائریکٹر پروگرام، این وائی کے ایس جناب روچترا نارائن تیاگی  اور اسٹیٹ ڈائریکٹر، این وائی کے ایس دہلی ڈاکٹر لال سنگھ کے ذریعے کیا گیا۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-5387


(Release ID: 2094293) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil