لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا 20 جنوری 2025 کو پٹنہ، بہار میں 85ویں آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس (اے آئی پی او سی) کا افتتاح کریں گے اور اس سے خطاب کریں گے۔
بھارت میں قانون ساز اداروں کے 56 پریذائیڈنگ افسران ’’آئین کی 75 ویں سالگرہ، قانون سازی کی تنظیموں میں پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اداروںکا تعاون‘‘ کے موضوع پرکانفرنس میں غور و فکر کریں گے
بہار کے گورنر اور لوک سبھا کے اسپیکر 21 جنوری 2025 کو اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے
لوک سبھا اسپیکر کانفرنس کے دوران ’پارلیمنٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر‘ کا آٹھواں ایڈیشن جاری کریں گے
انیسجنوری 2025 کو بھارت میں قانون ساز اداروں کے سکریٹریز کی 61 ویں کانفرنس سے پہلے 85 ویںآئی اے پی او سی منعقد ہوگی
Posted On:
18 JAN 2025 7:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر شری اوم برلا 20 جنوری 2025 بروز پیر پٹنہ، بہار میں 85 ویں آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس(اے آئی پی او سی ) کا افتتاح کریں گے۔
ڈپٹی چیئرمین راجیہ سبھا،جناب ہری ونش،بہار کے نائب وزرائے اعلیٰجنات سمرت چودھری اورجناب وجے کمار سنہا، حکومت بہار کےپارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، اپوزیشن لیڈر، بہار قانون ساز اسمبلیجناب تیجسوی پرساد یادو؛ اسپیکر بہار قانون ساز اسمبلیجناب نند کشور یادو؛ ڈپٹی اسپیکر بہار قانون ساز اسمبلی جناب نریندر نارائن یادو؛ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مقننہ کے پریزائیڈنگ آفیسرز، بہار حکومت میں وزراء، اس موقع پر بہار کے اراکین اسمبلی اور دیگر معززین شرکت کریں گے۔
بہار میں تیسری بار منعقد ہونے والی دو روزہ کانفرنس کاموضوع ’’آئین کی 75ویں سالگرہ: آئینی اقدار کو مضبوط بنانے میں پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اداروں کا تعاون‘‘ ہے۔
اختتامی اجلاس سے بہار کے گورنر جناب عارف محمد خان اور لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا منگل 21 جنوری 2025 کو خطاب کریں گے۔ نائب چیئرمین راجیہ سبھاجناب ہری ونش، بہار قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرجناب نند کشور یادو، بہارقانون ساز کونسل کے چیئرمینجناب اودھیش نارائن سنگھ، نائب چیئرمین قانون ساز کونسل بہار پروفیسر (ڈاکٹر) رام وچن رائے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مقننہ کے پریزائیڈنگ آفیسرز، بہار حکومت میں وزراء، بہار کے اراکین اسمبلی اور دیگر معززین اختتامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
کانفرنس کے دوران،جناب برلا ’پارلیمنٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر‘ کے 8ویں ایڈیشن کو جاری کریں گے۔جناب برلا 21 جنوری، 2025 کو بہار مقننہ کے احاطے میں نیوا سیوا کیندر کا بھی افتتاح کریں گے۔
اے آئی پی او سی کی 85 ویںکانفرنسبھارت میں قانون ساز اداروں کے سکریٹریوں کی 61 ویں کانفرنس سے پہلے 19 جنوری 2025 کو پٹنہ، بہار میں ہوگی۔ کانفرنس کے دوران، مندوبین زیادہ کارکردگی، تاثیر اور پیداواری صلاحیت کے لیے قانون ساز اداروں میں جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے پر غور و فکر کریں گے۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ کانفرنس کا افتتاح اور خطاب کریں گے۔
******
(ش ح۔اص)
UR No 5372
(Release ID: 2094166)
Visitor Counter : 26