الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن، سی جی پاور اور سی جی سیمی نے مالی معاونت کے معاہدے پر دستخط کیے
مالی معاونت کے معاہدے پر دستخط – 7,600 کروڑ روپے کے سیمی کنڈکٹر پروجیکٹ کے نفاذ کے لیے ایک قدم آگے
حکومت ہند کے سی جی کے او سیٹ پروجیکٹ کے لیے ہر مرحلے پر تعاون فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے: سیکریٹری، ایم ای آئی ٹی وائی ، ایس کرشنن
Posted On:
17 JAN 2025 6:48PM by PIB Delhi
ایک مضبوط سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام تیار کرنے کے ہندوستان کے سفر میں ایک اہم پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے، انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن، سی جی پاور اینڈ انڈسٹریل سلوشنز لمیٹڈ اور سی جی سیمی پرائیویٹ لمیٹڈ نے 17 جنوری، 2025 کو ایک مالی معاونت کے معاہدے (ایف ایس اے) پر دستخط کیے گئے۔ یہ سی جی کی او سیٹ سہولت کے ذریعہ اپنی سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنانے کی ہندوستان کی کوششوں میں ایک اہم قدم ہے جسے سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے ترمیم شدہ پروگرام کے تحت منظور کیا گیا تھا۔
سی جی پاور اینڈ انڈسٹریل سلوشنز لمیٹڈ اپنا سیمی کنڈکٹر او سیٹ یونٹ سنند، گجرات میں قائم کر رہا ہے، جو کہ رینسس الیکٹرونکس امریکا انک اور اسٹارز مائیکرو الیکٹرونکس (تھائی لینڈ) پبلک کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ شراکت میں ہے، جس کی کل سرمایہ کاری تقریباً 7,600 کروڑ روپے ہے (پروجیکٹ)۔
یہ پروجیکٹ ہندوستان سیمی کنڈکٹر مشن سے اہل سی اے پی ای ایکس کے لئے پاری پاسو کی بنیاد پر 50فیصد مالی امداد سے مستفید ہوگا ،جو عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لئے حکومت ہند کی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
سکریٹری موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ہند ایف ایس اے پر دستخط کے ساتھ پروجیکٹ کے نفاذ کے ہر مرحلے پر تعاون کی پیشکش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے گھریلو دانشورانہ املاک اور مارکیٹ کی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شعبے کی باریکیوں کو گہرائی سے سمجھنے اور ان کی تیز رفتار پیش رفت کے لیے سی جی پاور کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ سی جی پاور الیکٹرانکس ویلیو چین میں کئی کلیدی کردار ادا کرے گی اور 2030 تک الیکٹرانکس میں 500 بلین ڈالر کے پیداواری ہدف تک پہنچنے کے ہندوستان کے ہدف میں اہم کردار ادا کرے گی۔
سی جی پاور اینڈ انڈسٹریل سلوشنز لمیٹڈ کے چیئرمین جناب ویلاین سبیا نے روشنی ڈالی کہ ایف ایس اے پر دستخط ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر صنعت کے لیے ایک اہم موقع ہے، جو مینوفیکچرنگ اور ڈیزائن میں خود انحصاری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب کہ ہندوستانی عالمی سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کی افرادی قوت کا تقریباً 20 فیصد ہیں، ہندوستان کے لیے گھریلو برانڈ اور دانشورانہ املاک کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ مزید برآں، انہوں نے ایک مضبوط سیمی کنڈکٹر سپلائی چین بنانے کے ساتھ ساتھ متحرک مانگ کی اہمیت پر زور دیا۔
انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کے سی ای او جناب سوشیل پال نے اپنے شکریہ کے ووٹ کے ذریعہ تقریب کا اختتام کرتے ہوئے ایف ایس اے کو حتمی شکل دینے کے عمل میں سی جی پاور کے تعاون اور سرعت پر زور دیا۔
ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ اور روزگار کے مواقع کو فروغ دے کر، یہ پروجیکٹ ملک میں تکنیکی ترقی اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے، اور ایک موثر، لچکدار اور پائیدار عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین قائم کرنے میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ن م(
5342
(Release ID: 2093913)
Visitor Counter : 18