ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک بھر میں سرکاری ملازمین کے لیے ایل ٹی سی کا سفر آسان بنا دیا گیا


سرکاری ملازمین اب تعطیلاتی سفری رعایت (ایل ٹی سی) کے تحت 385 پریمیم ٹرینوں میں عالمی معیار کے سفر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، جن میں 136 وندے بھارت، 8 تیجس اور 97 ہمسفر ایکسپریس شامل ہیں

Posted On: 17 JAN 2025 6:56PM by PIB Delhi

تمام طبقوں کے سرکاری ملازمین اب جدید ترین وندے بھارت ، تیجس اور ہمسفر ایکسپریسوں میں عالمی معیار کے سفر کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بھارت سرکار کے محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ نے مختلف محکموں کی مختلف درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد ان عالمی معیار کی ٹرینوں میں آبائی شہر کے ساتھ ساتھ بھارت میں کہیں بھی ایل ٹی سی کے مقاصد کے لیے ریل سفر کی اجازت دے دی ہے۔

تمام سرکاری ملازمین کے لیے آرام دہ سفر

اس فیصلے کے ساتھ مرکزی حکومت کے تمام ملازمین اب اپنی تعطیلاتی سفری رعایت (ایل ٹی سی) کا استعمال کرتے ہوئے 241 اضافی ٹرینوں کی خدمات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اب وہ 136 وندے بھارت، 97 ہمسفر اور 8 تیجس ایکسپریس ٹرینوں میں سفر کر سکتے ہیں۔ سرکاری ملازمین پہلے راجدھانی، شتابدی اور دورونٹو سیریز کے زمرے میں 144 موجودہ اعلی معیار کی ٹرینوں میں آرام دہ اے سی سفر سے فائدہ اٹھا رہے تھے۔ اس فیصلے کے ساتھ ملک کے تمام خطوں میں کل 385 ٹرینیں چلیں گی جن میں سرکاری ملازمین کے ذریعہ ایل ٹی سی سفر کے لیے ٹکٹ بک کرائے جاسکتے ہیں۔

وندے بھارت، تیجس اور شتابدی ایکسپریس ٹرینوں میں مختصر اور درمیانے فاصلے کے ریل سفر میں ملازمین لیول 11 تک چیئر کار سفر کا فائدہ لے سکتے ہیں۔ لیول 12 اور اس سے اوپر کے ملازمین ان ٹرینوں میں ایگزیکٹو چیئر کار سفر کے کا ستحقاق رکھتے ہیں۔ لمبے فاصلے کے سفر کے لیے، جہاں کوچوں میں برتھ یعنی راجدھانی قسم کی پرآسائش ٹرینیں ہیں، لیول 12 اور اس سے اوپر کے ملازمین اے سی 2 کلاس کے سفر سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ لیول 6 سے 11 تک کے ملازمین اے سی سیکنڈ کلاس کے سفر کا فائدہ لے سکتے ہیں جبکہ دیگر تمام یعنی لیول 5 اور اس سے نیچے کے ملازمین ایل ٹی سی کے دوران اے سی تھرڈ کلاس سفر سے حظ اندوز سکتے ہیں۔

ایل ٹی سی: سرکاری ملازمین کے لیے بھارت کا دورہ کرنے کے لیے رعایتی سفر

ایل ٹی سی (لیو ٹریول کنسیشن) ایک رعایتی سفری سہولت ہے جو سرکاری ملازمین کو فراہم کی جاتی ہے، جس سے وہ چار سال کے بلاک کے دوران اپنے آبائی شہر یا بھارت میں کسی بھی جگہ کا سفر کرسکتے ہیں۔ ملازمین دو سال کے بلاک میں دو بار آبائی شہر کا ایل ٹی سی حاصل کرسکتے ہیں ، یا وہ اسے ایک بار اپنے آبائی شہر کے سفر کے لیے اور ایک بار چار سالہ بلاک کے دوران بھارت میں کسی بھی جگہ کے سفر کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 5345


(Release ID: 2093910) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Marathi , Hindi