سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ایم ڈی کے 150 سال: ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہمالیائی خطے میں شملہ میٹرولوجی سینٹر کے اہم کردار پر روشنی ڈالی


ملک کے قدیم ترین میٹرولوجیکل اسٹیشن میں سے ایک شملہ کا میٹرولوجیکل اسٹیشن ، شمالی ہندوستان کے موسم کی پیشن گوئی کی کلید ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 17 JAN 2025 6:41PM by PIB Delhi

شملہ، 17 جنوری: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر، سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس، وزیر اعظم کے دفتر ، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلا ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہاں ملک کے سب سے قدیم موسمیاتی مرکز میں سے ایک کا دورہ کیا اور ہمالیائی خطے میں اس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

وزیر موصوف نے ادارے کے تاریخی کردار اور ہندوستان میں موسم کی پیشن گوئی کو آگے بڑھانے کے لیے اس کی مسلسل وابستگی پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ "یہ آئی ایم ڈی کے قدیم ترین اسٹیشنوں میں سے ایک ہے اور اس نے شمالی ہندوستان کے لیے موسم کی اہم پیشین گوئیاں فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔" انہوں نے مرکز کی تزویراتی اہمیت کو اجاگر کیا، جو کہ جغرافیائی  طور پر  حساس ہمالیائی خطے میں واقع ہے، جہاں موسم کی درست پیشین گوئیاں آفات سے نمٹنے اور موسمیاتی لچک کے لیے بہت ضروری ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہندوستان کی موسمیاتی صلاحیتوں کو بڑھانے پر مودی حکومت کی توجہ پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا ، "وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے وژن کے بنیادی حصے کے طور پر اس محکمہ کو ترجیح دی ہے۔ مودی حکومت 3.0 کے پہلے 100 دنوں کے اندر، ہم نے 'مشن  موسم ' کا آغاز کیا ہے، جو ہماری موسمیاتی خدمات میں انقلاب لائے گا۔ 2035 تک، ہمارا مقصد ہندوستان کا اپنا خلائی اسٹیشن قائم کرنا ہے، جس کا تصور ہندوستانی خلائی اسٹیشن کے طور پر کیا گیا ہے۔"

وزیرموصوف  نے بدلتی ہوئی آب و ہوا کی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں آئی ایم ڈی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے بروقت اور درست موسم کی پیشین گوئیوں کے ذریعہ زندگی اور معاش کی حفاظت کرتے ہوئے ہندوستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت کرنے میں محکمہ کے کردار پر زور دیا۔

اپنے دورے کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شملہ مرکز کے کلیدی حصوں، بشمول پیشن گوئی اور معائنہ کے یونٹوں ہورہی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ موسمیاتی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر کلدیپ سریواستو نے انہیں ادارے کی کامیابیوں، موجودہ صلاحیتوں اور مستقبل میں پیش رفت کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عوام تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے محکمے کی ستائش کی، خاص طور پر ہماچل پردیش میں، ایک خطہ جو انتہائی موسمی واقعات کا شکار ہے۔

یہ دورہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی طرف سے موسمیات میں عالمی رہنما کے طور پر آئی ایم ڈی کو پوزیشن دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اختتام پذیر ہوا۔ انہوں نے عملے کی لگن اور اختراع کے لیے ان کی ستائش کی۔ انہوں نے  اس بات پر زور دیا کہ ان کا کام ایک لچکدار اور اقتصادی طور پر مضبوط ہندوستان کی تعمیر کے لیے ضروری ہے۔

اس موقع نے نہ صرف موسمیاتی کامیابیوں کی ڈیڑھ صدی کا جشن منایا بلکہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے میں موسمیاتی سائنس کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ن م(

5341

 


(Release ID: 2093903) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Punjabi