کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت موبلٹی ایکسپو سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستانی آٹو انڈسٹری عالمی مقابلہ کرنے کے لیے پراعتماد ہے: جناب پیوش گوئل


آٹو کمپوننٹ سیکٹر ہندوستانی آٹو انڈسٹری کا دل ہے۔ اس سے ملک کے لیے برآمداتی سرپلس پیدا ہو رہا ہے: جناب گوئل

ایف ٹی اے ایز پر بات چیت کی جا رہی ہے، جس سے آٹو اور گاڑی کے سامان  کی صنعت کے لیے بہت سی مارکیٹوں کے دروازے کھل جائیں گے: جناب گوئل

اگلے 10 سالوں میں آٹو انڈسٹری وکست بھارت کی معیشت کے پیمانے کی وضاحت کرے گی: جناب گوئل

ہندوستانی آٹو  کمپونیٹ کے مینوفیکچررز مسابقتی اور معیار کے بارے میں شعور رکھتے ہیں، مسلسل جدت کے ذریعے ترقی کرنے کی ضرورت ہے: جناب گوئل

آٹو کمپوننٹ صنعت کو دوسرے ممالک سے رابطہ سے پہلے ای وی ایکو سسٹم بنانا چاہیے: جناب گوئل

الیکٹرک بسوں اور ٹرکوں کی جانب رخ کرنا معاشی نقطہ نظر سے مناسب ہے: جناب گوئل

Posted On: 17 JAN 2025 5:45PM by PIB Delhi

بھارت موبیلیٹی گلوبل ایکسپو نے یہ ظاہر کیا کہ ہندوستانی آٹو انڈسٹری عالمی مقابلے کا سامنا کرنے کے لیے پراعتماد ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت جناب  پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں بھارت موبیلیٹی گلوبل ایکسپو 2025 - دی کمپوننٹس شو کی افتتاحی تقریب میں کہی۔ اس ایونٹ کا انعقاد آٹوموٹو کمپوننٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف انڈیا ( اے سی ایم اے)نے کیا۔

ایونٹ کے دوران جناب گوئل نے شو  ڈائریکٹری اور اے سی ایم اے بائیرز گائیڈ  اور اے سی ایم اے کی رپورٹ ’ای وی  یزکی طرف منتقلی – مواقع اور رکاوٹیں’ کا اجراء کیا۔ شو ڈائریکٹری اور بائیرز گائیڈ کا اجراء کرتے ہوئے شری گوئل نے کہا کہ یہ آٹو کمپوننٹ کے شعبے کا اعتماد ظاہر کرتا ہے۔

وزیر نے کہا کہ آٹو کمپوننٹ سیکٹر  ہندوستانی  آٹو انڈسٹری کا دل ہے اور جب فری ٹریڈ ایگریمنٹس (ایف ٹی اے ایز) پر بات چیت کی جا رہی ہوتی ہے، تو وہ شعبہ جو نمایاں ہوتا ہے وہ آٹو کمپوننٹ انڈسٹری ہے۔ انہوں نے صنعت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ  اس نے درآمدات کے مقابلے میں زیادہ برآمدات کی ہیں،  ور برآمدات کے لحاظ سے ایک نیٹ سرپلس صنعت بن چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی اجاگر کیا کہ جن ایف ٹی اے ایز پر بات چیت کی جا رہی ہے، وہ آٹو اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری کے لیے متعدد مارکیٹوں کے دروازے کھولیں گے۔

وزیر نے مزید کہا کہ آٹو انڈسٹری کے اگلے 10 برس مستقبل کا تعین کریں گے اور ‘وِکست بھارت 2047’(ترقی یافتہ ہندوستان 2047 )کے لیے روڈ میپ تیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلی دہائی میں 100 ارب امریکی ڈالر کی برآمدات ہندوستان کو آتم نر بھر (خود انحصار) بنا دیں گی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہندوستانی کمپوننٹ مینوفیکچررز لاگت   میں مقابلہ اور اعلیٰ معیار کی درست انجینئرنگ فراہم کرتے ہیں۔ انہوں ے مزید کہاکہ اس شعبے میں مسلسل ترقی کے لیے اختراع اور ٹیکنالوجی کی مہارت ضروری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت عوامی-نجی شراکت داریوں(پی پی پی) میں سہولت کار کے طور پر کام کرتے ہوئے اور بھارت موبیلیٹی 2025 جیسے ایکسپو کے ساتھ، موبیلیٹی کے شعبے کو فروغ دے گی۔

وزیر گوئل نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں اب ایک لازمی اور اقتصادی طور پر قابل عمل حل بن چکی ہیں اور آٹو شعبے کو دنیا بھر کی مارکیٹس کو پکڑنے کے لیے اسکیل کی معیشت کا فائدہ اٹھاتے ہوئےای وی ایکوسسٹم بنانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اپنی ای وی ایکوسسٹم خود تیار کرنا ہوگا، اس سے پہلے کہ دوسرے ممالک اس میں ہم سے آگے نکل جائیں۔اس کے علاوہ انہوں نے آٹو کمپوننٹ شعبے کے شرکاء سے کہا کہ وہ مقامی آلات تیار کریں اور غیر شفاف، غیر مارکیٹ معیشتوں پر بیرون ممالک  پر انحصار ختم کریں۔

مسٹر گوئل نے زور دیا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ہندوستان کو پریسیژن ٹولنگ میں خود انحصار بننا چاہیے اور یہ کہا کہ ہندوستان  کو آٹو اور آٹو کمپوننٹ شعبے کا مرکز بننے کے لیے کوششیں کرنی ہوںگی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کےذریعہ  متعارف کرائے گئے خیالات ہندوستان کی الیکٹرک گاڑیوں کے نظام میں منتقلی کو تیز اور بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک  گاڑیوں کی طرف منتقلی اقتصادی لحاظ سے انتہائی فائدہ مند ہے۔ انہوں نے بسوں، ٹرکوں اور متعلقہ کمپوننٹ مینوفیکچررز (گاڑیوں کا سامان بنانے والوں)کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تمام گاڑیوں کا 100؍فیصد  الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کریں تاکہ یہ اقتصادی طور پر فائدہ مند ثابت ہو سکے۔  اس کے علاوہ انہوں نے پہلی بار خریداری کرنے والوں کو الیکٹرک  گاڑیاں  اپنانے  کی ترغیب دی۔ انہوں نے آٹو کمپوننٹ انڈسٹری سے کہا کہ وہ پانچ سالہ ایکشن پلان تیار کریں ،جس میں موجودہ اندرونی احتراق انجنز (آئی سی ای ایز) سے الیکٹرک گاڑیوں(ای وی ایز) میں منتقلی کے لیے تفصیلی روڈ میپ فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ لوگوں کو آٹو شعبہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ قوم کے طور پر دیکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ‘وِکست بھارت’ 1.4 ارب بھارتیوں کی مشترکہ عزم کا اظہار ہے اور حکومت ہر فرد کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت جناب جتن پرساد، محترمہ شردھا سوری ماروا، صدر اے سی ایم اے، جناب شائلش چندرا، صدر ایس آئی اے ایم، شری سنجیو پوری، صدر سی آئی آئی، شری پنکج چڈھا، چیئرمین ای ای پی سی اور آٹوموٹو انڈسٹری کے دیگر ارکان نے اس ایونٹ کو رونق بخشی۔

یشوبھومی میں منعقد ہ بھارت موبیلیٹی ایکسپو 2025 - دی کمپوننٹس شو موبیلیٹی گلوبل ایکسپو 2025 کا حصہ ہے اور یہ 17 جنوری سے 22 جنوری 2025 تک جاری رہے گا۔ یہ شو ایک تاریخی ایونٹ بننے جا رہا ہے، جوہندوستان  میں آٹوموٹو اور موبیلیٹی ایکسپو کی سطح کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ ملک کی سب سے بڑی کمپوننٹس پر مرکوز نمائش کے طور پر یہ ایکسپو دنیا بھر سے 1,000 سے زیادہ کمپنیوں کو اپنے جدید ترین انوکھے آئیڈیاز، ٹیکنالوجیز اور مہارتیں عالمی ناظرین کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

یہ اہم ایونٹ ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جو کلیدی اسٹیک ہولڈرز جیسے او ای ایمز، ٹائر-1 اور ٹائر-2 سپلائرز، اسٹارٹ اپس، پالیسی سازوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان مکالمہ اور علم کے تبادلے کو فروغ دے گا۔ یہ آٹوموٹو کمپوننٹس، الیکٹرک گاڑیوں(ای وی ایز) ،وابستہ ٹیکنالوجیز اور پائیدار موبیلیٹی حلوں میں ہونے والی ترقیوں کو اجاگر کرے گا اور  ہندوستان کے عالمی مینوفیکچرننگ ہب کے طور پر بڑھتے ہوئے کردار کو نمایاں کرے گا۔

*****

UR-5335

(ش ح۔   م ع ن۔ج)


(Release ID: 2093861) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi