امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکز صارفین اور کسانوں کے مفاد میں قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے پیشگی اور بروقت فیصلے لے رہا ہے
ضروری غذائی اجناس کی مجموعی دستیابی اور سستی قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے گھریلو پیداوار، درآمد اور برآمد کی پالیسیوں کو ترغیب دینے جیسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں
Posted On:
17 JAN 2025 4:17PM by PIB Delhi
مرکز صارفین کے لیے سستی قیمتوں کو یقینی بنانے اور قیمتوں کے مستحکم نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری غذائی اجناس کی قیمتوں اور دستیابی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
2024-25 میں دالوں اور پیاز کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اچھی مانسون بارشوں اور موافق موسمی حالات کی وجہ سے اضافہ ہونے کا اندازہ ہے۔ تور کی پیداوار کا تخمینہ 35.02 ایل ایم ٹی ہے جو کہ گزشتہ سال کی پیداوار 34.17 ایل ایم ٹی سے 2.5فیصد زیادہ ہے۔ محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے موجودہ مارکیٹنگ سیزن کے دوران تور کی خریداری کے لیے پابندیاں جاری کی ہیں۔ چنا اور مسور کی پیداوار اچھی بوائی اور زمین کی نمی اور موسمی حالات کی وجہ سے اچھی ہونے کی امید ہے۔ خریف مونگ کی پیداوار کا تخمینہ 13.83 ایل ایم ٹی ہے جو کہ گزشتہ سال کی 11.54 ایل ایم ٹی کی پیداوار کے مقابلے میں 20فیصد زیادہ ہے۔
خریف اور دیر سے خریف پیازکی زیادہ بوائی کی وجہ سے پیاز کی اچھی پیداوارہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اسی طرح ربیع پیاز کی بوائی بھی اچھی طرح سے جاری ہے۔ اسی طرح آلو کی بوائی بھی موافق موسمی حالات کے ساتھ اچھی طرح سے جاری ہے۔
کیلنڈر سال 2024 دسمبر میں خوردہ افراط زر کی شرح 5.22 فیصد کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جو اکتوبر میں 6.21فیصد کی سال کی چوٹی کی قیمتوں سے نمایاں طور پر کم ہے۔ اکتوبر میں10.87 فیصد سے دسمبر میں خوردہ افراط زربھی کم ہو کر 8.39 فیصد ہو گئی۔ پچھلے سالوں کے مقابلے میں، 2024 میں سالانہ اوسط خوردہ افراط زر کی شرح 4.95فیصد پچھلے دو سالوں کی شرحوں سے کم ہے جو 2022 میں 6.69فیصد اور 2023 میں 5.65فیصد تھی۔ ماضی میں، کوئی خوراک کی قیمت کے انتظام کے نقطہ نظر سے کہہ سکتا ہے کہ سال 2024 کئی چیلنجوں کے باوجود معقول حد تک اچھی طرح سے گزرا ہے۔
ماخذ: ایم او ایس پی آئی
سال 2022-23 اور 2023-24 میں ال نینو رجحان کے اثرات کے نتیجے میں دالوں کی کاشت کرنے والی ریاستوں میں مانسون کی کمی اور بے ترتیب بارشوں کی وجہ سے اہم دالوں جیسے تور، چنا اور اُڑد کی مسلسل دو سال اوسط سے کم پیداوار ہوئی۔ ہندوستان کی کم اسٹاک پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، تجارتی رکاوٹوں اور بعض کھلاڑیوں کی طرف سے قیاس آرائی پر مبنی تجارتی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے چیلنج میں اضافہ کرتی ہے۔ 2023-24 میں پیاز کی ملکی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد کمی اور بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ پیاز کی قیمتوں کو برقرار رکھنے میں بہت بڑا چیلنج درپیش ہے۔ 2023-24 میں آلو کی پیداوار میں 5فیصد کی معمولی کمی نے سال بھر میں قیمت کی سطح کو بلند کیا کیونکہ طویل پر مانسون گرمی کی لہر کی وجہ سے سبز سبزیوں کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے زیادہ مانگ بڑھ گئی۔
چیلنجنگ صورتحال سے نمٹنے کے لیے، حکومت نے قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے صارفین کے ساتھ ساتھ کسانوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی پیشگی اور بروقت فیصلے لیے۔ ان فیصلوں میں ضروری غذائی اجناس کی مجموعی دستیابی اور سستی قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے گھریلو پیداوار، درآمد اور برآمد کی پالیسیوں کو ترغیب دینے کے اقدامات شامل ہیں۔
دالوں کی گھریلو پیداوار کو ترغیب دینے کے لیے، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے روایتی طور پر درآمد شدہ دالوں یعنی تور، اُڑد اور مسور کے لیے پرائس سپورٹ اسکیم ( پی ایس ایس) کے تحت خریداری کی حد کو ہٹا دیا، اس طرح ایم ایس پی پر 100فیصد خریداری کی ضمانت دی گئی۔ یہ فصلیں 2024-25 کے دوران بوئی جائیں گی۔ یقینی خریداری کے لیے کسانوں کی پہلے سے رجسٹریشن کا کام این سی سی ایف اور این اے ایف ڈی ای نے لیا جس میں بیجوں کی تقسیم اور روایتی دالوں کی کاشت والے علاقوں سے ہٹ کر اضلاع میں بیداری کے پروگراموں کا انعقاد شامل ہے۔ مزید برآں، محکمہ امور صارفین نے، محکمہ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود اور زمینی وسائل کے محکمے ( ڈی او ایل آر) کے ساتھ مل کر ان علاقوں کی نشاندہی کی جہاں دالوں کی کاشت کی حوصلہ افزائی کے لیے ماڈل پلس ولیجز اور واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ پروگرام اوورلیپ ہوتے ہیں۔
ملک میں دستیابی کو بڑھانے کے لیے تور، اُڑد اور مسور کے لیے ڈیوٹی فری درآمدی پالیسی کو 31 مارچ 2025 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ دالوں کی مجموعی دستیابی اور قابل استاعت قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے زرد مٹر کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت 20 فروری 2025 تک دی گئی ہے۔ اور چنے کی گھریلو پیداوار میں مخصوص کمی کو پورا کرنے کے لیے، مئی 2024 سے 31 مارچ 2025 تک چنے کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دی گئی ہے ۔دال کی خوردہ قیمتوں پر براہ راست اثر ڈالنے کے لیے، حکومت نے بھارت برانڈ کے تحت چنا دال، مونگ دال اور مسور دال کی فروخت جاری رکھی اور ریٹیلرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کی اور ریٹیل چینز کو منظم کیا۔ ان اقدامات نے سی پی آئی دالوں کی افراط زر کی شرح کو جنوری 2024 میں 19.54 فیصد سے کم کرکے دسمبر 2024 میں 3.83 فیصد تک لانے میں مدد کی۔
ماخذ: ایم او ایس پی آئی
پیاز کے معاملے میں، حکومت نے اضافی ذخیرے کے لیے 4.7 ایل ایم ٹی ربیع 2024 پیاز کی خریداری کی۔ 2024-25 میں 2,833 روپے فی کوئنٹل کی اوسط خریداری قیمت پچھلے سال 1,724 روپے فی کوئنٹل کی خریداری کی قیمت سے زیادہ تھی جس سے پیاز کے کسانوں کو فائدہ پہنچا۔ بفر اسٹاکس سے پیاز ستمبر سے دسمبر 2024 تک خوردہ دکانوں اور موبائل وینز کے ذریعے صارفین کو 35 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا گیا اور بڑے کھپت کے مراکز میں سپلائی کو بڑھانے کے لیے اوپن مارکیٹ ڈسپوزل کے ذریعے بھی فراہم کیاگیا۔ پیاز کی پیداوار میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت نے پیاز کی برآمدی پالیسی کو مقامی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے پیمانہ بندی کی گئی – برآمدات 8 دسمبر 2023 سے 3 مئی 2024 تک ممنوع قرار دی گئی تھیں۔ پھر 4 مئی سے 12 ستمبر 2024 تک 550 امریکی ڈالٹر فی ایم ٹی کے ایم ای پی اور 40فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی کے ساتھ اجازت دی گئی۔ اور اس کے بعد ایم ای پی کو ہٹا دیا گیا اور 13 ستمبر کے بعد ایکسپورٹ ڈیوٹی 20 فیصد تک کم کر دی گئی۔ موجودہ پالیسی نے سال بھر میں منڈی کی نسبتاً زیادہ قیمتوں کے باوجود برآمدات میں اضافہ کو آسان بنایا ہے۔ پیاز کی برآمد کی ماہانہ مقدار ستمبر میں 0.72 ایل ایم ٹی سے بڑھ کر دسمبر 2024 میں 1.68 ایل ایم ٹی ہو گئی۔
*******
ش ح۔م ذ۔ش ت
U No.5327
(Release ID: 2093850)
Visitor Counter : 18